میں ایسی محبت کرتا ہوں

نیلم

محفلین
میں ایسی محبت کرتا ہوں

تم جہاں بھی بیٹھ کہ جاتی ہو
جس چیز کو ہاتھ لگاتی ہو
میں وہیں پہ بیٹھا رہتا ہوں
اس چیز کو چھوتا رہتا ہوں
میں ایسی محبت کرتا ہوں
تم کیسی محبت کرتی ہو

تم جن سے ہنس کر ملتی ہو
میں ان کو دوست بناتا ہوں
تم جس رستے پر چلتی ہو
میں اس سے آتا جاتا ہوں
تم جن کو دیکھتی رہتی ہو
وہ خواب سرہانے رکھتا ہوں
میں تم سے ملنے جلنے کے
کتنے کی بہانے رکھتا ہوں
کچھ خواب سجا کر آنکھوں میں
پلکوں سے موتی چنتا ہوں
کوئی لمس اگر چھو جائے تو
میں پہروں اس کو سوچتا ہوں
میں ایسی محبت کرتا ہوں
تم کیسی محبت کرتی ہو

جن لوگوں میں تم رہتی ہو
تم جن سے باتیں کرتی ہو
جو تم کو اچھے لگتے ہیں
وہ مجھ کو اچھے لگتے ہیں

جس باغ میں صبح کو جاتی ہو
جس سبزے پر تم چلتی ہو
جو شاخ تمہیں چھو جاتی ہے
جو خوشبو تم کو بھاتی ہے
وہ اوس تمہارے چہرے پر
جو قطرہ قطرہ گرتی ہے
وہ تتلیاں چھوڑ کے پھولوں کو
جو تم سے ملنے آتی ہیں
ان سب کے نازک جذبوں میں
میرے دل کی دھڑکن بستی ہے
تم پاس رہو یا دور رہو
نظروں کے سامنے رہتی ہو
میں تم کو تکتا رہتا ہوں
میں تم کو سوچتا رہتا ہوں
میں ایسی محبت کرتا ہوں
تم کیسی محبت کرتی ہو

ہر موقع پر ہر منظر میں
میں ساتھ تمہارے رہتا ہوں
میں چشم تصور میں اکثر
بس تم کو دیکھتا رہتا ہوں
بس تم کو سوچتا رہتا ہوں
میں ایسی محبت کرتا ہوں
تم کیسی محبت کرتی ہو
 

عمر سیف

محفلین
یہ تو بہت خراب ہے اب دیکھیں نا کہ
تم جس رستے پر چلتی ہو
میں اس سے آتا جاتا ہوں

یہ کیا بات ہوئی یہ تو پیچھا کرنے والی بات ہوئی نا :p:p:p:p:p
دیکھیں تو پیچھا کون کرتا ہے
hqdefault.jpg
 

ملائکہ

محفلین
بھئی خلیل اللہ فاروقی ریڈیو پروگرام بڑا اچھا کرتے ہیں ... آواز ، اندازبیاں خوب ہے بناوٹی نہیں ہے ... یہ نظم تو انکی اپنی آواز میں ہی خوب لگتی ہے
 
Top