کوے والی تصویر میں ۔۔۔۔ کوے نے پہلے اپنے اجزائے ترکیبی کا فارمولا لکھا ہے اس میں جب برقی رو شامل کی تو اس کے برابر جلا ہوا کوا بن جاتا ہے۔ کیوں کے پہلے کوے نے پوچھا تھا یہ کیسے ہوا
میکسیکو: حنوط شدہ ممیوں کی پہلی نمائش
میکسیکو سٹی: میکسیکو کے شہر گواناجواتو سے لائی گئیں درجنوں حنوط شدہ خوفناک ممیوں کی دارالحکومت میکسیکو سٹی میں پہلی بار نمائش کی گئی۔نمائش میں رکھی گئیں درجنوں ممیاں خوفناک ہونے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کیلئے آئی۔ مصر کی فرعونوں کی ممیوں کی نسبت ان حنوط شدہ لاشوں کی عمریں کم ہیں۔ ان ممیوں کو میکسیکو کے وسطی علاقے میں انیس ویں صدی کے آخر میں محفوظ کیا گیا تھا۔
نمائش کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جن افراد کی یہ ممیاں ہیں ان کی موت بیماریوں اور طبعی وجوہات کے باعث ہوئی اور ان سے میکسیکو کی تاریخ کا علم ہوتا ہے۔ میکسیکو کے شہر گواناجواتو میں اب بھی خاص موقعوں پر لاشوں کو حنوط کیا جاتا ہے۔ انیس سو چوراسی میں دو بچوں کو حنوط کیا گیا۔