آج ایف جی سکولز میں رزلٹ ڈے تھا، چھوٹی بیٹی نے سیکنڈ کلاس میں 99.73 فیصد نمبر لیے اور ماشااللہ سے سکول میں اول آئی۔ جبکہ منجھلی بیٹی نے ساتویں کا امتحان دیا ہوا تھا وہ بھی اپنی سیکشن میں 93 فیصد نمبر لیکر اول آئی، البتہ سکول میں اس کی تیسری پوزیشن تھی۔
آج میں نے چھوٹی بیٹی کے کلاس میں تقریباً تمام ہی بچیوں کا رزلٹ دیکھا۔ جو بچیاں سیکنڈ اور تھرڈ تھی ان کی فیصد 99.2 اور 98.98 تھی اور 35 طالبات والی کلاس میں سب سے کم پاسنگ مارکس والی بچی کی فیصد 85 تھی۔
سوچتا ہوں شاید ہم رج کے نالائق تھے یا پھر پیپر چیک کرنے والے سخت۔