میڈم نور جہاں کی سالگرہ، گوگل کا ڈوڈل تبدیل۔

l_378591_055925_updates.jpg

ملکہ ترنم نور جہاں کو گوگل نے ان کی یوم پیدائش کے موقع پر زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔
برصغیر پاک وہند کی نامور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی91 ویں سالگرہ آج 21ستمبر کو منائی جا رہی ہے۔ میلوڈی کوئین کے نام سے پہچانی جانے والی میڈم نور جہاں 21ستمبر 1926کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

noor-jehan3.jpg

اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز9 سال کی عمر سے کیا اور جلد ہی ایک جانی پہچانی چائلڈ اسٹار بن گئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا جب کہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔
ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو ہماری قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔

noor-jehan2.jpg

6 دہائیوں پر محیط فنی سفر میں انہوں نے 26بھارتی اور پاکستانی فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے اور مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد فلموں کے لیے
غزلیں اور گیت گائے جس میں ان کا سب سے پہلا گانا مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ بے پناہ ہٹ ہوا، جس نے ملکہ ترنم کو کامیابیوں
کے نئے سفر پر گامزن کر دی۔

l_378591_055925_updates.jpg

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز بھی عطا کیا۔
ملکہ ترنم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو علالت کے بعد انتقال کر گئیں لیکن ان کے گیتوں کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

روزنامہ جنگ
 

محمد وارث

لائبریرین
میڈم کی کیا ہی بات ہے۔ ویسے میڈم بھی "سرسوتی دیوی" کا رُوپ تھی لیکن "لکشمی دیوی" نے بھی میڈم کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔قبر کو ٹھنڈا،ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ان کے لواحقین کو ان کے لئے صدقئہ جاریہ بنائے۔ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔آمین!
 

لاریب مرزا

محفلین
شکریہ لاریب۔ :) میں نے ایک جملے میں میڈم کا پورا کیرئیر سمونے کی کوشش تھی، حسبِ معمول ناکامی ہی ہوئی۔ :)
آپ کے اس ایک جملے پر پورا مضمون لکھا جا سکتا ہے وارث بھائی! :p
ویسے آپ کے جملوں کا اختصار اور پھر بات کی گہرائی آپ کے مراسلوں کو بے حد پُرلطف بنا دیتی ہے۔ :)
اردو محفل میں چند ایک لوگ ایسے ہیں کہ ان کے مراسلوں کی یہ خوبی ہمیں لطف دیتی ہے۔ :)
 
Top