السلام علیکم،
مجھے نہیں لگتا کہ ہارڈڈسک کا مسئلہ ہو گا اور اگر ہارڈ ڈسک کا مسئلہ ہے بھی تو سسٹم کو اتنا سست تو نہیں ہونا چاہیے۔
قیصرانی بھائی کو یاد ہو گا کہ میرے سسٹم کی ہارڈ ڈسک کے ساتھ مسئلہ ہو ا تھا جو آج سال سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی زبردست چل رہی ہے لیکن اُس مسئلے نے مجھے لینکس سے مانوس کر دیا۔
عائشہ اگر یہی چیک کرنا ہے کہ ہارڈ سک کا مسئلہ ہے یا نہیں تو آپ ایک کام کیجئے آپ نے اوپر ذکر کیا کہ آپ کے پاس 8 جی بی کی یو ایس بی ہے۔
لینکس کی لائیو یو ایس بی بنا کر چلائیے اور سسٹم کی سپیڈ چیک کیجئے۔
1۔
http://zorin-os.com/free7.html کھولئے اور یہاں سے لینکس کی 32 بٹ دسٹرو گوگل کروم یا فائر فاکس استعمال کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے۔
2۔
http://www.linuxliveusb.com/en/download لینکس لائیو یو ایس بی بنا نے کے لئے یہ ٹول ڈان لوڈ کر کے انسٹال کیجئے۔ اس کی مدد سے آپ کو لائیو یو ایس بی بنانے میں کوئی مشکل نہیں ہو گی ۔ اور زورن کو استعمال کرنا ایسے ہی ہے جیسے ونڈوز کو استعمال کرنا۔
3۔اگر زورن ٹھیک اور تیرز رفتاری سے کام کرے تو سسٹم پر انسٹال کر لیجئے اور چیک کیجئے کہ انسٹال کرنے کے بعد رفتاری بڑھی ہے یا کم اگر ہارڈ ڈسک ٹھیک ہے تو رفتار لازما بڑھے گی۔
زورن ٹھیک کام کرے تو سمجھیے کہ جو ونڈوز کی ڈی وی ڈیز یا سیٹ اپ آپ کے پاس پڑے ہیں ان میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔ونڈوز 7 کے مختلف فریش ورژنز
یہاں سےڈاؤن لوڈ کیجئے اور بوٹ ایبل یو ایس بی یا ڈی وی ڈی رائٹ کر کے انسٹال کر لیجئے۔