میر شکیل الرحمان فرعون اور بلیک میلر ہے ،پوری قوم جیو کا بائیکاٹ کرے: عمران خان

محمداحمد

لائبریرین
سینئر وزیر مسلم لیگ ن جناب رانا ثناءللہ صاحب وزیر اعلی پنجاب کا پنجاب اسمبلی مکو رونق بخشنے سے مسلسل گریز پر یہ بیان ریکارڈ پر ہے

" ایوان میں آ کر وہ اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے "

اب بتائیں جی کہ پارلیمنٹ کو شریف برادران کتنا مانتے ہیں ؟

غالبا "اپنا وقت" کے بجائے وہ "اوروں کا وقت" کہنا چاہ رہے ہوں گے۔ :)
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکہ کے ليے يہ ممکن نہيں ہے کہ کسی دوسرے ملک کے ميڈيا کو کنٹرول کر سکے۔ نہ ہی امريکہ کے پاس اتنے وسائل ہيں اور نا ہی ہماری ايسی کوئ خواہش۔

خود امريکی صدر پر سب سے زيادہ تنقيد امريکی ٹی وی پر ہی ہوتی ہے۔ اگر امريکی صدر اور امريکی انتظاميہ خود اپنے ملک ميں اپنے اوپر ہونے والی تنقيد پر کنٹرول حاصل نہيں کر سکتے تو وہ پاکستانی ميڈيا کو کيسے کنٹرول کر سکتے ہيں۔ ياد رکھيے کے آج کے دور ميں ميڈيا کے بڑے بڑے ادارے بزنس کے اصولوں پر چلتے ہيں۔ ميڈيا وہی کچھ دکھاتا ہے جو لوگ ديکھنا چاہتے ہيں۔ اگر لوگ کسی چينل کو يکسر مسترد کر ديں تو وہ اپنے آپ معاشی موت مر جائے گا۔

ميں يہ نشاندہی بھی کر دوں کہ جس ٹی وی نيٹ ورک کا حوالہ ديا گيا ہے اس پر تو تواتر کے ساتھ ايسے پروگرامز، ٹاک شوز اور دستاويزی فلميں دکھائ جاتی ہيں جن ميں امريکی حکومت کی پاليسيوں پر يکطرفہ تنقید کی جاتی ہے۔ ميں نے بذات خود ايسے بےشمار سوالات اور کہانيوں کا جواب مختلف فورمز پر ديا ہے جن کا آغاز اسی ٹی وی چينلز پر ہوا تھا۔

يہ نقطہ بھی اہم ہے کہ خود امريکہ کے اندر ايسے کئ اخبارات اور ٹی وی چينلز موجود ہيں جو امريکی حکومت کی پاليسيوں کے حوالے سے واضح بغض رکھتے ہيں۔ امريکہ کے اندر ميڈيا کے قائم کردہ تاثر اور اثر ورسوخ کا امريکی حکومت پر سياسی لحاظ سے بہت زيادہ اثر اور نقصان کا امکان موجود ہوتا ہے۔ اگر اس کے باوجود امريکی حکومت نے امريکہ کے اندر ميڈيا نيٹ ورکس کو روکنے يا ان پر قدغن لگانے کی ضرورت محسوس نہيں کی تو ايک بيرونی ملک کے ميڈيا نيٹ ورکس کو اس حد تک کنٹرول کرنے کی خواہش کی کيا منطق رہ جاتی ہے؟


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
۔۔
 

arifkarim

معطل
یہ تو عمران پر بھی فٹ ہے
یہیں محفل کے کچھ فعال ممبران پر بھی اسکو فٹ کیا جا سکتا ہے۔ :D

اصل مسئلہ جیو سے زیادہ "غیر فعال" پیمرا کا ہے۔اگر پیمرا اپنے فرائض ٹھیک ٹھیک انجام دے اور واقعتاً ریگولیٹری اتھارٹی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے تو میڈیا میں یہ مسائل پیدا نہ ہوں۔ لیکن پیمرا حکومتی ادارہ ہے اور پاکستان میں حکومتی ادارے سے کام کی (وہ بھی اچھے کام کی) توقع رکھنا بے وقوفی ہی ہے۔
کل زیک بھائی کے فرعون یعنی عمران خان کی دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد جذبہ ایمانی سے متاثر ہوکر آج پیمرا کے پانچ اراکین نے متفقہ طور پر جیو کے تین چینلز کے لائسنس معطل کر دئے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/74510/
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے سب سے زیادہ معلوماتی یہ بات لگی کہ عمران خان کسی کو بلیک میلر کہہ رہا ہے۔ یعنی اندرون خانہ کچھ ہوا ہے کہ عمران خان پر یہ انکشاف ہوا :)
 

arifkarim

معطل
مجھے سب سے زیادہ معلوماتی یہ بات لگی کہ عمران خان کسی کو بلیک میلر کہہ رہا ہے۔ یعنی اندرون خانہ کچھ ہوا ہے کہ عمران خان پر یہ انکشاف ہوا :)
جی بالکل۔ اسی پریس کانفرنس میں عمران خان نے اسبات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ بھی بال بچوں والے پاکستانی شہری ہیں اور انکا خاندان بھی اسی ملک میں مقیم ہے۔ وہ میر شکیل الرحمان کی طرح غداری کرکے دبئی میں مقیم نہیں ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
فواد بھیا بھی سوچتے ہوں گے یہ لوگ ہر بات میں امریکہ کو گھسیٹ لیتے ہیں ، آخر کہاں تک صفائی دی جائے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی بالکل۔ اسی پریس کانفرنس میں عمران خان نے اسبات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ بھی بال بچوں والے پاکستانی شہری ہیں اور انکا خاندان بھی اسی ملک میں مقیم ہے۔ وہ میر شکیل الرحمان کی طرح غداری کرکے دبئی میں مقیم نہیں ہیں۔
ان کے بچے تو برطانیہ میں نہیں رہتے؟ یہاں تو وہ چھٹیوں میں آتے ہیں کبھی کبھار۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شاید اس لئے کہ ان کی والدہ برطانیہ کی شہری ہیں۔

باقی لوگوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟
یہ کون سے باقی لوگ ہیں؟
ویسے میں نے کسی سے موازنہ نہیں کیا۔ بلکہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے پوچھا تھا کیونکہ جتنا مجھے علم ہے دونوں بچے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔
 
Top