غدیر زھرا
لائبریرین
اردو ترجمہ؟
سر آپ مجھے سمجھائیں گے کہ فاضل شاعرہ ان پنجابی ابیات میں کیا کہنا چاہتی ہیں ، مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا
یہ تو اب آپ فاضل شاعرہ سے پوچھیں کیا ابلاغ کرنا چاہ رہیں۔
سر مجھ سے پڑھا ہی نہیں گیا تو سمجھ کیسے آئے گی مجھے پنجابی بلکل نہیں آتی شاعرہ یا کوئی اور ترجمہ فراہم کر کے مشکور ہو
سب ٹائٹلز پلیز۔۔۔۔۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اگر میں اردو میں ان خیالات کو صفحے پر اتار سکتی تو لکھ بھی اردو ہی میں لیتی سو کوشش کرتی ہوں کہ ترجمے سے انصاف کر پاؤں
مجھے ضرورت تو ایک ہی ساتھ کی تھی لیکن کئی اور ساتھی شامل ہوتے جا رہے ہیں..
ایمان یقین اور محبت کے سارے پودے جڑوں سے ہلنے لگے ہیں..
رشتوں کی غیر مضبوط گانٹھیں کھول کر آج پھر مضبوطی سے باندھیں.. (رشکاوی گانٹھ وہ ہوتی ہے جس کا سرک کر کھل جانے کا اندیشہ ہو مضبوط نہ ہو)..
ہمارے عہد کے بڑے لوگ چھوٹوں کی بات کو بھی تو تسلیم کریں..
قریب بسنے والے اور جاننے والے دور سے خبریں بھیج رہے ہیں..
----------
ہکلاندیاں سدھراں
(ہکلاتی خواہشیں)
سوہنا باؤ! تمھارے واری جاؤں
دیکھو آسمان میں، بھرنا چاہتی ہوں
پر کٹی ہی سہی، ایک اڑان
----------
الاہمہ
(الاہمہ الزام بھری شکایت کو کہتے ہیں مثلاً کسی کی شکایت اس کے والدین تک بمعہ الزامات پہنچے تو ہم کہتے ہیں فلاں کا الاہمہ آیا ہے الاہمہ کو داغ کے معنوں میں بھی لیا جاتا ہے کہ فلاں کی ذات تو صرف الاہمہ ہی ہے)
ہاں میں نے بھی سنا ہے
اس پر کئی نظر رکھے ہوئے ہیں
خوبصورت بھی تو بہت ہے
بے چارہ باپ
لڑکی ذات تو ہوتی ہی بس صرف الاہمہ ہی ہے
----------