میموری کارڈ‌سے ڈیٹا ریکوری!

کاشف رفیق

محفلین
السلام علیکم

کسی کو معلوم ہے کہ میموری کارڈ (جو موبائل فون، ایم پی تھری پلیئر، ڈیجیٹیل کیمرہ وغیرہ) میں استعمال ہوتے ہیں، کا ڈیلٹ/فارمیٹ شدہ ڈیٹا کیسے ریکور کیا جاسکتا ہے؟

میرے پاس مائیکو ایس ڈی کارڈ ہے، اس کا ڈیٹا ریکور کرنا ہے۔ میں نے ایزی ریکوری، پین ڈرائیو ڈیٹا ریکوری اور ریکور مائی فائلز نامی سافٹ ویئر استعمال کرچکا ہوں۔ ان تینوں سے ہی ڈیٹا تو ریکور ہوا ہے لیکن اکثر فائلیں کرپٹ ہیں۔ خاص طور پر ویڈیو فائلز تو تمام ہی کرپٹ ہیں اور کوئی بھی نہیں چل رہی ہے۔ تینوں سافٹ ویئر نے تصاویر بھی ریوکر کی ہیں، لیکن اس میں سے بھی اکثر کرپٹ ہیں۔

کیا کوئی ایسا سافٹ ویئر ہے جس سے مکمل ڈیٹا ریکور کیا جاسکے جو کہ کرپٹ حالت میں نہ ہو؟ یا جو ڈیٹا کرپٹ حالت میں ریکور ہوا ہے اسے درست یا جاسکے؟

فائل فارمیٹ یہ ہیں:
mp4, 3gp, jpg

پیشگی شکریہ قبول فرمایئے۔
 
ابوشامل

محفلین
کاشف بھائی ہم تو خود آپ کی طرح اس قطار میں لگے ہوئے ہیں کہ کوئی یہ جادوئی نسخہ بتا دے تو ہم بھی آزمائیں۔ فی الوقت منتظر
 
محسن حجازی

محفلین
شکریہ تو ہم نے بصد شکریہ قبول فرمایا
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ حادثے کو کتنا عرصہ ہو چکا۔۔۔
خاص وقت کے بعد تو شاید ممکن نہ ہو۔
کرپٹ فائلوں کا بھی کوئی علاج نہیں۔
میں ریکوری کے بہت تجربات کر چکا ہوں حتی کہ سیکٹر بائے سیکٹر بھی ایک دفعہ ایک فائل کے لیے hexdump پڑھنا پڑا۔
ایک دوست کے کچھ حسابات لکھے ہوئے تھے اس میں :grin:
اور کچھ پرانی تصاویر تھیں لیکن تصویریں تو ٹھیک ٹھاک نکل آئیں کم بخت وہ حساب کتاب نہ نکلا!
آپ کسی امیج کلوننگ کے ذریعے اس کا مکمل چھاپہ بنا لیجئے بعد ازاں تاآنکہ کسی اور سافٹ وئیر کے ڈریعے اسے نکالا جا سکے۔ عمومی طور پر اس کے لیے خود ہی تجزیہ کرنا پڑتا ہے کچھ دماغ سوزی کا کام ہے کیوں کہ file structure تباہ حال ہوتا ہے اور سافٹ وئیر دھوکہ کھا جاتا ہے وگرنہ ڈیٹا وہیں ہوتا ہے۔
اگر تو زیادہ قیمتی ڈیٹا ہے تو ڈسک ایڈیٹر کی قبیل کی کوئی چیز استعمال کیجئے۔
 
کاشف رفیق

محفلین
شکریہ تو ہم نے بصد شکریہ قبول فرمایا
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ حادثے کو کتنا عرصہ ہو چکا۔۔۔
خاص وقت کے بعد تو شاید ممکن نہ ہو۔
کرپٹ فائلوں کا بھی کوئی علاج نہیں۔
میں ریکوری کے بہت تجربات کر چکا ہوں حتی کہ سیکٹر بائے سیکٹر بھی ایک دفعہ ایک فائل کے لیے Hexdump پڑھنا پڑا۔
ایک دوست کے کچھ حسابات لکھے ہوئے تھے اس میں :grin:
اور کچھ پرانی تصاویر تھیں لیکن تصویریں تو ٹھیک ٹھاک نکل آئیں کم بخت وہ حساب کتاب نہ نکلا!
آپ کسی امیج کلوننگ کے ذریعے اس کا مکمل چھاپہ بنا لیجئے بعد ازاں تاآنکہ کسی اور سافٹ وئیر کے ڈریعے اسے نکالا جا سکے۔ عمومی طور پر اس کے لیے خود ہی تجزیہ کرنا پڑتا ہے کچھ دماغ سوزی کا کام ہے کیوں کہ File Structure تباہ حال ہوتا ہے اور سافٹ وئیر دھوکہ کھا جاتا ہے وگرنہ ڈیٹا وہیں ہوتا ہے۔
اگر تو زیادہ قیمتی ڈیٹا ہے تو ڈسک ایڈیٹر کی قبیل کی کوئی چیز استعمال کیجئے۔

آپ کے لکھنے کا انداز مجھے بہت پسند ہے۔:) خوامخواہ ہی بندہ مسکرا اٹھتا ہے۔

ذرا اس امیج کلوننگ اور ڈسک ایڈیٹر کے بارے میں مزید راہنمائی فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔
 
اظفر

محفلین
محسن حجازی کی باتیں درست ہیں ۔
میموری کارڈ سے ڈیٹا تو ریکوور ہو جاے گا لیکن فایلز کی گارنٹی نہیں‌ہوتی ۔ کچھ فارمیٹ‌کی فایلز کرپٹ ہوجاتی ہیں کچھ بچ جاتی ہیں‌۔
 
محسن حجازی

محفلین
آپ کے لکھنے کا انداز مجھے بہت پسند ہے۔:) خوامخواہ ہی بندہ مسکرا اٹھتا ہے۔

ذرا اس امیج کلوننگ اور ڈسک ایڈیٹر کے بارے میں مزید راہنمائی فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

کاشف بھائی، آپ کا حسن نظر ہے۔ :hatoff:
تاخیر کے لیے معذرت۔
اس کے لیے سب سے پہلے تو نورٹن گھوسٹ قسم کی چیز سے جوں کا توں ڈسک امیج بنا لیجئے تاآنکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
وہ میسر نہ ہو تو نیرو برنر بھی اس قسم کا کام کر سکتا ہے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے۔
ڈسک ایڈیٹر کے لیے:
http://www.acronis.com/homecomputing/products/diskeditor/index.html

وکی پیڈیا پر بھی کچھ میسر ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Disk_editor
 
محسن حجازی

محفلین
محسن حجازی کی باتیں درست ہیں ۔
میموری کارڈ سے ڈیٹا تو ریکوور ہو جاے گا لیکن فایلز کی گارنٹی نہیں‌ہوتی ۔ کچھ فارمیٹ‌کی فایلز کرپٹ ہوجاتی ہیں کچھ بچ جاتی ہیں‌۔

بالکل! بلکہ اظفر بین السطور یہ اضافہ کر لیجئے کہ غلط کہتے ہوئے کبھی پکڑے نہیں گئے! :grin:
اسے ہماری بصیرت پر محمول کیجئے کہ غلط کہہ بیٹھیں تو بروقت جائے واردات سے نکل لیتے ہیں :grin:
 
شکاری

محفلین
میری یو ایس بی غلطی سے فارمیٹ ہوگئی تھی تو میں نے اسے مکمل کھولنے سے پہلے قریبا سات ڈیٹا ریکوری سوفٹ وئیر آزما کر ڈیٹا ریکور کیا لیکن اب یو ایس بی اوپن ہونے سے انکاری ہے ۔ کہتی ہے مکمل فارمیٹ کرو، فارمیٹ کیا تو ونڈو نے فارمیٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
 
کاشف رفیق

محفلین
کاشف بھائی، آپ کا حسن نظر ہے۔ :hatoff:
تاخیر کے لیے معذرت۔
اس کے لیے سب سے پہلے تو نورٹن گھوسٹ قسم کی چیز سے جوں کا توں ڈسک امیج بنا لیجئے تاآنکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
وہ میسر نہ ہو تو نیرو برنر بھی اس قسم کا کام کر سکتا ہے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے۔
ڈسک ایڈیٹر کے لیے:
http://www.acronis.com/homecomputing/products/diskeditor/index.html

وکی پیڈیا پر بھی کچھ میسر ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/disk_editor

شکریہ جناب۔ میں اس طریقے کی بھی آزمائش کرلیتا ہوں۔
 
کاشف رفیق

محفلین
میری یو ایس بی غلطی سے فارمیٹ ہوگئی تھی تو میں نے اسے مکمل کھولنے سے پہلے قریبا سات ڈیٹا ریکوری سوفٹ وئیر آزما کر ڈیٹا ریکور کیا لیکن اب یو ایس بی اوپن ہونے سے انکاری ہے ۔ کہتی ہے مکمل فارمیٹ کرو، فارمیٹ کیا تو ونڈو نے فارمیٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

آپ اسے کمانڈ لائن سے فارمیٹ کریں، انشاءاللہ ہوجائے گی۔
 
محسن حجازی

محفلین
اتنے سمجھدار ہوتے تو یہاں مشورہ لینے کی بجائے آپ کو دے رہے ہوتے۔:grin:

تفصیل سے سمجھائیں پلیز

کہیں تو حضور ہم کاشف بھائی کے ہمراہ خود فارمیٹ کر کے نہ دے جائیں ناحق آپ کو زحمت ہوگی :grin:

اسے ملاحظہ فرمائیے:
http://www.computerhope.com/formathl.htm

لیکن شادی دفاتر والوں کی طرح نتائج کی ہم ذمہ داری نہیں لیتے :rolleyes:
 
شکاری

محفلین
شکریہ آپ ہمیں ہی سمجھادیں تاکہ ہم بھی کچھ سیکھ سکیں۔ ابھی آپ کا دیا ہوا لنک دیکھتے ہیں۔ پھر بتائیں گے کہ اب کیا کرنا ہے؟
 
محسن حجازی

محفلین
شکاری۔
جس ڈرائیو کو فارمیٹ کرنا ہے اس کا ڈرائیو لیٹر آپ کو پتہ ہونا چاہئے۔ فرض کیا آپ D ڈرائیو فارمیٹ کرنا چاہ رہے ہیں۔ تو پھر یوں کیجئے:

format d:
پھر مجھے بتائیے کہ کیسے نہیں ہوتا۔ لیکن پہلے دیکھ لیجئے گا کہ کچھ ضائع نہ کر بیٹھیں۔ احتیاط لازم ہے۔
 
شکاری

محفلین
آپشن آرہا ہے کہ تمہاری ڈرائیو ہی اپنی جگہ موجود نہیں ہے۔ حالانکہ یو ایس بی میں نے اتار کر دوبارہ بھی لگائی ہے۔
 
اظفر

محفلین
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

بالکل! بلکہ اظفر بین السطور یہ اضافہ کر لیجئے کہ غلط کہتے ہوئے کبھی پکڑے نہیں گئے! :grin:
اسے ہماری بصیرت پر محمول کیجئے کہ غلط کہہ بیٹھیں تو بروقت جائے واردات سے نکل لیتے ہیں :grin:

ھاھاھا چلیں ٹھیک ہے ۔ کبھی تو غلطی کریں‌گے اور میں پکڑ کر لون ۔۔۔۔۔۔۔۔‌

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
مصرعے میں بہار ہے ویسے یہی غلطی والا بہار ہے
 
Top