میرے Lenovo لیپ ٹاپ میں مسئلہ

عائشہ خٹک

محفلین
میرے لیپ ٹاپ میں یہ مسئلہ ہے ، جب میں کوئی بھی ونڈو انسٹال کرنا چاہوں ، تو 24گھنٹے لیتی ہے انسٹال ہونے میں ۔ انسٹال ہونے کے بعد ونڈو لوڈ ہونے میں 30 منٹس سے 45 منٹس لیتی ہے ۔
براہ مہربانی میری مدد کریں
اپنے ہارڈ ڈرائیو کو فارمیٹ بھی کیاہے ۔ پارٹیشن بھی دوبارہ سےکیے ہیں ۔ RAM بھی تبدیل کیےہیں
 
لیپ ٹاپ کتنا پہلے کا ہے، اس کی ہارڈوئیر پروفائل کیا ہے یعنی ہارڈ ڈسک اور ریم وغیرہ کتنی ہے، پروسیسر کی رفتار کیا ہے؟ نیز یہ کہ ونڈوز کون اس نصب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں؟ لیپ ٹاپ عموماً کن مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں؟ لینکس آزمانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ :) :) :)
 

عائشہ خٹک

محفلین
Lenovo N500
Ram 2 Gb
Processor 2.0 (Dual Core
Hard Drive 500 GB
میں ونڈوز صحیح سے استعمال کرنا نہیں جانتی۔ آپ لینکس کا کہہ رہے ہیں۔ (بلکہ لینکس کا بھی گوگل کے سرچ سے پتا چلا کہ یہ اپریٹینگ سسٹم ہے)
وسٹا اسکے ساتھ ہی آئی تھی ۔ وہی انسٹال کرنا چاہتی ہوں ۔ (ونڈوز سیون بھی انسٹال کرنے کی کوشش کی ہے ۔ لیکن وہ بھی یہی مسئلہ کررہی ہے۔ اور ایکس پی بھی)
لیپ ٹاپ میں انٹرنیٹ کیلیئے استعمال کرتی ہوں ۔
 
Lenovo N500
Ram 2 Gb
Processor 2.0 (Dual Core
Hard Drive 500 GB
میں ونڈوز صحیح سے استعمال کرنا نہیں جانتی۔ آپ لینکس کا کہہ رہے ہیں۔ (بلکہ لینکس کا بھی گوگل کے سرچ سے پتا چلا کہ یہ اپریٹینگ سسٹم ہے)
وسٹا اسکے ساتھ ہی آئی تھی ۔ وہی انسٹال کرنا چاہتی ہوں ۔ (ونڈوز سیون بھی انسٹال کرنے کی کوشش کی ہے ۔ لیکن وہ بھی یہی مسئلہ کررہی ہے۔ اور ایکس پی بھی)
لیپ ٹاپ میں انٹرنیٹ کیلیئے استعمال کرتی ہوں ۔
اچھی خاصی کنفیگیوریشن ہے آپ کے لیپ ٹاپ کی، اس پر تو کوئی بھی عمومی آپریٹنگ سسٹم نصب ہو جانا چاہیے۔ اتنا وقت کیوں لگتا ہے اس کا سبب ہماری قیاس سے بالا تر ہے۔ ایک اور اہم بات کہ جانے کیوں لوگ لینکس کو ہوّا سمجھتے ہیں۔ اور اگر براؤزر ہی استعمال کرنا ہے تو کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ہو، اس سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا بٹیا۔ :) :) :)
 

اسد

محفلین
ہو سکے تو BIOS اپڈیٹ کر کے دیکھیں۔ ورنہ کم از کم BIOS کی سیٹنگز ڈیفالٹ پر ری سیٹ کر دیں۔
 

عائشہ خٹک

محفلین
Bios کی سیٹنگ ڈیفالٹ پرکی ہے ۔ وہاں بھی ہم کافئ معز ماری کر چکے ہیں۔ بائیوس کی اپڈیٹنگ کیسے کی جاتی ہے ۔ کل سے google پر سرچ کے دوران 2 ان جیسے پرابلم کے باریمیں پڑھا ۔وہاں یہ لکھا تھا کہ یہ مسئلہ ھارڈ ڈسک میں bad Sectos کی وجہ سے ہوسکتا ہے ۔ کیا یہ ممکن ہے؟
 

سید ذیشان

محفلین
جب ونڈوز لاگ ان ہو جائے تب بھی سلو کام کرتا ہے یا پھر تیز ہو جاتا ہے؟

نیز، لیپ ٹاپ ماضی قریب میں گرا تو نہیں ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ونڈوز کون سی ہے۔ اس میں مجھے جہاں یاد پڑتا ہے، ایک ڈاس کی فائل لوڈ کرنی پڑتی ہے جو کیش کو بڑھا دیتی تھی یا کچھ اسی طرح کی۔ ویسے میرا خیال ہے کہ آپ ونڈوز کو یو ایس بی پر کاپی کر لیں۔ پھر انسٹال بذریعہ یو ایس بی کریں
 

عائشہ خٹک

محفلین
ونڈوز میں نے 8 ۔۔۔جی۔بی یو ایس بی سے انسٹالکرنے کی کوشش بھی کی ہے ۔ اتناہی ٹائم لیتا ہے ۔ مختلف DVDs سے بھی کوشش کی ہے ۔ 45منٹ کے بعد جب ونڈوز لوگ ان ہوجاتی ہے ۔ تو ایک نارمل ونڈوز کی نسبت تھوڑی سی سلو چلتی ہے ۔ جیسے کوئی جملہ ٹائپ کیا ہو اور اسے بیک سپیس سے دیلیٹ کروں تو پورا جملہ ڈیلیٹ کرتے وقت سسٹم ہینگ ہو جاتا ہے ۔ 2 سے 3 سیکنڈ تک ۔یا کوئی پروگرام کلوز کرتے وقت بھی 2 سے 3 سیکنڈ تک ہینگ ہو جاتا ہے ۔ یا پھر ایڈریس بار مین ایڈریس ٹایپ کرتے وقت بھی سسٹم ہینگ ہو جاتا ہے ۔ 2 سیکنڈ بعد پورا ایڈریس ٹائپ ہوا ہو تا ہے ، پروگرام کلوز ہوچکا ہوتا ہے ۔
 

سید ذیشان

محفلین
ونڈوز میں نے 8 ۔۔۔ جی۔بی یو ایس بی سے انسٹالکرنے کی کوشش بھی کی ہے ۔ اتناہی ٹائم لیتا ہے ۔ مختلف DVDs سے بھی کوشش کی ہے ۔ 45منٹ کے بعد جب ونڈوز لوگ ان ہوجاتی ہے ۔ تو ایک نارمل ونڈوز کی نسبت تھوڑی سی سلو چلتی ہے ۔ جیسے کوئی جملہ ٹائپ کیا ہو اور اسے بیک سپیس سے دیلیٹ کروں تو پورا جملہ ڈیلیٹ کرتے وقت سسٹم ہینگ ہو جاتا ہے ۔ 2 سے 3 سیکنڈ تک ۔یا کوئی پروگرام کلوز کرتے وقت بھی 2 سے 3 سیکنڈ تک ہینگ ہو جاتا ہے ۔ یا پھر ایڈریس بار مین ایڈریس ٹایپ کرتے وقت بھی سسٹم ہینگ ہو جاتا ہے ۔ 2 سیکنڈ بعد پورا ایڈریس ٹائپ ہوا ہو تا ہے ، پروگرام کلوز ہوچکا ہوتا ہے ۔

مجھے تو ہارڈ ڈسک کا ہی مسئلہ لگ رہا ہے۔ بہتر ہوگا کسی اکسپرٹ کو ہی دکھا دیں۔ سافٹویر کا مسئلہ تو خود حل کیا جا سکتا ہے لیکن ہارڈوئر کا مسئلہ خود معلوم کرنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ونڈوز کون سی ہے۔ اس میں مجھے جہاں یاد پڑتا ہے، ایک ڈاس کی فائل لوڈ کرنی پڑتی ہے جو کیش کو بڑھا دیتی تھی یا کچھ اسی طرح کی۔ ویسے میرا خیال ہے کہ آپ ونڈوز کو یو ایس بی پر کاپی کر لیں۔ پھر انسٹال بذریعہ یو ایس بی کریں
قیصرانی بھائی۔لگتا ہے آپ پندرہ سال پرانی بات کر رہے ہیں یا شاید اس سے بھی زیادہ ۔ اگر آپ کی مراد ۔ سمارٹ ڈرائیو اور ہائی میم سیس وغیرہ سے ہے۔ ۔۔ونڈوز وغیرہ میں اب ایسا نہیں ہوتا۔ان کے کمپیوٹر میں کوئی ہارڈویئر پرابلم ہو سکتا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز میں نے 8 ۔۔۔ جی۔بی یو ایس بی سے انسٹالکرنے کی کوشش بھی کی ہے ۔ اتناہی ٹائم لیتا ہے ۔ مختلف DVDs سے بھی کوشش کی ہے ۔ 45منٹ کے بعد جب ونڈوز لوگ ان ہوجاتی ہے ۔ تو ایک نارمل ونڈوز کی نسبت تھوڑی سی سلو چلتی ہے ۔ جیسے کوئی جملہ ٹائپ کیا ہو اور اسے بیک سپیس سے دیلیٹ کروں تو پورا جملہ ڈیلیٹ کرتے وقت سسٹم ہینگ ہو جاتا ہے ۔ 2 سے 3 سیکنڈ تک ۔یا کوئی پروگرام کلوز کرتے وقت بھی 2 سے 3 سیکنڈ تک ہینگ ہو جاتا ہے ۔ یا پھر ایڈریس بار مین ایڈریس ٹایپ کرتے وقت بھی سسٹم ہینگ ہو جاتا ہے ۔ 2 سیکنڈ بعد پورا ایڈریس ٹائپ ہوا ہو تا ہے ، پروگرام کلوز ہوچکا ہوتا ہے ۔
مشورہ اور وہ بھی مفت۔ اینٹی وائرس سے سسٹم سکین کر لیجئے :)
 

اسد

محفلین
بائیوس کی اپڈیٹنگ کیسے کی جاتی ہے ۔ کل سے google پر سرچ کے دوران 2 ان جیسے پرابلم کے باریمیں پڑھا ۔وہاں یہ لکھا تھا کہ یہ مسئلہ ھارڈ ڈسک میں bad Sectos کی وجہ سے ہوسکتا ہے ۔ کیا یہ ممکن ہے؟
http://support.lenovo.com/en_US/detail.page?LegacyDocID=MIGR-70994 اس صفحے سے نئی BIOS ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے اور طریقہ بھی موجود ہے۔

جی ہاں، سست رفتار انسٹالیشن اور ونڈوز کا طویل لوڈنگ ٹائم ہارڈ ڈسک کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

کیا پارٹیشن کرتے ہوئے سروس پارٹیشن ڈیلیٹ کیا تھا؟ اگر نہیں تو سروس پارٹیشن سے 'ڈائیگنوز ہارڈویئر' چلائیں۔

1۔ کمپیوٹر بند کر دیں (Power off) اور پھر دوبارہ کھولیں۔
2۔ جب Lenovo لوگو نظر آئے تو فوراً ‌Lenovo Care button دبائیں (غالباً F11) یا انٹر کی۔
3۔ Launch advanced Rescue and Recovery پر کلک کریں۔
4- پھر Click Diagnose hardware پر کلک کریں۔
 

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم،
مجھے نہیں لگتا کہ ہارڈڈسک کا مسئلہ ہو گا اور اگر ہارڈ ڈسک کا مسئلہ ہے بھی تو سسٹم کو اتنا سست تو نہیں ہونا چاہیے۔ قیصرانی بھائی کو یاد ہو گا کہ میرے سسٹم کی ہارڈ ڈسک کے ساتھ مسئلہ ہو ا تھا جو آج سال سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی زبردست چل رہی ہے لیکن اُس مسئلے نے مجھے لینکس سے مانوس کر دیا۔
عائشہ اگر یہی چیک کرنا ہے کہ ہارڈ سک کا مسئلہ ہے یا نہیں تو آپ ایک کام کیجئے آپ نے اوپر ذکر کیا کہ آپ کے پاس 8 جی بی کی یو ایس بی ہے۔
لینکس کی لائیو یو ایس بی بنا کر چلائیے اور سسٹم کی سپیڈ چیک کیجئے۔
http://zorin-os.com/free7.html کھولئے اور یہاں سے لینکس کی 32 بٹ دسٹرو گوگل کروم یا فائر فاکس استعمال کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے۔
http://www.linuxliveusb.com/en/download لینکس لائیو یو ایس بی بنا نے کے لئے یہ ٹول ڈان لوڈ کر کے انسٹال کیجئے۔ اس کی مدد سے آپ کو لائیو یو ایس بی بنانے میں کوئی مشکل نہیں ہو گی ۔ اور زورن کو استعمال کرنا ایسے ہی ہے جیسے ونڈوز کو استعمال کرنا۔
3۔اگر زورن ٹھیک اور تیرز رفتاری سے کام کرے تو سسٹم پر انسٹال کر لیجئے اور چیک کیجئے کہ انسٹال کرنے کے بعد رفتاری بڑھی ہے یا کم اگر ہارڈ ڈسک ٹھیک ہے تو رفتار لازما بڑھے گی۔
زورن ٹھیک کام کرے تو سمجھیے کہ جو ونڈوز کی ڈی وی ڈیز یا سیٹ اپ آپ کے پاس پڑے ہیں ان میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔ونڈوز 7 کے مختلف فریش ورژنز یہاں سےڈاؤن لوڈ کیجئے اور بوٹ ایبل یو ایس بی یا ڈی وی ڈی رائٹ کر کے انسٹال کر لیجئے۔
 

عائشہ خٹک

محفلین
میں لینکس ڈاونلوڈ کرنا چاہ رہی تھی لیکن غلطی سے یو بنٹو ڈاونلوڈ ہوگیا ۔ جو ISO ایکسٹینشن میں ہے ۔ کیا یہ لیکنس ہے ۔ کیا یہ میں USB سے انسٹال کر سکتی ہوں ۔
 

عائشہ خٹک

محفلین
میں اپنے USB سے یو بنٹو انسٹال کررہی ہوں ۔ LiLi USB Creator سے یو بنٹو کو USB میں ڈال کر اب انسٹال کررہی ہوں۔ کاپی فائلز تک تو اتنا ٹائم نہیں لیا ، لیکن 50پرسنٹ تک کاپی فائلز 45 منٹ میں کئے ۔ اب دیکھتے ہیں کہ آگے کتنا ٹائم لے گی

f4436e.jpg
 

عائشہ خٹک

محفلین
انسٹالیشن ، ہارڈ وئیر کنفیگریشن ۔ اور دوسری سیٹنگز نے اب تک 35 منٹس لئیے ہیں

29pb7kn.jpg


35 منٹس کے بعدجب ہارڈ وئیر کنفیگریشن ہو رہی تھی تو یہ ایرر آیا

2mnky7s.jpg


اور جب میں نے اوکے کیا تو پپھر یہ میسج
abh7c8.jpg


اور اس کیبعد یہ میسج اور ریسٹارٹ کرنے کو کہا

1zdcfp5.jpg


اور اب بلیک سکرین پر ایک چھوٹا سا نقطہ بلینکنگ کر رہاہے اور آپریٹنگ سسٹم لوڈنہیں ہورہا
 
Top