میری پہلی غزل آپ کے نام

زینب

محفلین
محترمہ زینب جی
جناب یہ مایوسی نہیں دل کےاندھیرے ہیں
لیکن آپ کے دستخط میں لگا شعر تو میری اس پوری غزل سے بھی زیادہ مایوس کن ہے

اگر شعر آپ کا ہے تو بھی اچھا ہے اگر نہیں‌تو بھی آپ کی پسند کے کیا کہنے!

اپ کو اتنا پسند ایا تو اپ لے لیں یہ شعر:grin:
 
اچانک

محفلین
عزیزِ من (اب اپنے خوبصورت نام سے بھی شرفِ ملاقات عطاکردیجئے)
آداب وسلامِ مسنون

اتنے خوبصورت جذب میں رندھی ہوئی تحریر پڑھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔
یقیناآپ اِس سے کہیں زیادہ اچھے اور اچھا دل رکھنے والے انسان ہیں۔۔
ان محبتوں اور جذبات کیلئے دل کی گہرائیوں سے ممنون و متشکر ہوں۔

اپنا خیال رکھیئے گا اور مطالعہ جاری۔
دعا گو ، طالبِ دعا
م۔م۔مغل
قبلہ ایم ایم مغل صاحب
نام تو ظاہر داری ہے ناموں کا جذبوں سے کیا تعلق لیکن پھر بھی اتنی محبت دے رہے ہیں جو کہ میں سمیٹ ہی نہیں پارہا۔
اس کے لئے ممنون ہوں ۔
میرا نام سید محمد علی بخاری اور اسد تخلص کرتا ہوں
 
اچانک

محفلین
اپ کو اتنا پسند ایا تو اپ لے لیں یہ شعر:grin:

آپ نے تفصیل سے بتایا نہیں کہ شعر آپ کا ہے یا انتخاب؟
میں بھی شاعری کے گرداب میں پنسی ایک اجڑی ہوئی نائو ہوں اور تخلیق کو سمجھتا ہوں ،
تخلیق کو تو ہم بڑا سینچ سینچ کر رکھتے ہیں اپنے من میں سنجو سنجو کر رکھتے ہیں اس لئے کسی کو دینا ؟؟؟؟؟
خیر اس خلوص کا شکریہ
 
اچانک

محفلین
آپ اپنے اشعار میں 'ایلفی' کا استعمال کریں، یقینِ واثق ہے کہ خاطر خواہ افاقہ ہوگا ;)
قبلہ۔
یہ درد ذرا ہٹ کے ہے ایلفی سے نہ سمبھلا جائے گا

اس چاک چاک جگر کو اب ایلفی کی حاجت نہیں رہی اب تو کوئی اور چیز ایجاد کریں
 
اچانک

محفلین
بخاری صاحب فورم پر خوش آمدید، امید ہیکہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے گا۔

قبلہ ایم اے ساگر صاحب
میں اس ساگرمیں بالکل نیا ہوں۔آپ تو خیر ماہر ہیں
میں ناچیز ابھی خود سیکھنے کے عمل میں ہوں
اتنی محبت سے پزیرائی کاشکریہ
 
اچانک

محفلین
میں نیا ہوں اس میدان میں
سوال یہ ہے کہ میں افسانہ کس طرح ارسال کروں اس بارے میں معلومات کہاں سے ملیں گی
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں کیا مشکل ہے، جسطرح پیغام ارسال کرتے ہیں، اسی طرح افسانہ بھی ارسال کر دیں۔ کسی بھی قسم کی مدد کے لیے مجھے یا قیصرانی بھائی کو بتائیں۔
 
اچانک

محفلین
اس میں کیا مشکل ہے، جسطرح پیغام ارسال کرتے ہیں، اسی طرح افسانہ بھی ارسال کر دیں۔ کسی بھی قسم کی مدد کے لیے مجھے یا قیصرانی بھائی کو بتائیں۔
بہت شکریہ قبلہ شمشاد صاحب
بہت جلد میں اپنا افسانہ یا کہانی بھیج دوں گا
بس ذرا تعاون فرمائیں گے
خلوص کا شکریہ
 
محترمہ زینب جی
جناب یہ مایوسی نہیں دل کےاندھیرے ہیں
لیکن آپ کے دستخط میں لگا شعر تو میری اس پوری غزل سے بھی زیادہ مایوس کن ہے

اگر شعر آپ کا ہے تو بھی اچھا ہے اگر نہیں‌تو بھی آپ کی پسند کے کیا کہنے!

ویسے زینب کے دستخط والےکا واقعی جواب نہیں ہے
 
قبلہ وارث صاحب
اس نو آموز کے ٹوٹے دل کو پھر سے توڑنے کا شکریہ

ارے صاحب ایسی باتیں نہیں سوچا کرتے ہیں ۔۔۔۔ یہاں کوئی ایسا نہیں ہے جو کسی کے غم میں اضافہ کا باعث ہو۔۔۔۔ وارث صاحب نے مذاق کیا ہوگا اسے محض مذاق ہی سمجھیں ۔۔۔۔
خوش رہیں اور جاری رکھیں ۔۔۔۔۔ ایک بار خوش امدید صدق دل سے :)
 
قبلہ آپ کی اس بات سے دل بڑا ہوگیا
ورنہ میں تو جانے کیا کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
خیر بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا
 
اس وقت تو ہیں یہ ایک قطعہ یاد ارہا ہے

ہر اک سوال کا اسکو جواب کیا دیتا
میں لخت لخت بدن اس کو حساب کیا دیتا
جو نہ رکھ سکا اک پھول کی خوشبو محفوظ
میں اسکے ہاتھ میں‌ پوری کتاب کیا دیتا
 
مغزل

محفلین
قبلہ آپ کی اس بات سے دل بڑا ہوگیا
ورنہ میں تو جانے کیا کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
خیر بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا

اسد بخاری بھیا آداب
دل بڑا ہونا تو بذاتِ خود بیماری ہے۔
اللہ آپ کو اور محفل کے سبھی دوستوں کو بیماری سے محفوظ رکھے (آمین)
آپ کا بھائی
م۔م۔مغل
 
اسد بخاری بھیا آداب
دل بڑا ہونا تو بذاتِ خود بیماری ہے۔
اللہ آپ کو اور محفل کے سبھی دوستوں کو بیماری سے محفوظ رکھے (آمین)
آپ کا بھائی
م۔م۔مغل

ان سے کسی نے ہمارے کارڈیولوجسٹ ہونے کی مخبری کر دی ہے ۔۔۔۔ مفت علاج کے چکر میں ہیں ۔۔۔ اہستہ اہستہ بیماری بتا رہے ہیں :)
 
Top