مجھے یاد پڑتا ہے کہ
محمد عبدالرؤوف بھائی نے کسی لڑی میں مجھ سے کہا تھا کہ میں اب اپنا کلام محفل پر کیوں شائع نہیں کر رہا۔ لیکن ہوا یہ کہ مصروفیت کے باعث میں اس بات کا جواب نہیں دے سکا اور پھر بعد میں مجھے وہ پوسٹ مل بھی نہیں سکی۔
سو اس بات کا جواب یہاں دے دیتا ہوں۔ ایک بات تو وہی ہے جو سب کے ساتھ ہے یعنی دیگر مصروفیات کے باعث لکھنا لکھانے کا کام بہت محدود ہو گیا ہے۔ اور مصروفیات اس قدر زیادہ رہیں کہ محفل پر آنا بھی بہت کم ہو گیا تھا۔ ایسے میں بس کبھی کبھی محفل میں آنا ہوتا تو یہ بات بالکل اچھی نہیں لگتی کہ میں دیگر دوستوں کی نگارشات پڑھنے اور تبصرہ کرنے کے بجائے اپنی کوئی پوسٹ شائع کر دیتا۔ اور یہ کہ اتنا وقت نہیں مل پا رہا تھا کہ میں محفل پر کچھ پڑھوں اور اپنی رائے دوں۔ سو نہ تو وہ ہو سکا اور نہ یہ ہو سکا۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ میرے پاس بھی ایک آدھ غزل کے علاوہ کچھ خاص نہیں تھا پیش کرنے کے لئے۔
اس کے علاوہ اہم بات یہ ہے کہ خود میں بھی محفل کے شاگردوں میں ہی شامل ہوں اور ہمارے زیادہ تر اساتذہ اب لکھنے لکھانے سے کم و بیش تائب ہو چکے ہیں۔
آج کل جو میں روز محفل پر آ جاتا ہوں تو اس کا زیادہ تر کریڈٹ ورڈل اور اردل کو جاتا ہے۔
یہ ایک نئی چیز ہے اور نئی چیز توجہ کھینچ لیتی ہے۔