میری غزل ۔ دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے

رہ وفا

محفلین
یہ بات غلط ہے کہ میں باطل کو نہ جانوں
یہ سچ ہے مجھے اپنا ہی عرفان نہیں ہے
بہت خوووب
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک اور عمدہ غزل۔ بہت عمدہ وارث بھائی


ایک ذرا غزل سے ہٹ کر بات یہ کہ پچھلے دنوں محفل کی سیر کرتے ہوئے کچھ مشاعروں سے گزر ہوا تو خیال آیا کہ آپ سے پوچھا جائے کہ یہ سلسلہ منقطع کیونکر ہوا؟
مشاعرے کا انتظام کرنے والے دوستوں کی کمی ہوگئی تھی شاید :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
طاقت کے نشے میں جو لہو سچ کا بہائے
ظالم ہے، لٹیرا ہے وہ سلطان نہیں ہے
سچا شعر۔۔۔۔

یہ بات غلط ہے کہ میں باطل کو نہ جانوں
یہ سچ ہے مجھے اپنا ہی عرفان نہیں ہے
اعلی۔۔۔ بالکل حق۔۔۔۔

جو آگ سے تیری میں نہیں ڈرتا تو واعظ
حوروں کا بھی دل میں کوئی ارمان نہیں ہے
واقعی وارث بھائی۔۔۔ ایسی ہی بات ہے کیا۔۔۔ :p

تفنن برطرف۔۔۔ بہت ہی عمدہ غزل۔۔۔ ماشاءاللہ
 

محمد وارث

لائبریرین
سچا شعر۔۔۔۔


اعلی۔۔۔ بالکل حق۔۔۔۔


واقعی وارث بھائی۔۔۔ ایسی ہی بات ہے کیا۔۔۔ :p

تفنن برطرف۔۔۔ بہت ہی عمدہ غزل۔۔۔ ماشاءاللہ
بہت شکریہ برادرم، ذرہ نوازی ہے آپ کی۔

شکریہ سید اسد معروف صاحب، نوازش
 

محمد وارث

لائبریرین
Top