میٹرو بس میں خواتین کے لیے ڈرائیور کے پیچھے بائیں جانب ۳ اور دائیں جانب ۳ سیٹیں۔
دروازے کے سامنے آگے پیچھے ۲ ۲ سیٹیں۔
دروازے کے دائیں جانب ۲ سیٹیں۔
کل ۱۲ سیٹیں۔
باقی تمام سیٹیں حضرات کے لیے۔
دروازوں کے ساتھ والی ۲ ۲ سیٹیں معذور افراد کے لیے۔
پہلا دروازہ خواتین کے لیے۔
باقی تین دروازے حضرات کے لیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"میں تماشائی" پہلے دروازے سے داخل ہوئی۔
ڈرائیور کے پیچھے دائیں طرف تینوں سیٹوں پر خواتین براجمان۔
بائیں جانب ۲ سیٹوں پر خواتین۔
۱ خاتون نے اپنا بیگ ساتھ والی سیٹ پر رکھا ہوا۔
دروازے کے ساتھ والی ۲ سہٹوں پر ۱ خاتون اور ان کا بھائی بیٹھے ہوئے۔
"میں تماشائی" نے ان محترمہ سے کہا کہ یہ بہگ اٹھا لیجئیے۔
محترمہ نے فرمایا کسی کے لیے سیٹ رکھی ہوئی ہے۔
"میں تماشائی" نے عرض کی کہ ابھی آپ کسی اور کو بیٹھنے دیجئیے۔
انہوں نے سنی ان سنی کر دی۔
"میں تماشائی" نے سوچا کہ خود پنگا لینے سے اچھا ہے کہ میٹرو کے عملے سے مدد لی جائے۔
عملے کی ذمہ داری ہے کہ سواریوں کی رہنمائی کرے۔
"میں تماشائی" نے ڈرائیور سے کہا "انکل پیچھے دیکھیں پلیز۔"
انہوں نے ایک طائرانہ نظر ڈالی عقبی شیشے میں سے اور "میں تماشائی" کی طرف دیکھ کر مسکرائے۔ پھر مائیکروفون سے سواریوں سے مخاطب ہوئے۔
"برائے مہربانی اپنا سامان سیٹ پر نہ رکھیں۔ سیٹ بیٹھنے کے لیے ہے سامان رکھنے کے لیے نہیں۔ اس بس میں سب ہی برابر ٹکٹ لے کر آئے ہیں۔ کسی اور کے لیے سیٹ خالی رکھ کر موجودہ افراد کو کھڑا رکھنا اس بس کا اصول نہیں۔ برائے مہربانی دروازے کے ساتھ والی سیٹوں سے مرد حضرات اٹھ جائیں۔ یہ معذور افراد اور خواتین کے لیے مختص ہیں۔"