میر شکیل الرحمان فرعون اور بلیک میلر ہے ،پوری قوم جیو کا بائیکاٹ کرے: عمران خان

arifkarim

معطل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیو کی کوئی ایڈیٹوریل پالیسی نہیں بس مہم شروع کر رکھی ہے، مسلم لیگ ن اور جیو نیوز ملے ہوئے ہیں، جیو نے باہر کی فنڈنگ کیلئے جیو نے ٹرسٹ قائم کر رکھا ہے، میر شکیل الرحمان کے بنک اکاﺅنٹس کی تحقیقات کی جائیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن کو باہر سے فنڈ آتا ہے، جیو کے امریکی وزارت خارجہ سے رقم لینے کے ثبوت موجود ہیں، امن کی آشا کیلئے بھی اربوں روپے وصول کئے گئے، جیو نے امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے بھی پیسے لئے، میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن کو ایک ارب روپے فنڈ ملا ہے، جنگ گروپ نے مجھے طالبان خان قرار دینے کیلئے مہم چلائی، میر شکیل خود دبئی میں بیٹھا ہے، یہاں لوگ مر رہے ہیں، میر شکیل الرحمان بلیک میلر ہے جس نے میرے بچوں سمیت میری ذات پر حملہ کیا، جیو کو غیر ملکی فنڈ کی تحقیقات کی جائیں جبکہ میر شکیل الرحمان اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں۔ عمران خان نے کہا کہ جیو ایک ارب 80 کروڑ روپے کا ڈیفالٹر ہے اور پیمرا کا بھی نادہندہ ہے، میر شکیل الرحمان ذاتی مفاد کی خاطر پاکستان کو بدنام کر رہا ہے، کونسی قوم کسی میڈیا گروپ کو اجازت دیتی ہے کہ باہر سے پیسہ لے اور بیرونی ایجنڈا مسلط کرے، میر شکیل الرحمان میڈیا ہاﺅس کی مدد سے اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے، میر شکیل سندھ ریونیو بورڈ کا 180 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے، میر شکیل نے دباﺅ ڈال کر چیئرمین پیمرا کو تبدیل کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا قانون کے مطابق چار چینلز چلانے کی اجازت ہے جبکہ جیو پانچ چینل چلا رہا ہے، جیو سوپر کو کرکٹ ائٹس غیر قانونی طور پر دیئے گئے اور جیو کے ملازم نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنا دیا گیا، نجم سیٹھی کو نیویارک میں فلیٹ ظاہر نہ کرنے پر 2 کروڑ روپے جرمانہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں بیٹھے فرعون نے مجھے لیگل نوٹس بھجوایا۔ انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان اور مسلم لیگ ن انتخابی مہم کے دن سے ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملے کے بعد آئی ایس آئی چیف کا ایک مفروضے پر میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جیو کی گھٹیا مہم کے باعث لوگ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی بھی نہیں دیکھ سکتے، جیو نیوز میری کردار کشی کرنے پر مجھ سے اور قوم سے معافی مانگے۔ عمران خان نے جو پروگرام بھارت میں کامیاب ہوتا ہے جیو وہی پروگرام پاکستان میں چلا کر پیسہ کمانے کی کوشش کرتا ہے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/islamabad/17-May-2014/103257
 

arifkarim

معطل
سلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن کو ایک ارب غیر ملکی فنڈ ملا، جیو نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے پیسے لئے، امن کی آشا کیلئے بھی اربوں روپے کی امداد لی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا جیو کی کوئی ایڈیٹوریل پالیسی نہیں، بس مہم چلا رکھی ہے اور میر شکیل الرحمان ذاتی مفاد کی خاطر ملک کو بدنام کر رہا ہے۔ عمران خان نے کہا نواز لیگ اور میر شکیل الرحمان ملے ہوئے ہیں، فرغون دبئی میں بیٹھا ہے اور پاکستان میں لوگ مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میر شکیل الرحمان میڈیا ہاؤس کی مدد سے اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے اور اگر کوئی اس کے خلاف منہ کھولتا ہے تو اسے ڈرایا جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا میر شکیل ن لیگ کے مدد سے پیمرا کو کنٹرول کر رہا ہے اور حکومت پر دباؤ ڈال کر پیمرا چیئرمین کو نکلوایا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کونسی قوم کسی میڈیا گروپ کو اجازت دیتی ہے کہ باہر سے پیسہ لے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا میر شکیل سندھ ریونیو بورڈ کے 180 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں اور پاکستان میں کنگ میکر بنا ہوا ہے، جیو سوپر کو رائٹس غیر قانونی طور پر دیئے گئے جبکہ نجم سیٹھی کو 35 پنکچر لگانے کا تحفہ دیا گیا اور جیو کے ملازم کو چیئرمین پی سی بی بنا دیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایس آئی چیف کا ایک مفروضے کے تحت میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ انہوں نے کہا میرشکیل الرحمان نے گھٹیا حرکت کر کے میری خلاف مہم چلائی اور میرے بچوں سمیت میری ذات پر حملہ کیا۔ عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ جیو کا بائیکاٹ کیا جایا۔ عمران خان نے کہا میر شکیل الرحمان کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں لیکن وہ سامنے نہیں آئے گا۔

تحریک انصاف نے پانچ مطالبات رکھیں ہیں کہ میری فیملی کے خلاف گھٹیا مہم چلانے پر جیو معافی مانگے، توہین آمیز پروگرام پر قوم سے معافی مانگے، میر شکیل الرحمان کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تحقیقات کروائی جائیں۔ آزاد کمیشن سے تحقیقات کرائی جائے کہ میر شکیل کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟۔ عمران خان نے کہا میری جہد وجہد ایک نئے پاکستان کی ہے اور میں اپنی یہ کوشش جارہ رکھوں گا۔
http://www.geourdu.com/khabrain/top-stories/pml-n-mir-shakil-ur-rehman-imran-khan-tried-investigate/
 

x boy

محفلین
زیادہ تر ٹی وی چینلز ایسے ہی ہیں،،
اچھے ٹی وی چینلز تو ،، پیس ٹی، ھدی ٹی وی، پیغام ٹی وی سعودی عرب لائف بیت اللہ ٹی وی ، سعودی عرب لائف مسجد نبوی ٹی وی چینلز ہیں، اس کے علاوہ الجزیرہ ، دبئی ون ، سٹی سیون دبئی،، سچ ٹی وی پاکستان ، یورہ نیوز انگلش وغیرہ اچھے لگتے ہیں،، ڈکومینٹری میں جغرافیہ چینلز اور الجزیرہ اچھے ہیں۔۔

عارف کریم جانے کہ جیو والے ان کے یار ہیں یا اے آر وائی والے،، یا ان میں کون غدار ہے بس ایک بات یاد ہے کئی برس پہلے سنا تھا کہ جیو چینلز یہودی لابی کا حصہ ہے اس وقت یقین نہیں کرتا تھا لیکن اب یقین بدل گیا۔
 
عمران خان نے یہ سب باتیں اس وقت یا د کیوں نہ دلائیں جب جیو اسکے کینسر ہاسپٹل کے لئے شو کر رہا تھا ؟؟؟

سب مطلب کے یار ، ہونہہ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
باقی ساری باتیں تو ایک طرف۔ عمران خان کی مخالفت میں جیو نے جو کچھ بھی کیا ، اس کی معافی خان صاحب سے مانگنا تو بنتی ہو گی لیکن قوم سے کیوں بھلا؟
 

سید ذیشان

محفلین
عمران خان opportunist ہے، اب جب ہوا جیو کے مخالف ہے تو عمران خان کو بھی جیو گروپ اور شکیل الرحمٰن میں خامیاں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ :cautious:
 

arifkarim

معطل
عمران خان نے یہ سب باتیں اس وقت یا د کیوں نہ دلائیں جب جیو اسکے کینسر ہاسپٹل کے لئے شو کر رہا تھا ؟؟؟
اسوقت شاید جیو کی بلی تھیلے سے باہر نہیں آئی تھی :)

باقی ساری باتیں تو ایک طرف۔ عمران خان کی مخالفت میں جیو نے جو کچھ بھی کیا ، اس کی معافی خان صاحب سے مانگنا تو بنتی ہو گی لیکن قوم سے کیوں بھلا؟
جیو جیسے متکبر اور گھمنڈی ادارے کسی سے معافی نہیں مانگتے اور جب مانگتے بھی ہیں تو اسکا مقصد محض اپنا الو سیدھا کرنا ہوتا ہے۔ جیسے "ڈاکٹر" عامر لیاقت کی آف دی ائیر مسخرانہ ویڈیو کے اجراء کے بعد بھی ان جعلی ڈگریوں والے عالم دین کو جیو کی سرکار نے برطرف نہیں کیا اور یہ حضرت آج بھی وہاں تفرقہ پھیلانے میں مصروف ہیں۔
 

arifkarim

معطل
عمران خان opportunist ہے، اب جب ہوا جیو کے مخالف ہے تو عمران خان کو بھی جیو گروپ اور شکیل الرحمٰن میں خامیاں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ :cautious:

یہ درست نہیں ہے۔ عمران خان نے جیو گروپ کی مخالفت حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد شروع کی تھی۔ جب پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ نے اس افسوس ناک واقعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں پر بے بنیاد الزامات لگانا شروع کر دئے اور آئی ایس آئی چیف کا آٹھ گھنٹے پر مبنی میڈیا ٹرائل بھی کر ڈالا۔ یہ مخالفت جیو کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے شروع ہوئی تھی نہ کہ عمران خان کی ہوا کی وجہ سے :)
 
عمران خان نے یہ سب باتیں اس وقت یا د کیوں نہ دلائیں جب جیو اسکے کینسر ہاسپٹل کے لئے شو کر رہا تھا ؟؟؟

سب مطلب کے یار ، ہونہہ۔
مان لیتے ہیں کہ وہ آپکے الفاظ کے مطابق "مطلب کا یار "نکلا۔۔۔۔لیکن یہ بھی تو دیکھئے کہ یہ "مطلب" اسکی ذات کیلئے تھا یا پوری قوم کیلئے؟۔۔۔ہسپتال کیلئے چندہ مانگنے وہ در در پہ گیا، یار لوگوں نے ویٹنگ رومز میں اسے قصداّ کافی کافی دیر تک انتظار کروایا (صرف انسلٹ کیلئے)۔۔۔اور یہ سب اس شخص نے برداشت کیا ۔کیوں؟ محض اسلئیے کہ وہ پراجیکٹ تکمیل کو پہنچ جائے جو لاکھوں پاکستانیوں کیلئے ضروری ہے۔۔۔آپ اتنی تو رعایت دیجئے جناب، جیو والوں کے مقابلے میں۔ :)
 
مان لیتے ہیں کہ وہ آپکے الفاظ کے مطابق "مطلب کا یار "نکلا۔۔۔ ۔لیکن یہ بھی تو دیکھئے کہ یہ "مطلب" اسکی ذات کیلئے تھا یا پوری قوم کیلئے؟۔۔۔ ہسپتال کیلئے چندہ مانگنے وہ در در پہ گیا، یار لوگوں نے ویٹنگ رومز میں اسے قصداّ کافی کافی دیر تک انتظار کروایا (صرف انسلٹ کیلئے)۔۔۔ اور یہ سب اس شخص نے برداشت کیا ۔کیوں؟ محض اسلئیے کہ وہ پراجیکٹ تکمیل کو پہنچ جائے جو لاکھوں پاکستانیوں کیلئے ضروری ہے۔۔۔ آپ اتنی تو رعایت دیجئے جناب، جیو والوں کے مقابلے میں۔ :)
بس اتنا کہوں گا ، بہت صاف دل ہیں آپ :)
 
x7036_46154417.jpg.pagespeed.ic.nWsWIFf6d1.jpg
 
باقی ساری باتیں تو ایک طرف۔ عمران خان کی مخالفت میں جیو نے جو کچھ بھی کیا ، اس کی معافی خان صاحب سے مانگنا تو بنتی ہو گی لیکن قوم سے کیوں بھلا؟
عمران خان غالباََ ایک صوبے کی حکمران جماعت کا لیڈر ہے اور اس کے علاوہ ووٹنگ کے لحاظ سے دوسرے بڑی سیاسی جماعت کا بھی لیڈر ہے۔ یعنی نواز شریف کے بعد اس وقت نا چاہتے اور نہ مانتے ہوئے بھی حقیقت یہ ہے کہ وہ دوسری بڑی طاقت ہے پاکستانی عوام کی رائے شماری کے مطابق۔ اس لیے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جیو کے معاملات تو یقیناً قابلِ مذمت ہیں لیکن عمران خان کو براہِ راست اُن پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی۔ اور اگر اُنہوں نے ان پر کچھ الزامات لگائے بھی تھے تو اُنہیں عمومی درجے پر رکھ کر بیانات دیے جاتے تو ٹھیک تھا نہ کہ پوری پی ٹی آئی کی توجہ ہی جیو کی طرف ہو کر رہ گئی۔ ایکسپریس کے معید پیرزادہ نے بڑی اچھی بات کی کہ عمران خان کو جیو کے خلاف پریس کانفرنس خود نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ اپنے جونیرز کو آگے کرتے ۔ اور سوال و جواب کے حصے کو بھی مختصر ہی رکھا جاتا تو بہتر تھا۔

رہی بات جیو کو بند کرنے کی تو یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اصل مسئلہ جیو سے زیادہ "غیر فعال" پیمرا کا ہے۔اگر پیمرا اپنے فرائض ٹھیک ٹھیک انجام دے اور واقعتاً ریگولیٹری اتھارٹی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے تو میڈیا میں یہ مسائل پیدا نہ ہوں۔ لیکن پیمرا حکومتی ادارہ ہے اور پاکستان میں حکومتی ادارے سے کام کی (وہ بھی اچھے کام کی) توقع رکھنا بے وقوفی ہی ہے۔

پھر میرا خیال ہے کہ جیو کو بند کیا جائے تو اے آر وائی کو بھی بند کردینا چاہیے کہ آج کل اُن کا مقصد و محور جیو کو بند کروانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ سو جیو کہ بند ہونے کے بعد وہ یوں بھی بور ہی ہوں گے۔

رہی ن لیگ اور جیو کی گٹھ جوڑ کی بات تو اس میں کچھ نہ کچھ تو سچائی ہے اور اس کے شواہد دیکھنے والوں کو ضرور نظر آتے ہیں ۔ چاہے فریقین لاکھ انکار کریں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر پیمرا واقعی اپنی ذمہ داری نبھانا چاہے تو اُسے سب سے پہلے:

  • غیر ملکی اشتہاروں پر پابندی لگا دینا چاہیے تاکہ ملکی اشتہاری صنعت کو فروغ ملے۔
  • غیر ملکی ڈراموں پر پابندی لگا دینا چاہیے تاکہ ایلین کلچر کے فروغ کو روکا جا سکے۔
  • ٹی وی پروگرامز میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کو مانیٹر کر نا چاہیے اور گاہے بگاہے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنا چاہیے۔

ورنہ دیگر حکومتی اداروں کی طرح پیمرا بھی ن لیگ کے محسنین کے احسانات چکانے کا کام کر سکتی ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
عمران خان غالباََ ایک صوبے کی حکمران جماعت کا لیڈر ہے اور اس کے علاوہ ووٹنگ کے لحاظ سے دوسرے بڑی سیاسی جماعت کا بھی لیڈر ہے۔ یعنی نواز شریف کے بعد اس وقت نا چاہتے اور نہ مانتے ہوئے بھی حقیقت یہ ہے کہ وہ دوسری بڑی طاقت ہے پاکستانی عوام کی رائے شماری کے مطابق۔ اس لیے ۔
لیکن خان صاحب خود تو پارلیمنٹ کو مانتے ہی نہیں تومیں تو انہیں صرف ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے جانوں گی نا۔ دوسری بات یہ کہ پوری قوم میں تو وہ بھی ہیں جو پہلی بڑی طاقت کا ووٹ بنک ہیں۔ پھر ان سے معافی چہ معنی دارد۔
 
باقی ساری باتیں تو ایک طرف۔ عمران خان کی مخالفت میں جیو نے جو کچھ بھی کیا ، اس کی معافی خان صاحب سے مانگنا تو بنتی ہو گی لیکن قوم سے کیوں بھلا؟

کیونکہ اصل دھوکہ تو قوم سے ہی کیا ہے جیو نے۔

خیر ، جیو کی برکت سے میڈیا کافی متحرک ہو کر ایک دوسرے کے پول کھولنے پر لگا ہوا ہے ، ابھی جیو ہدف ہے مگر یہ کام جیو نے دوسرے چینلز اور گروپس کے خلاف کافی عرصہ سے شروع کیا ہوا تھا۔
 
لیکن خان صاحب خود تو پارلیمنٹ کو مانتے ہی نہیں تومیں تو انہیں صرف ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے جانوں گی نا۔ دوسری بات یہ کہ پوری قوم میں تو وہ بھی ہیں جو پہلی بڑی طاقت کا ووٹ بنک ہیں۔ پھر ان سے معافی چہ معنی دارد۔

پارلیمنٹ کو نہ ماننے والی بات تو کہیں نہیں کی گئی البتہ پارلیمنٹ کی موجودہ حیثیت پر کافی تنقید ہوئی ہے اور جائز ہوئی ہے۔ اس پارلیمنٹ میں تو جناب وزیراعظم اور جناب وزیر اعلی پنجاب بھی عید کے عید ہی آتے ہیں۔

فرحت اگر غلطی ہو اور سب سے معافی کا مطالبہ ہو تو اس میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جنہوں نے غلطی پر جانے انجانے میں ساتھ دیا ہو۔ :)
 
لیکن خان صاحب خود تو پارلیمنٹ کو مانتے ہی نہیں تومیں تو انہیں صرف ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے جانوں گی نا۔ دوسری بات یہ کہ پوری قوم میں تو وہ بھی ہیں جو پہلی بڑی طاقت کا ووٹ بنک ہیں۔ پھر ان سے معافی چہ معنی دارد۔

سینئر وزیر مسلم لیگ ن جناب رانا ثناءللہ صاحب وزیر اعلی پنجاب کا پنجاب اسمبلی مکو رونق بخشنے سے مسلسل گریز پر یہ بیان ریکارڈ پر ہے

" ایوان میں آ کر وہ اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے "

اب بتائیں جی کہ پارلیمنٹ کو شریف برادران کتنا مانتے ہیں ؟
 
Top