محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
ملکہ ترنم نور جہاں کو گوگل نے ان کی یوم پیدائش کے موقع پر زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔
اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز9 سال کی عمر سے کیا اور جلد ہی ایک جانی پہچانی چائلڈ اسٹار بن گئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا جب کہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔
غزلیں اور گیت گائے جس میں ان کا سب سے پہلا گانا مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ بے پناہ ہٹ ہوا، جس نے ملکہ ترنم کو کامیابیوں
کے نئے سفر پر گامزن کر دی۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز بھی عطا کیا۔
ملکہ ترنم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو علالت کے بعد انتقال کر گئیں لیکن ان کے گیتوں کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔روزنامہ جنگ