یقیناً ایسا ہی ہونا چاہئے۔ ویسے ہمت بھائی کی پوسٹ کا کسی نے جواب دینا ہے پڑھ کر مزا آئے گا اور شاید جھوٹو سچ کا بھی فرق پتہ چل جائے۔
خیر بی بی پر امریکہ نوازی کا طعنہ سُن کر یاد آیا کہ ایک جماعت کے سربراہ تو خود پینٹاگون میں بریفنگز لیتے ہیں۔ پتہ نہیں کیوں ان کے خلاف امریکہ نوازی کا نعرہ نہیںلگتا؟ شاید اس لئے کہ امریکہ نوازی کے نعرے ہی وہ لگاتے ہیں۔ اطلاعاً عرض ہے کہ پینٹاگون امریکی افواج کا تدبیراتی و تزویراتی مرکز ہے اور خالصتاً دفاعی منصوبوںپر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ پاکستان کی ایک عام سی جماعت کے سربراہ پر جو نہ تو حکومت میںہو اور نہ ہی اپوزیشن میں کسی خاص مقام پر فائز ہو، اس پر اتنی کرم نوازی امریکی افواج کیوں کرتی ہیں؟ جواب شاید اتنا مشکل نہیںلیکن کچھ لوگ دو اور دو کو آٹھ بتاتے ہیں اور اسی لئے اس سب کچھ کی بھی نہایت خوبصورت تاویل پیش کریں گے