میری پسند ناپسند

تعبیر

محفلین
روزانہ کی معمولات میں گھر پر یا آتے جاتے راستوں پر کچھ لوگوں یا پھر کچھ باتوں سے ہمارا چاہتے یا نا چاہتے ہوئے بھی اکثر آمنا سامنا/ ٹکراؤ ہوتا رہتا ہے ۔ ان میں سے کچھ باتیں ، چیزیں یا لوگ یا تو ہمارے موڈ پر اچھا اثر ڈالتے ہیں یا ہمارا موڈ برباد کر دیتے ہیں ۔

آپ سب نے بس انہی چیزوں، باتوں یا لوگوں کے بارے میں بتانا ہے کہ کونسی باتیں آپکے موڈ پر اچھا یا خوشگوا اثر ڈالتی ہیں جنہیں آپ انجوائے کرتے ہیں اور کونسی باتیں غصہ دلاتی ہیں یا موڈ کا ستیاناس کردیتی ہیں ۔ جی بھر کر بھڑاس نکالیں :box:

پہلے میرے جوابات

*مجھے ان سب گاڑی چلانے والوں پر بہت غصہ آتا ہے جو بغیر کوئی اشارہ دیے کہیں بھی دائیں یا بائیں مڑ جاتے ہیں :beating:

*میرے اگے والی/والا اگر گاڑی بہت آہستہ چلا رہا ہو تو اس کا تو سر توڑنے کو دل کرتا ہے :beating: ہے تو بہت ہی بری بات پر اس وقت میرے منہ سے گالی ضرور نکلتی ہے :blush:

*شاپنگ کرتے ہوئے جو بیچ راستے میں اپنی ٹرالی کھڑی کر کے گپ شپ کرتے ہیں ان پر بھی بہت غصہ آتا ہے ۔ میں ایک خوفناک گھوری تو ضرور مارتی ہوں انہیں :laugh:

ہنستے مسکراتے چہرے اور خاص کر بچوں کو دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے :)

اب آپ سب کی باری :)
 
تیشہ

محفلین
:confused: قسم سے ہے تو برُی بات مگر کیا کیا جائے ؟ مجھے چلتے پھرتے بوڑھوں پے اسوقت غصہ آتا ہے جب میں تیزی سے چل رہی ہوتی ہوں اور یہ میرے آگے چل رہے ہوتے ہیں :( گھنٹہ لگا دیتے ہیں آگے سے ہٹنے میں یا چلتے ہوئے جب تک اپنی منزل پے نا پہنچ جائیں تب تک میں انکے پیچھے سٹک ہوجاتی ہوں :|
بھلے چلنے کی سپیڈ انکی اتنی کم اور اتنی آہستہ ہوتی ہے کہ اگر یہ سامنے نا آئیں اور آگے نا چل رہے ہو تو میں اتنی دیر میں دس جگہوں سے ہوکر واپس بھی لوٹ آؤں :hatoff:

مگر احترام ، بھی کرنا ہوتا ہے ۔ تو کرتے ہیں مگر کوفت ہوتی ضرور ہے جب جب یہ لفٹ ، سیڑھیوں پے میرے سے آگے چل رہے ہو تو،
باقی آتے جاتے میں کبھی کسی کی نا سنتی ہوں نا سناتی ہوں کانوں پے واک مین لگا رکھا ہوتا ہے ۔ تو کسی اور کے سننے کی نوبت ہی نہیں آتی ۔ :hatoff:
 
زین

لائبریرین
مجھے مغرور لوگ اور ان کا جارحانہ رویہ پسند نہیں اور ایسے لوگوں سے سخت نفرت ہے جو بلاوجہ دوسروں کی دل آزاری کرتے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
:confused: قسم سے ہے تو برُی بات مگر کیا کیا جائے ؟ مجھے چلتے پھرتے بوڑھوں پے اسوقت غصہ آتا ہے جب میں تیزی سے چل رہی ہوتی ہوں اور یہ میرے آگے چل رہے ہوتے ہیں :( گھنٹہ لگا دیتے ہیں آگے سے ہٹنے میں یا چلتے ہوئے جب تک اپنی منزل پے نا پہنچ جائیں تب تک میں انکے پیچھے سٹک ہوجاتی ہوں :|
بھلے چلنے کی سپیڈ انکی اتنی کم اور اتنی آہستہ ہوتی ہے کہ اگر یہ سامنے نا آئیں اور آگے نا چل رہے ہو تو میں اتنی دیر میں دس جگہوں سے ہوکر واپس بھی لوٹ آؤں :hatoff:

مگر احترام ، بھی کرنا ہوتا ہے ۔ تو کرتے ہیں مگر کوفت ہوتی ضرور ہے جب جب یہ لفٹ ، سیڑھیوں پے میرے سے آگے چل رہے ہو تو،
باقی آتے جاتے میں کبھی کسی کی نا سنتی ہوں نا سناتی ہوں کانوں پے واک مین لگا رکھا ہوتا ہے ۔ تو کسی اور کے سننے کی نوبت ہی نہیں آتی ۔ :hatoff:

:grin: یہاں بھی یہی حال ہے۔ جب کوئی بوڑھا سامنے آ جائے۔ گاڈ۔۔ اس وقت دل کرتا ہے کہ اپنا سر کہیں دے ماریں۔ بندہ یہی سوچتا رہ جاتا ہے کہ اِدھر سے آگے نکلیں یا اًدھر سے۔ اور آتے بھی اسی وقت سامنے ہیں۔۔ جب میری بس نکل رہی ہوتی ہے۔:grin:
پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا مسئلہ ہے، دن ہو رات ہو۔۔ بارش ہو دھوپ ہو۔۔چاہے طوفان ہی کیوں نہ ہو۔۔ انہوں نے باہر نکلنا ہی ہوتا ہے۔ بھلا آرام سے گھر میں سکون سے بیٹھیں۔

سارا

محفلین
ماوراء بچے آرام سے۔۔کل کو ہمیں بھی آگے کا ہی سفر کرنا ہے۔۔تم ان سے یہ سبق سیکھو کہ روڈ کو بلاک کر کے بالکل بھی نہیں چلنا۔۔جب ہم (انشااللہ) بوڑھے ہوں گے تو ہاتھ پکڑ کر روڈ کے بالکل سائیڈ پر چلا کریں گے تا کہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔۔مجھے تو بوڑھے لوگ بہت پسند ہیں ہر وقت بس دعائیں ہی دیتے رہتے ہیں۔۔ایک مسلئہ البتہ ہے کہ بولتے بہت زیادہ ہیں۔۔:rolleyes:
 
طالوت

محفلین

*مجھے ان سب گاڑی چلانے والوں پر بہت غصہ آتا ہے جو بغیر کوئی اشارہ دیے کہیں بھی دائیں یا بائیں مڑ جاتے ہیں :beating:

*شاپنگ کرتے ہوئے جو بیچ راستے میں اپنی ٹرالی کھڑی کر کے گپ شپ کرتے ہیں ان پر بھی بہت غصہ آتا ہے ۔ میں ایک خوفناک گھوری تو ضرور مارتی ہوں انہیں :laugh:

علاوہ اس کے
اترانے والوں کا تو گلا دبا دینے کو جی چاہتا ہے چاہے وہ کچھ ہوں یا نا ہوں
خوامخواہ کسی بات کا بتنگڑ بنانے والی خواتین پر بھی:mad:
پرسکون ماحول میں سیٹی بجانے یا اونچی آواز میں بات کرنے والے بھی زہر لگتے ہیں
بغیر تحقیق کیئے ، بغیر وضاحت مانگے کسی کی بات پر ناراض ہونے یا غصہ کرنے والے:beating:
اپنی حیثیت سے بڑھ کر اہتمام کر کے قرضوں کے بوجھ تلے دبنے والے کم عقل نا ہنجار
اور خود پربھی غصہ آتا ہے کہ کب سدھروں گا :mad:
وسلام
 
تیشہ

محفلین

:grin: یہاں بھی یہی حال ہے۔ جب کوئی بوڑھا سامنے آ جائے۔ گاڈ۔۔ اس وقت دل کرتا ہے کہ اپنا سر کہیں دے ماریں۔ بندہ یہی سوچتا رہ جاتا ہے کہ اِدھر سے آگے نکلیں یا اًدھر سے۔ اور آتے بھی اسی وقت سامنے ہیں۔۔ جب میری بس نکل رہی ہوتی ہے۔:grin:
پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا مسئلہ ہے، دن ہو رات ہو۔۔ بارش ہو دھوپ ہو۔۔چاہے طوفان ہی کیوں نہ ہو۔۔ انہوں نے باہر نکلنا ہی ہوتا ہے۔ بھلا آرام سے گھر میں سکون سے بیٹھیں۔

:grin::grin:

ایک قدم ، انکا پانچ چھے منٹ پے ہوتا ہے ۔ بندہ پیچھے جم کے رہ جاتا ہے ۔ :blush: نا اِدھر سے ، نا اُدھر سے ۔
 
تیشہ

محفلین
ماوراء بچے آرام سے۔۔کل کو ہمیں بھی آگے کا ہی سفر کرنا ہے۔۔تم ان سے یہ سبق سیکھو کہ روڈ کو بلاک کر کے بالکل بھی نہیں چلنا۔۔جب ہم (انشااللہ) بوڑھے ہوں گے تو ہاتھ پکڑ کر روڈ کے بالکل سائیڈ پر چلا کریں گے تا کہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔۔مجھے تو بوڑھے لوگ بہت پسند ہیں ہر وقت بس دعائیں ہی دیتے رہتے ہیں۔۔ایک مسلئہ البتہ ہے کہ بولتے بہت زیادہ ہیں۔۔:rolleyes:

zzzbbbbnnnn.gif

ہاں سارا ، ٹھیک کہہ رہی ہو ، بہت بہت بہت نان سٹاپ بولتے چلے جاتے ہیں ، میں ایک دن اپنی اپوائنمٹ پے ہاسپٹل گئی ، وہاں ایک بوڑھی خاتون اتنا بول رہی تھی ۔۔۔ اتنا بول رہی تھی کہ یااللہ توبہ :blush:
zzzbbbbnnnn.gif
سارے پشینٹ تنگ آکر وہاں سے اٹھ گئے ، مگر وہ اکیلی اپنے آپ سے باتیں کر کرکے لگی رہی ، تم یقین کرو گھنٹہ بھر میں بیھٹی ، مجھے لگا میں پاگل ہونے لگی اسکی سن سن کے :blush: ، میں حیران اسکو دیکھ رہی ایک پل بھی چُپ نہیں رہی وہ ،
بلآخر ، میرا دماغ بھی ماؤف ہونے لگا تو اٹھکر میں نے بھی جگہ بدل لی ،، مجھے یقین آیا ابھی تو میں بچاری بولتی ہی بہت کم ہوں
zzzbbbbnnnn.gif
نانسٹاپ بولنے والے بہت سے ہیں ۔ :music:
 
سارا

محفلین
روزانہ کی معمولات میں گھر پر یا آتے جاتے راستوں پر کچھ لوگوں یا پھر کچھ باتوں سے ہمارا چاہتے یا نا چاہتے ہوئے بھی اکثر آمنا سامنا/ ٹکراؤ ہوتا رہتا ہے ۔ ان میں سے کچھ باتیں ، چیزیں یا لوگ یا تو ہمارے موڈ پر اچھا اثر ڈالتے ہیں یا ہمارا موڈ برباد کر دیتے ہیں ۔

آپ سب نے بس انہی چیزوں، باتوں یا لوگوں کے بارے میں بتانا ہے کہ کونسی باتیں آپکے موڈ پر اچھا یا خوشگوا اثر ڈالتی ہیں جنہیں آپ انجوائے کرتے ہیں اور کونسی باتیں غصہ دلاتی ہیں یا موڈ کا ستیاناس کردیتی ہیں ۔ جی بھر کر بھڑاس نکالیں :box:
میرا موڈ اس وقت بہت خراب ہوتا ہے جب لوگ بلاوجہ دوسروں کی ذاتی زندگی میں دخل دیتے ہیں۔۔دوسروں کی ذات پر تبصرے اور ان کی گھریلو زندگی کے بارے میں باتیں یا ان سے کرید کرید کر سوالات کرنا۔۔۔
جب مجھے روڈ کلئیر ملے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔۔۔ 2 ' 3 گھنٹے باہر گزار کر جب گھر واپسی ہوتی ہے تو دل خوش ہو جاتا ہے۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
ہاہاہا

ویسے سارا بزرگ اپنے ملک کے ہی اچھے ہوتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے تو نشا کر کر کے خو د کو وقت سے پہلے بوڑھا کر لیا ہوتا ہے اور اکثر پاگلوں والی حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں۔

اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر

فیصل جی شکریہ میں ابھی تبدیل کر لیتی ہوں ۔آپ بھی کچھ بتا دیتے تو مجھے اور زیادہ اچھااااااااا لگتا

کوئی جی کسی کو بھی یہ ٹاپک پسند نہیں آیا کیا؟؟؟
ویسے میں سوچ رہی ہوں اگر بوچھی، ماوراء اور طالوت محفل کے ممبر نا ہوتے تو میرے ٹاپکس کا کیا ہوتا ؟؟؟ہی ہی ہی
شکر ہے کوئی تو امید کا سہارا بلکہ امید کے سہارے ہیں
 
ماوراء

محفلین
ماوراء بچے آرام سے۔۔کل کو ہمیں بھی آگے کا ہی سفر کرنا ہے۔۔تم ان سے یہ سبق سیکھو کہ روڈ کو بلاک کر کے بالکل بھی نہیں چلنا۔۔جب ہم (انشااللہ) بوڑھے ہوں گے تو ہاتھ پکڑ کر روڈ کے بالکل سائیڈ پر چلا کریں گے تا کہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔۔مجھے تو بوڑھے لوگ بہت پسند ہیں ہر وقت بس دعائیں ہی دیتے رہتے ہیں۔۔ایک مسلئہ البتہ ہے کہ بولتے بہت زیادہ ہیں۔۔:rolleyes:
سارہ قسم سے میرا اتنی لمبی زندگی جینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ :grin: یہاں ایک تو لوگوں کی عمریں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ اور بہت بوڑھے لوگوں کا کہا تھا۔ کہ آرام سے گھر بیٹھا کریں صبح صبح نکل جاتے ہیں۔
ویسے بوڑھوں سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ بلکہ انھیں دیکھ کر تو چہرے پر وہی مسکراہٹ آتی ہے جو بچوں کو دیکھ کر آتی ہے۔ اکثر بس میں ہوں تو ان کے لیے جگہ خالی کر دیتی ہوں۔ اور تو اور ایک بوڑھا ہمسایہ تھا پچھلے سال اس کی ڈیتھ ہوئی۔ وہ میرا اتنا زیادہ کرتا تھا۔ کرتا اسی لیے تھا کہ اکثر اس کی اتنی دیر کھڑی ہو کر باتیں سنتی رہتی تھی۔ ایک بار تو میں پارک میں بیٹھی تھی، وہیں کہیں تھا۔ اور مجھ سے اتنی دیر باتیں کرتا رہا۔ اس کے مرنے سے دو دن پہلے میں اسے ملی تھی، اور اس کے آخری الفاظ یہ تھے کہ " تم بہت اچھی لڑکی ہو۔ اور ابھی تمھارے سامنے بہت لمبی زندگی ہے۔ اچھا سا لڑکا ڈھونڈنا اور اس سے شادی کرنا۔":grin: اس کو میں کبھی بھولی نہیں اور شاید بھولوں بھی نہ۔

تم نے ذکر کیا تو یہ واقعہ یاد آ گیا اس لیے شئیر کر دیا۔ ورنہ بوڑھوں سے مجھے کوئی خار نہیں۔ میری بنتی ہی بڑوں سے ہے۔ وہ تو باجو نے کہا تو ان کی ہاں میں ہاں ملائی تھی۔;)
 
ہاہاہا

ویسے سارا بزرگ اپنے ملک کے ہی اچھے ہوتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے تو نشا کر کر کے خو د کو وقت سے پہلے بوڑھا کر لیا ہوتا ہے اور اکثر پاگلوں والی حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں۔

اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر

فیصل جی شکریہ میں ابھی تبدیل کر لیتی ہوں ۔آپ بھی کچھ بتا دیتے تو مجھے اور زیادہ اچھااااااااا لگتا

کوئی جی کسی کو بھی یہ ٹاپک پسند نہیں آیا کیا؟؟؟
ویسے میں سوچ رہی ہوں اگر بوچھی، ماوراء اور طالوت محفل کے ممبر نا ہوتے تو میرے ٹاپکس کا کیا ہوتا ؟؟؟ہی ہی ہی
شکر ہے کوئی تو امید کا سہارا بلکہ امید کے سہارے ہیں

گھر جا کر کچھ نہ کچھ اس تھریڈ میں ضرور لکھوں گا ۔ انشاء اللہ
 
طالوت

محفلین
اسی حوالے سے ایک مسئلہ درپیش ہے ذرا رہنمائی تو کریں ۔۔۔
کمپنی کی طرف سے بطور رہائش جو فلیٹ ملا ہے اس کے ایک کمرے میں فلپائنی مقیم ہے ۔۔۔ دفتر سے واپسی پر جی چاہتا ہے ذرا سکون ہو ۔۔ مگر وہ کمبخت سیٹیاں بجاتا رہتا ہے ۔۔ اس لیئے جلدی سے جوتے موزے اتار کر کمرے گھسنا پڑتا ہے ۔۔ اخلاقا ٹوکنا بھی اچھا نہیں لگتا ۔۔۔ کیونکہ ان کو بندہ کس کس کام پر ٹوکے سارے کام ہی نرالے ہیں ۔۔ تو اس کا کیا علاج کیا جائے ؟
وسلام
 
سارا

محفلین
سارہ قسم سے میرا اتنی لمبی زندگی جینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ :grin: یہاں ایک تو لوگوں کی عمریں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ اور بہت بوڑھے لوگوں کا کہا تھا۔ کہ آرام سے گھر بیٹھا کریں صبح صبح نکل جاتے ہیں۔
ویسے بوڑھوں سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ بلکہ انھیں دیکھ کر تو چہرے پر وہی مسکراہٹ آتی ہے جو بچوں کو دیکھ کر آتی ہے۔ اکثر بس میں ہوں تو ان کے لیے جگہ خالی کر دیتی ہوں۔ اور تو اور ایک بوڑھا ہمسایہ تھا پچھلے سال اس کی ڈیتھ ہوئی۔ وہ میرا اتنا زیادہ کرتا تھا۔ کرتا اسی لیے تھا کہ اکثر اس کی اتنی دیر کھڑی ہو کر باتیں سنتی رہتی تھی۔ ایک بار تو میں پارک میں بیٹھی تھی، وہیں کہیں تھا۔ اور مجھ سے اتنی دیر باتیں کرتا رہا۔ اس کے مرنے سے دو دن پہلے میں اسے ملی تھی، اور اس کے آخری الفاظ یہ تھے کہ " تم بہت اچھی لڑکی ہو۔ اور ابھی تمھارے سامنے بہت لمبی زندگی ہے۔ اچھا سا لڑکا ڈھونڈنا اور اس سے شادی کرنا۔":grin: اس کو میں کبھی بھولی نہیں اور شاید بھولوں بھی نہ۔

تم نے ذکر کیا تو یہ واقعہ یاد آ گیا اس لیے شئیر کر دیا۔ ورنہ بوڑھوں سے مجھے کوئی خار نہیں۔ میری بنتی ہی بڑوں سے ہے۔ وہ تو باجو نے کہا تو ان کی ہاں میں ہاں ملائی تھی۔;)

ویسے بوڑھوں کو کبھی خودکشی کرتے بھی نہیں دیکھا ;)۔۔ان کو دیکھ کر میں بھی مسکراتی تو اتنا ہوں کہ اکثر میرا منہ بھی دکھنے لگتا ہے:rolleyes:
ویسے ہماری طرف بوڑھے باہر گھومتے پھرتے کم ہی نظر آتے ہیں اگر ان کو کبھی سٹور پر کچھ سامان وغیرہ خریدتے دیکھ لوں یا ہاسپٹل میں اکیلا دیکھوں تو میرا دل بہت خفا ہوتا ہے۔۔:(
 
ماوراء

محفلین
سارا، ہمارے ہاں سب اکیلے ہی مارے مارے پھرتے رہتے ہیں۔ :(

پچھلے ہفتے میری ٹیچر ہنس ہنس کے ہمیں بتا رہی تھی کہ آج آپ کو جلدی چھٹی دے دوں گی کہ آج میری ماں کی لاش کو جلایا جانا ہے۔ اسی لیے آج میں کالے کپڑے پہن کر آئی ہوں۔ کچھ کے تو منہ کھل گئے کہ یہ تو دکھ کی بات ہے، اور وہ ہنس رہی ہے۔ کہتی ہے کہ ہاں، دکھ تو ہے، لیکن وہ بہت بوڑھی تھی۔ مرنا تو تھا ہی۔ :grin:

اف۔۔۔پسند نا پسند سے بات کہاں تک پہنچ گئی۔
 
Top