مینڈک اور لڑکی شادی خانہ آبادی

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی یہ مذاق کرتی ہیں اپنے ملنے جلنے والوں سے۔ ایک دفعہ ان کے گھر دعوت تھی، تو میز کر اور برتنوں کے ساتھ ایک خالی ڈونگے میں مینڈک بند کر دیا۔ اور مہمان خصوصی کو اسی ڈونگے سے لینے کے کہا۔ جب ڈھکن اٹھایا تو مینڈک نے چھلانگ لگا دی، آگے کا حال خود ہی سمجھ لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک نہیں دو دو شادیاں ہوئی ہیں۔
شادی کے بعد دولہے کو پھر سے تالاب میں پھینک آئے ظالم لوگ۔

معلوم نہیں اسے شادی میں اور ولیمے میں کچھ کھانے کو بھی دیا گیا تھا کہ نہیں۔
 
ملائکہ

محفلین

چچا جی کیا جب وہ دونوں بچیاں بڑی ہونگی تو انکی شادی کسی اور سے نہیں ہوگی؟؟؟ اس شادی کی وجہ سے:crying3:
 
فخرنوید

محفلین
ارے بھئی یہ مذاق کرتی ہیں اپنے ملنے جلنے والوں سے۔ ایک دفعہ ان کے گھر دعوت تھی، تو میز کر اور برتنوں کے ساتھ ایک خالی ڈونگے میں مینڈک بند کر دیا۔ اور مہمان خصوصی کو اسی ڈونگے سے لینے کے کہا۔ جب ڈھکن اٹھایا تو مینڈک نے چھلانگ لگا دی، آگے کا حال خود ہی سمجھ لیں۔

آپ بڑی صفائیاں پیش کر رہے ہیں کہیں آپ اپنی آپ بیتی تو نہیں سنا رہے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
انوکھی خبر لگی اسی لئے یہاں آیا۔ اگر انوکھی نہیں ہوتی تو خبر کیوں بنتی۔ ہندوستان میں یہ عام تو نہیں۔ اور ہندو۔۔ ایک ہی صوبے میں بسنے والے لوگوں میں بھی دس فرقے ہو سکتے ہیں، اور ہر فرقے کے الگ الگ رسوم و رواج۔ اس وجہ سے یہ کیسے سمجھ لیا گیا کہ یہ رواج ہندوؤں میں بھی عام ہے۔ بہر حال یہ ہندوستان کی موافقت نہیں کر رہا ہوں، بہر حال محفل میں ہند مخالفوں کو ایک بہانہ ضرور ہاتھ لگا۔
لیکن اس سے یہ ثبوت بھی ملا کہ تصویری اردو اور ٹائمز آف انڈیا کی خبروں میں کتنی مماثلت ہے!! پاکستانی خبروں میں تعداد کو نصف کر دیا گیا ۔
 
زین

لائبریرین
الف عین صاحب !
آپ تو ہندوستان سے متعلق کسی بھی خبر کا برا مان جاتے ہیں۔
یہاں ہندوستان کے خلاف نہیں ہندوستانی حکومت کے خلاف کبھی کبھی کوئی بات ہوجاتی ہے اور اس سے بڑھ کر پاکستانی اراکین خود پاکستانی حکومت کے خلاف بولتے ہیں۔
 
عندلیب

زین بھائی۔ یہ تو انسانی فطرت ہے یعنی اپنے ملک کے خلاف ہم ہی بول لیں تو کوئی بات نہیں۔ لیکن مخالف ملک کا فرد ہمارے ملک کے خلاف بولے تو انسانی فطرت کے مطابق غصہ ہی آتا ہے پیار نہیں‌آتا۔ اب مثال کے طور پر ہم کسی ہندوستانی اردو اخبار کی کوئی ایسی خبر محفل پر لگا دیں جس میں پاکستان کے خلاف کچھ بھڑاس نکالی گئی ہو تو آپ میں سے کتنے لوگ ہیں جو یہ دیکھ کر خاموش بیٹھے رہ جائیں؟ بلکہ سب سے پہلے تو آپ ہی آئیں گے اس تھریڈ میں :grin:
:dontbother:
 
عندلیب بہنا !
آپ کی بات بالکل درست ہے کہ اپنے ملک کے خلاف کسی کو ایک غلط لفظ برداشت نہیں ہوتا۔

لیکن اس خبر میں تو کوئی ایسی چیز شامل نہیں کہ جو ہندوستان کے خلاف ہو اور ایسی رسمیں نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے بہت سے ممالک میں‌بھی ہیں۔
 
عسکری

معطل
اب یہ مت کہنا یہ شادی آی ایس آی نے کرای ھے اور مینڈک کس فریدکوٹ نامی جگہ کا ہے۔اس میں لشکر طییبہ اور داؤد ابراھیم بھی اس شادی میں شامل تھے۔مینڈک شکل سے پاکستانی لگتا ہے اس سے پاکستانی کرنسی نوٹ موبائیل سم اور آٹے کی بوری ایک پاکستانی کمپنی کی بنی کریم بھی ملی ھے۔یہ مینڈک براستہ سمندرکراچی سے آیا تھا پانی کے نیچے سے۔:jokingly::grin1::confused4::shocked:
 
علی ذاکر

محفلین
شادی کے موقع پر کوئی تصویر نہیں لی گئی کیا؟ ایک تصویر بھی ہوتی تو کچھ سمجھ آتی، ابھی تو ذہن میں خاکہ بھی ٹھیک سے نہیں بن رہا کہ دولہا کیسا لگ رہا ہو گا۔

اب تو آپ نے تصویر بھی دیکھ لی اب آپ کو کیسا لگ رہا ہے
 
علی ذاکر

محفلین
اب یہ مت کہنا یہ شادی آی ایس آی نے کرای ھے اور مینڈک کس فریدکوٹ نامی جگہ کا ہے۔اس میں لشکر طییبہ اور داؤد ابراھیم بھی اس شادی میں شامل تھے۔مینڈک شکل سے پاکستانی لگتا ہے اس سے پاکستانی کرنسی نوٹ موبائیل سم اور آٹے کی بوری ایک پاکستانی کمپنی کی بنی کریم بھی ملی ھے۔یہ مینڈک براستہ سمندرکراچی سے آیا تھا پانی کے نیچے سے۔:jokingly::grin1::confused4::shocked:

ارے آپ نے پہلے ہی بتا دیا مجھے تو لگا تھا یہ خبر جیو نیوز سے سنیں گے ہاہاہاہا:callme::lol:
 
Top