میں بال بال بچ گیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
جی ہاں‌کراچی میں ، میرے گھر سے ڈیڑھ کلومیڑ کے فاصلے پر ، اور اس کا فاصلہ کل ہونے والے دھماکے سے بھی قریباً ڈیڑھ کلومیڑ ہی ہے۔۔ جس پہاڑی نظام پر میرا گھر ہے اسے کاٹ کر شاراعِ نورجہاں تھانے سے ہوتے ہوئے قصبہ کالونی کو جوڑنے کے لیے راستہ بنایا گیا ہے ، ۔۔۔
جیو ٹی وی:
12-27-2009_92289_1.gif
 

میر انیس

لائبریرین
اگر آپ کی خواہش ہو تو خمینی صاحب کی ایک دو تحریریں بمعہ حوالہ جات پیش کر دوں تو شاید آپ کا شک دور ہوجائے۔
بغیر ثبوت کے بات نہیں کی میں نے۔
آپ ایک دو پیش کریں گے میں ایسی سو تحاریر پیش کردوں گا جن میں مخالف طبقہ نے کھلم کھلا آگ لگانے کی باتیں کی ہیں کہیں تو آڈیو اور وڈیو بھی پیش کردوں ۔ اور میرے پاس ایسی بھی بہت سی تحاریر ہیں جن میں آیت اللہ خمینی نے شیعہ سنی کو آگاہ کیا ہے شر انگیزی سے اور وہ وڈیوز بھی ہیں جن میں ایران کے سنی عالم نے وہاں کی شیعہ سنی ہم آہنگی کا ذکر کیا ہے ۔ بہر حال میں نے یہ دھاگہ اسلئے شروع نہیں کیا تھا کہ آپ زخمیوں اور انکے لواحقین سے ہمدردی کے بجائے انکے زخموں پر نمک چھڑکیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
مغل بھائی جنگ کے علاوہ کئی اخبارات نے فائرنگ کا زکر کیا ہے جیسے قومی اخبار ۔ پر آپ خود بتائے اگر آپ کسی واقعہ کے عینی گواہ ہوں اور فائرنگ آپ نے خود ہوتے دیکھی ہو اور تو کیا آپ اخبارات پر یقین کریں گے؟ بھائی قسم لے لیں 2 شیل تو میں نے خود پولیس کو پڑے دکھائے ہیں۔آپ چونکہ قریب ہی رہتے ہونگے اسلئے آپ کو اندازہ ہوگا کہ میرا گھر قبرستان کے بالکل سامنے دوسری گلی میں ہی ہے اور واقعہ قبرستان اور خلافت چوک کے بالکل درمیان ہوا تھا تو آپ خود سوچیں میرا گھر واقعہ سے کتنا قریب تھا فائرنگ کی آوازیں بہت شدید آرہی تھیں
 

dxbgraphics

محفلین
آپ ایک دو پیش کریں گے میں ایسی سو تحاریر پیش کردوں گا جن میں مخالف طبقہ نے کھلم کھلا آگ لگانے کی باتیں کی ہیں کہیں تو آڈیو اور وڈیو بھی پیش کردوں ۔ اور میرے پاس ایسی بھی بہت سی تحاریر ہیں جن میں آیت اللہ خمینی نے شیعہ سنی کو آگاہ کیا ہے شر انگیزی سے اور وہ وڈیوز بھی ہیں جن میں ایران کے سنی عالم نے وہاں کی شیعہ سنی ہم آہنگی کا ذکر کیا ہے ۔ بہر حال میں نے یہ دھاگہ اسلئے شروع نہیں کیا تھا کہ آپ زخمیوں اور انکے لواحقین سے ہمدردی کے بجائے انکے زخموں پر نمک چھڑکیں۔

میں جو پیش کروں گا ان میں خمینی صاحب نے اصول کافی کے حوالے دیئے ہیں
 

میر انیس

لائبریرین
تو پھر اسکے لیئے کوئی نیا دھاگہ کھولیں ۔ شاید آپ یہ جائز سمجھتے ہیں کہ ماتمی جلوس میں دھماکے ہوں اور لوگ اسی طرح مرتے رہیں اور زخمی ہوتے رہیں۔اور اسکی وجہ خمینی صاحب ہیں جنکی وفات کو 20 سال ہوچکے ہیں۔اب مظفر آباد اور قصبہ میں بھی یہی سب ہوا ہے ۔ ایک بات اور بتادوں کے لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے دھماکے کی وجوہات بھی غلط بتائی جائیں گی جیسے کل کہ دیا گیا تھا کہ سی این جی سیلینڈر پھٹا تھا آج کہا جارہا ہے کہ گٹر میں گیس کے پریشر کی وجہ سے دھماکہ ہوا یہ سب آج ہی ہورہا ہے جب ماتمی جلوس نکل رہے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
دھماکہ اتفاقیہ ہو یا کسی نے دہشت گردی کی ہو مجھے اس میں زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی ہے ۔خدا ان کو جلد صحت یاب کرے۔
نہ جانے کیوں ہم لوگ ہر بات کو اختلافات کے مقام پہ پہنچا دیتے ہیں۔ میر انیس نے ایک اطلاع دی اور ہر ذی شعور کو اندازہ ہو تا ہے کہ ایسی افراتفری میں کس قدر مشکل صورت حال پیش آتی ہے لہذا ہمیں بال کی کھال اتارنے سے قبل زخمیوں سے ہمدردی کے دو الفاظ کہنے چاہئں تھے۔ اس بات سے بھی انکار نہیں کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر کچھ ذاتی مسلحین بھی جلوسوں کے ساتھ ہوتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ میر انیس نے جس فائرنگ کی آواز سنی وہ انہی گارڈز نے دھماکے کے بعد کی ہو تا کہ اگر کوئی شر پسند مجمع میں ہے تو اسے مزید شر سے روکا جا سکے۔ بہر حال یہ اک مفروضہ ہے صحیح صورت حال کا پتہ تو تحقیقات میں ہی ملے گا۔
اور یہ بھی عرض کر دوں کہ پاکستان میں عوامی سطح پہ شیعہ سنی فساد کی کوئی سوچ نہیں ہے ۔ جو لوگ مختلف مساجد ، مجالس اور جلوسوں میں یہ کام کرتے ہیں ان کا اپنا ایک ایجنڈا ہوتا ہے۔ برصغیر اور افغانستان فاتحینِ ارض کا راستہ اور مسکن رہا ہے ۔اس خطے میں ہر فاتح نے اپنے لوگوں کو لا کر آباد کیا لہذا یہاں فکری ، سماجی و نظریاتی اختلاف ہمیشہ سے ہی رہا ہے۔ اس کو 1980 یا 2001 کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں۔ گرافکس صاحب اگر تاریخ کا مطالعہ فرمائیں تو سمجھ جائیں گے کہ ان کی لکھی بات قدرے افسانوی ہے۔ بہت دور یعنی وادی سندھ کی تہذیب یا سکندراعظم کی فتوحات تک نہ بھی جائیں تو صرف مغلیہ تاریخ کا مطالعہ گہرائی سے کریں تو دیگر اقسام کی کھینچا تانی کے ساتھ ساتھ ایران و عرب کی کشمکش وہاں بھی دکھائی دے گی۔ میں گزارش کروں گا کہ سنی سنائی باتوں کو بنیاد بنا کر یا تاریخی تناظر سے لا علمی کی صورت میں اختلافی بات کہنے سے گریز کیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میر انیس بھائی آپ کو مبارک ہو کہ آپ دھماکے میں محفوظ رہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو اور پاکستانی عوام کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top