محترم سجاد صاحب، سلام اور ڈھیروں محبتیں اور یہاں خوش آمدید !!
آپ کی آمد کا بہت شور تھا۔ بارہا کہا گیا کہ میرے سر کو ویلکم کرنا ہے۔ ان کا خیال رکھنا ہے۔ انھیں ابھی اردو لکھنے میں دشواری ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ آپ کی لائق شاگرد ناعمہ عزیز ہماری نالائق بہنا ہیں اور شاید ہمارا تعارف آپ سے کروا دیا گیا ہو۔ بہرحال اب آپ کا خیال ہم ہی نہیں بلکہ تمام محفل کے دوست رکھیں گے کیوں کہ آپ رکنیت حاصل کر چکیں ہیں اور جو یہاں تمام ہی لوگ بہت اچھے ہیں۔
ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ کم از کم ہم آپ کی نالائق شاگرد کی طرح آپ کا سبق آپ کی باتیں نہیں بھولیں گے۔ اور جو ہوم ورک آپ دیں گے اسے ہم اگلے ہی روز مکمل کر کے دستخط کروانے حاضر ہو جائیں گے۔ اور سر جی آپ چھڑی تو نہیں رکھتے نا اپنے پاس؟ خیر وہ ہم جیسے شاگردوں کے لیے ہے بھی نہیں۔ مگر وہاں جو لوگ آپ سے پڑھتے ہیں نا ان میں سے چند ایک (آپ سمجھ گئے نا کون) ایسے ہیں جن کے لیے چھڑی رکھنا ضروری ہے۔ کیوں کہ انھوں نے پیار سے تو پڑھ کے نہیں دینا ہے۔
چلیے پھر آپ سے بات ہوتی ہے۔ ملاقات ہوتی ہے۔