اس گھر کی کھلی چھت پہ چمکتے ہوئے تارو! کہتے ہو کبھی جا کے وہاں بات یہاں کی؟ ابن انشا
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 5، 2013 #1 اس گھر کی کھلی چھت پہ چمکتے ہوئے تارو! کہتے ہو کبھی جا کے وہاں بات یہاں کی؟ ابن انشا
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 5، 2013 #2 کل ہجر کی شب، روزِ قیامت کی طرح تھی دن نکلا نہ جاں ہی ترے بیمار کی نکلی احمد فراز
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 5، 2013 #3 دل کے لینے کو ضمانت چاہیے اور اطمینان ضامن کے لیے داغ دہلوی
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 5، 2013 #4 ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد فیض احمد فیض
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 5، 2013 #5 اس کا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دل برباد اس کا غم ہے کہ بہت دیر میں برباد کیا جوش ملیح آبادی
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 5، 2013 #6 میں پیہم ہار کر یہ سوچتا ہوں وہ کیا شے ہے جو ہاری جا رہی ہے جون ایلیا
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 5، 2013 #7 انشاء جی یہ اور نگر ہے، اس بستی کی رِیت یہی ہے سب کی اپنی اپنی آنکھیں، سب کا اپنا اپنا چاند ابن انشا
انشاء جی یہ اور نگر ہے، اس بستی کی رِیت یہی ہے سب کی اپنی اپنی آنکھیں، سب کا اپنا اپنا چاند ابن انشا
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 5، 2013 #8 ہم کسی در پے ٹکے اور نہ کہیں دستک دی سینکڑوں در تھے مری جاں ترے در سے پہلے چاند سے آنکھ ملی، جی کا اجالا جاگا ہم کو سو بار ہوئی صبح سحر سے پہلے ابن انشا
ہم کسی در پے ٹکے اور نہ کہیں دستک دی سینکڑوں در تھے مری جاں ترے در سے پہلے چاند سے آنکھ ملی، جی کا اجالا جاگا ہم کو سو بار ہوئی صبح سحر سے پہلے ابن انشا
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 5، 2013 #9 وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو ابن انشا
وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو ابن انشا
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 6، 2013 #10 وہ اک کہیں گے ہم سے تو ہم سو سنائیں گے منہ آئیں گے ہمارے تو اب منہ کی کھائیں گے بیدم شاہ وارثی پوری غزل
وہ اک کہیں گے ہم سے تو ہم سو سنائیں گے منہ آئیں گے ہمارے تو اب منہ کی کھائیں گے بیدم شاہ وارثی پوری غزل
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 7، 2013 #11 بے دلوں کی ہستی کیا، جیتے ہیں نہ مرتے ہیں خواب ہے نہ بیداری، ہوش ہے نہ مستی ہے کیمیائے دل کیا ہے، خاک ہے مگر کیسی؟ لیجیے تو مہنگی ہے، بیچیے تو سستی ہے یاس عظیم آبادی پوری غزل
بے دلوں کی ہستی کیا، جیتے ہیں نہ مرتے ہیں خواب ہے نہ بیداری، ہوش ہے نہ مستی ہے کیمیائے دل کیا ہے، خاک ہے مگر کیسی؟ لیجیے تو مہنگی ہے، بیچیے تو سستی ہے یاس عظیم آبادی پوری غزل
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 7، 2013 #12 مضمحل ہو گئے قویٰ غالبؔ وہ عناصر میں اعتدال کہاں مکمل غزل
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 10، 2013 #13 ہنسنے نہیں دیتا کبھی رونے نہیں دیتا یہ دل تو کوئی کام بھی ہونے نہیں دیتا عباس تابش مکمل غزل
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 13، 2013 #14 کچھ فرق درست اور غلط میں نہیں باقی ہر بات پہ کچھ لوگ اِدھر بھی ہیں اُدھر بھی عدیم ہاشمی مکمل غزل
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 16، 2013 #15 رفیقوں سے رقیب اچھے جو جل کرنام لیتے ہیں گلوں سے خار بہتر ہیں جو دامن تھام لیتے ہیں شاعر: نامعلوم
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 19، 2013 #16 جسے بھلائے کئی سال ہو گئے کامل میں آج اس کی گلی سے گزر گیا کیسے شاعر: نامعلوم مکمل غزل
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 23، 2013 #17 اس نے آہستہ سے جب پکارا مجھے جھک کے تکنے لگا ہر ستارہ مجھے شاعر: امجد اسلام امجد مکمل غزل آخری تدوین: اگست 24، 2013
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 24، 2013 #18 ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں عمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں شاعر: بشیر بدر مکمل غزل
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 26، 2013 #19 ایک منزل سے ہو کے آئے ہیں ایک منزل ہے رُوبُرو لوگو شاعر: ابن انشا مکمل غزل
محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین اگست 26، 2013 #20 ہدیہ دل مفلس کا ، چھ شعر غزل کے ہیں قیمت میں تو ہلکے ہیں ، انشا کی نشانی ہے شاعر: ابن انشا مکمل غزل