مینار پاکستان، بادشاہی مسجد لاہور کے اجتماع کےدلکش ہوائی مناظر!

سید عاطف علی

لائبریرین
قیصرانی بھائی یہاں ایک بات محسوس ہوئی۔کہ ریٹتنگ کے نظام میں" املاغلط" سے زیادہ اہمیت "زمرہ غلط " کا ہونا زیادہ اہم ہو گا ۔
آپ کا کیا خیال ہے ؟
مجھے خیال گزرا کہ آپ کی ناپسندیدگی کی ریٹنگ کی وجہ وڈیو کی ناپسندیدگی نہیں بلکہ زمرہ کی نشاشدہی کا مقصود ہو نا تھی۔
 
قیصرانی

ناپسندیدگی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ صاحبِ دھاگہ پہلے بھی ایسا کر چکے ہیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس کے لئے رپورٹ کا بٹن موجود ہے
رپورٹ کا بٹن بہت ہمہ گیر امکانات رکھتا ہے۔ اور سبب کےتحت متن اور مندرجات پر منحصر ہوتا ہے جو صحیح ۔غلط نظر انداز کیے جانے کے لائق یا کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔عین ممکن ہے کہ اس کا فیصلہ کوئی ایک منتظم خود کو اپنی صوابدید پہ نہ کر سکے اور مختلف منتظمین کی آراء کا محتاج محسوس کرے۔
جبکہ "غلط زمرہ " اگر ریٹنگ میں ہو تو بھی ایڈمنسٹریشن کے تحت لایاجاسکتا ہے اور "رپورٹ" کا ایک محدود اور واضح شارٹ کٹ ہو سکتا ہے۔
 
رپورٹ پر کلک کر کے آپ لکھ سکتے ہیں کہ غلط زمرہ ہے۔ اسی پر فوری کاروائی ہوسکتی ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
عارف صاحب بدستور سیاسی ویڈیوز غلط زمرے میں پوسٹ کر رہے ہیں، ان سے استدعا ہے کہ سیاست کو سیاست تک رکھیں چاہے وہ ویڈیوز ہوں یا کچھ اور، بصورت دیگر صاحب سمجھ دار ہیں :)
 
Top