میں ایک عجیب مشکل میں پھنس گیا ہوں

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم
میں ایک عجیب مشکل میں پھنس گیا ہوں کل تک میں زید حامد کو اپنا ہیرو مانتا تھا لیکن آج اس کے بارے میں ایک عجیب بات پڑھی ہے
پلیز مہربانی کر کے مجھے اس مشکل سے نکالیں


zaid-hamid%28markaz%29.gif

zaidhamidzaman.gif
 

مغزل

محفلین
سن گن تو ہمیں بھی تھی ۔۔۔ مگر کچھ کہہ نہیں سکتا ، مجھے تو یوں بھی ایک آنکھ نہیں بھاتے یہ میڈیاکر قسم کے اسکالرز۔۔۔ چاہے کوئی بھی ہو ۔ زید حامد ہو یا غامدی یا کوئی اور۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واللہ عالم ۔۔۔ زید حامد کا یہ پریس ریلیز ابھی پڑھی۔ شئیر کر رہا ہوں ۔۔
دِلوں کے حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
پتہ نہیں کیا سچ ہے، ایک عجیب ہی مشکل ہے،
یک نہ شد دو شد
ایک مشکل ختم ہوتی نہیں ہے اور ایک نیا جھنجھٹ شروع ہو جاتا ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
زید حامد علامہ اقبال کے بارے میں تو جو کچھ بھی کہتے ہیں وہ بالکل صحیح ہے، مگر پھر بھی چند باتیں وہ اکثر غلط کر جاتے ہیں،
لیکن اس تحریر سے تو سب کی نفی ہو رہی ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
اہ۔ یقین اور اعتبار کی منزل کے ڈھائے جانے کا کیا ہی خوبصورت نظارہ ہے۔ :)

مذاق ایک طرف، لیکن زید نے شائد اس کی تردید کی ہے۔ ربط
 

محمداحمد

لائبریرین
بھائی۔۔۔۔! آپ مشکل میں نہ ڈالیں خود کو۔

اگر موصوف نے خود پر لگائے ہوئے تمام تر الزامات کی نفی کردی ہے اور عوامی سطح پر اپنے ایمان کا اظہار بھی کردیا ہے تو اب اُن پر الزام نہیں لگایا جا سکتا نہ ہی اُن کے ایمان کی تصدیق کے لئے اُن کے دل میں جھانکا جا سکتا ہے۔

اب آرام سے بیٹھیے اور دونوں فریقین کے معاملات کو زیرِ مشاہدہ رکھیے کچھ عرصے میں آپ خود ہی کوئی نہ کوئی رائے قائم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بارش میں ویسے بھی زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ناسٹر ڈامس نے کوئی 5 سو سال پہلے قبل کچھ پیشنگوئیاں کی تھی، کچھ تو صحیح ثابت ہوئیں اور کچھ نہیں۔ اس پر ایک فلم بھی بن چکی ہے۔
 
Top