میرے مشاغل

ویسے امتحانات کے دنوں میں اکثر میری پودوں سے دوستی ہوجاتی ہے۔ اور اپنا زیادہ تر وقت میں‌ انہی کےساتھ گزارتا ہوں اور ان کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ امتحانات کے ختم ہوتے ہی جب دیگر مصروفیات آ لیتی ہیں تو میں اپنے ان برے وقتوں کے ساتھیوں کو جیسے بھول سا جاتا ہوں۔ اور ہفتے میں ایک دو دفعہ ان سے ملاقات ہوپاتی ہے۔

اس کے علاوہ پرندے اور جانوروں سے بہت زیادہ انس ہے۔ میرے پاس چکور ، کونج، کے جوڑے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بلیک لیبراڈار کتا (بش) بھی میرا بہت اچھا دوست ہے۔ شام کا فارغ وقت میں اپنے ان دوستوں کے ساتھ گزارتا ہوں۔
 
جواب

شکریہ زکریا اگر میرے بس میں ہوتا تو میں آپ کو کونجوں کا ایک جوڑا ضرور بجھواتا ۔بڑا ملنگ پرندہ ہے۔ سائز میں بڑا لیکن عادتا بڑا معصوم۔
 

ماوراء

محفلین
وہاب کتے کا نام اپنے انکل بش پر رکھا ہوا ہے کیا؟ :p
پاکستان میں ہمارے گھر بھی جو کتا تھا امی نے اس کا نام مائیکل جیکسن رکھا ہوا تھا۔ :? :p
 
جواب

محترمہ کس کو کس سے ملا رہی ہیں۔ کہاں وہ گنگو تیلی اور کہاں میرا راجہ بھوج کتا بش۔ توبہ ہے میں اپنے کتے کی توہین برداشت نہیں کرسکتا۔ آپ سے یہ امید نہیں تھی۔
 

ماوراء

محفلین
lol۔ بھئی میں نے تو اسی لیے پوچھا تھا کہ کہیں آپ نے اس کا نام یہ تو نہیں رکھ لیا۔ لیکن شکر ہے۔ کہ جو میں سوچ رہی تھی وہ غلط ہے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
اور ویسے بھی بش کا نام ایک جانور کا نام لینے سے تھوڑی میں بنے گا ،تقریباََ کویہ 500 جانور کا اکٹھا کرے تو پھر ایک بش بنتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
کتابوں سے اچھی دوستی کسی کی نہیں ہوتی۔

وہاب بھائی آپ نے کسرِ نفسی سے کام لیتے ہوئے ان کا نام نہیں لیا۔
 
یار بھلا میں کتابوں کو کیسے بھول سکتا ہوں۔ لیکن شاید اس زمرے کے متعلق آپ نے زکریا کا اعلان نہیں پڑھا۔ جس میں لکھا ہے کہ کتابوں کے لیے تو مطالعہ کتب جیسا زمرہ موجود ہے۔ یہاں ان کے علاوہ جو مشاغل ہیں ان کا ذکر کیا جائے۔ اس لیے میں نے اپنے دوسرے مشاغل کا ذکر کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوش قسمت ہیں کہ اتنا وقت میسر ہوتا ہے آپ کو۔

لگتا ہے ابھی خانگی زندگی کے ہاتھ نہیں چڑھے۔ :wink:
 
جواب

یار خانگی زندگی کے بارے میں تو یہ کہوں گا کہ

میں کہاں‌اور یہ وبال کہاں

زندگی میں فرصت ہی فرصت ہے۔ کام کرنے کے لیے گھر والے مجبور نہیں کرتے۔ شادی میں نہیں کرناچاہتے۔ رات کو جا گنا ۔ دن کو سونا۔ اس سے اچھی زندگی کے متعلق میں سوچ بھی نہیں سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں شاکر بھائی انہوں نے کنفرم بھی کر دیا ہے۔

ٹھیک ہے، کر لیں عیش، پھر تو خواب ہی لگے گا یہ وقت :wink:
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
 

دوست

محفلین
اوپر سے سب یہی کہتے ہیں۔انکار بھی کسی کو نہیں ہوتا آخر میں پھر۔
وہ کیا مقولہ ہے جو کرے وہ بھی پچھتائے جو نہ کرے وہ بھی۔
:idea: :idea:
 

قیصرانی

لائبریرین
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:
یار خانگی زندگی کے بارے میں تو یہ کہوں گا کہ

میں کہاں‌اور یہ وبال کہاں

زندگی میں فرصت ہی فرصت ہے۔ کام کرنے کے لیے گھر والے مجبور نہیں کرتے۔ شادی میں نہیں کرناچاہتے۔ رات کو جا گنا ۔ دن کو سونا۔ اس سے اچھی زندگی کے متعلق میں سوچ بھی نہیں سکتا۔
اس اچھی زندگی کا یہ نقصان ہے کہ اس سے بہت جلد دل بھر جاتا ہے۔۔۔ :wink: ویسے دن کو سونا، اور رات کو جاگنا۔ بہت خوب
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
جنہوں نے دونوں‌دیکھی ہیں انہیں پہلی، اور جنہوں‌نے دوسری نہیں دیکھی، انہیں دونوں۔
بے بی ہاتھی
 
Top