عمدہ،،سبحان اللہ
سبحان اللہ
کیا ہی خوب جذب و نور سے بھرپور مدحت کہی ہے ۔
انشاءاللہ وہ سچا سمیع العلیم اسے قبول فرماتے آپ کے لیئے باعث رحمت قرار فرمائے گا ۔
جزاک اللہ خیراء محترم اشفاء بھائی کہ آپ نے ہم سب کو بھی اس کلام پرنور میں شراکت دی ۔
سبحان اللہ
جی بہت شکریہ ۔ میں ابھی یہاں نیا ہوں ۔ایک دھاگہ ہے جانتا نہیں احباب کو ٹیگ کیسے کروں ۔ اگر یہاں کوئی پرائیویٹ میسج کا آپشن موجو د ہے تو آپ میری رہنمائی فرمائی۔ مہربانی ہو گی
سبحان اللہ۔ ماشاءاللہ۔ بہت خوب صورت نعت ہے۔ کمال ہے
-اے شفا- اے شفا،- یہ تجھے کیا ہوا ،- تو نے کیا لکھ دیا ، -تُو تو شاعر نہ تھا ،- پھر یہ کیسے ہوا ،- ہاں دل بے نوا ،- تو نے سچ ہے کہا ،-یہ ہے اُن کی عطا ، -نہ کہ تیری خطا ،- تجھ کو جو کچھ ملا ، -اُن کے در سے ملا ، -یہ بھی ہے اک عطا ، -اس پہ خوشیاں منا ۔۔۔
سب نے کہا ،- نہیں ہے ممکن ثنا ، - جیسی حق ہے ترا ،- تو ہی برتر و اعظم ہے- بعد از خدا ،- تو ہی برتر و اعظم ہے - بعد از خدا۔۔۔۔
بس یہ ہے التجا ،- قرب وقت نزع ، -مجھ کو در پہ بلا ، -پاس اپنے بٹھا ،- سوہنا مکھڑا دکھا ، -میٹھی باتیں سنا ،- اپنا کلمہ پڑھا ، -پھر لے مجھ کو چھپا ، -اپنے دامن میں شاہ ،- جان نکلے میری -پھر تیرے زیر پا
-آؤ مل کر کریں- ذکر صل علٰی ،- مجھ سا بے آسرا ،- ان کے در کا گدا ،- ان کے صدقے پلا ، -وہ کہے اور کیا- اے خدا- اے خدا ،-تیرا ہے شکریہ ،-حمد تیری سدا ،- تو نے مجھ کو کیا -ہے وہ منصب عطا ، -جس کی خاطر رہے- موسٰی کرتے دعا ،- امتی مجھ کو تو نے- شہا کا کیا ،- اس کرم پہ خدا ، -تیری حمد و ثنا ، -میں کروں اب سدا ، -تیری حمد و ثنا ، -سن لے میری دعا ، -ان لبوں پہ سجا ، -ذکر صل علٰی ،-اب یہی ذکر میرا -وظیفہ بنا ، -پیش اس کے سوا ،-میں کروں اور کیا ،- مجتبٰے ، مصطفٰے،- وہ سراپا تیرا ، -جس کو دیکھے بنا ،- سب کے سب ہیں فدا ، -دیکھ لیں جو تیرا -حسن جلوہ نما ،- پھر جو آئے مزا ،- بس کفٰی- بس کفٰی ،- اے شہ انبیاء ،-تو سخی میں گدا ، -ہوں بھلا یا برا ، -امتی ہوں تیرا ،- بس یہ نسبت شہا ، -ہے میرا آسرا ، -ورنہ دامن میں میرے -نہیں کچھ بچا ،- رکھ لے میری لجا ، -اے شہ دو سرا ،-کیونکہ تیری رضا- میں ہے رب کی رضا۔۔۔۔
شکریہ کفایت، آج اس کی اصلاح و ترمیم کے ساتھ حاضر ہوں۔ اس کو کسی نظم کی شکل دینے کی کوشش کی ہے۔
ذکرِ صلِ علٰی اور میں بے نوا
مجھ سا بے آسرا ،-ان کے در کا گدا
ان کے صدقے پلا ،-وہ کہیں اور کیا-
سن لے میری دعا
اے خدا-اے خدا تیرا ہے شکریہ -
-تو نے مجھ کو کیا ہے وہ منصب عطا
جس کی خاطر رہے-موسٰی کرتے دعا؟؟
اے خدا اے خدا
امتی مجھ کو تو نے-شہا کا کیا-
اس کرم پر خدا میں کروں اب سدا
تیری حمد و ثنا ، شکریہ بس ترا
مجھ پہ واجب ہوا
ان لبوں پہ سجا -ذکر صل علٰی
اب یہی ذکر میرا-وظیفہ بنا
پیش اس کے سوا ،-میں کروں اور کیا
حمد تیری سدا
-مجتبٰے ، مصطفٰے،-وہ سراپا تِرا
جس کو دیکھے بنا ،-سب کے سب ہیں فدا
دیکھ لیں جو تِرا-حسن جلوہ نما -
اے شہِ انبیاء
ہوں بھلا یا برا ،-امتی ہوں تِرا
-بس یہ نسبت شہا ،-ہے مِرا آسرا
ورنہ دامن میں میرے-نہیں کچھ بچا
تو سخی میں گدا
شرم رکھ لے مری ،-اے شہ دو سرا-
کیونکہ تیری رضا میں ہے رب کی رضا
بس کفٰی بس کفٰی ،-بس کفٰی بس کفٰی
مصطفیٰ مصطفیٰ
بس یہ ہے التجا -مجھ کو در پہ بلا
پاس اپنے بٹھا-اپنا مکھڑا دِکھا
میٹھی باتیں سنا اپنا کلمہ پڑھا
اے شفیع الورا
شاہِ بطحیٰ ذرا لیجے مجھ کو چھپا
اپنے دامن میں شاہنشہِ دوسرا
دفن ہونے کو طیبہ میں تھوڑی سی جا–
چاہیئے اور کیا–
اے شفا-!!اے شفا!یہ تجھے کیا ہوا
تو نے کیا لکھ دیا تُو تو شاعر نہ تھا
پھر یہ کیسے ہوا یہ بھی ہے اک عطا
اس پہ خوشیاں منا
ہاں دلِ بے نوا ،-تو نے سچ ہے کہا
یہ ہے اُن کی عطا ،-نہ کہ تیری خطا
تجھ کو جو کچھ ملا ،-اُن کے در سے ملا
اے شہ انبیاء
تیری مدحت کرے ،-تیرا ربُ العلٰی
میں ہوں کیا چیز ،-ہے میری اوقات کیا
تیری مدحت سے آقا-نہیں دل بھرا
یہ ہے ناداں شہا(؟)
بس وہ کہتا ہوں میں بھی-جو سب نے کہا
جیسا حق ہے ترا - غیر ممکن ثنا
تو ہی برتر ہے ، اعظم ہے-بعد از خدا
تو ہی برتر ہے، اعظم ہے-بعد از خدا
سوالیہ نشان والے مسئلوٕں پر فی الحال کچھ نہیں کہہ رہا۔
ماشاءاللہ۔۔۔ الفاظ میں چھپے جذبات کی پہچان۔ بہت خوب۔۔۔لفظ کبھی کبھی بہت جاندار ابلاغ کر جاتے ہیں ۔۔۔۔۔کہیں یہاں چشم نم تو نہیں ہوگئی تھی یا دل نمیدہ ہوا ہوا ۔۔۔۔۔لگ تو یہی رہا ہے