تاسف میری والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا کا طلبگار

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

dxbgraphics

محفلین
السلام علیکم۔ چند لمحوں پہلے بڑے بھائی کا فون آیا تھا پاکستان سے ۔ کہا کہ والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی ناامیدی ظاہر کی ہے اس سے پہلے ان کو دو دفعہ دل کا دورہ پڑا تھا۔ تمام اراکین محفل سے درخواست ہے کہ میری والدہ کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں۔
مع السلام
محمدصدیق
 

ظفری

لائبریرین
اللہ تعالیٰٰٰ آپ کی والدہ کو جلد از جلد صحت ِ کاملہ عطافرما ئے ۔ اور آپ سب اہلِ خانہ کو اس آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہنے کی ہمت اور حوصلہ بھی دے ۔ آمین ثم آمین
 

جیہ

لائبریرین
سن کر افسوس ہوا۔

اللہ ان کی مشکلات حل فرمائے اور صحت کاملہ عطا فرمائے۔ ان کا سایہ شفقت آپ اور گھر والوں سر پر تا دیر رہے۔ آمین
 

فاتح

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور تا دیر ان کا مشفق سایہ آپ کے سروں پر قائم رکھے۔ آمین یا رب العالمین!
 

فہیم

لائبریرین
یا اللہ پاک تو تمام بیمار مسلمانوں کو صحت و کاملہ نصیب فرما۔
خصوصاً صدیق صاحب کی والدہ کو تو جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرما۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
صدیق بھائی اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی والدہ ماجدہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ اور آپ سبکو ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔
 
اللہ تعالی آپ کی والدہ کی تکلیف اور بیماری دور فرمائے اور انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے، آپ اپنی والدہ کے پاس کیوں نہیں چلے جاتے
 

الف عین

لائبریرین
خدائے تعالیٰ سے دعا ہے کہ صدیق کی والدہ جلد از جلد صحتیاب ہو جائیں، آمین۔ اپ ڈیٹ کرتے رہو ورنہ فکر رہے گی۔
 
یارب العالمین ! صدیق بھائی کی والدہ ماجدہ کو خیروسلامتی اور صحت وتندرستی والی زندگی عطا فرمااور ان کا شفیق سایہ تادیر قائم رکھ۔
اے اللہ ہم سب گناہ گار تیری بارگاہ میں دعا گو ہیں،رمضان المبارک کی ان بابرکت ساعات میں ہماری التجاؤں کو شرفِ قبولیت بخش دے۔
آمین ثم آمین
 

ماسٹر

محفلین
اللہ تعالےٰ آپ کی والدہ کو محض اپنے فضل سے کامل صحت والی زندگی عطا فرمائے - -
- - - آمین - - -
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top