میں زمیں سے اٹھا لیا جاؤں (علی زریون)

غدیر زھرا

لائبریرین
شور ہوں تو مچا لیا جاؤں ..
شعر ہوں تو سنا لیا جاؤں ..!

بھید ہوں مالکونس کا ،یعنی ..
پا لیا جاؤں ،گا لیا جاؤں ..!

میں جو فی الوقت "شبد" ہوں ،کل کو ..
کیا خبر کیا بنا لیا جاؤں..!!

اب یہ ممکن نہیں رہا دنیا ..!
میں کہ دل سے چھڑا لیا جاؤں ..!

مصرع ء رمز ہوں میاں ! کیسے ؟؟
جاہلوں سے نبھا لیا جاؤں .!!

ایک نقطہ ہوں خوبصورتی کا ..!
ہو سکے تو بڑھا لیا جاؤں ..!!

میں نہ درہم ،نہ میں کوئی دینار ..
کیا دیا جاؤں کیا لیا جاؤں ..!

ہے یہی دور تو بعید نہیں ..
میں زمیں سے اٹھا لیا جاؤں ..!

یہ مرا حکم ہے مجھے ،کہ ترے
سامنے سے ہٹا لیا جاؤں ..!

وہی صورت مرے علاج کی ہے ..
میں اسی کو دکھا لیا جاؤں ..!

راہ زن شکل تک رہے ہیں تری ..!
دے اجازت ! چرا لیا جاؤں ..!

رزق ہوں ،آگ سے بھرا ہوا رزق ..
شعلگی سے کما لیا جاؤں ..!

دوستا ! عشق ہوں ! گنہ تو نہیں ..
کیوں کسی سے چھپا لیا جاؤں ..!

اس میں کیا اعتراض ؟ اور کیسا ؟
دھول ہوں تو اڑا لیا جاؤں ..!

کل مجھے دشت سے ندا آئی..
مر رہا ہوں !! بچا لیا جاؤں ..!!

میری بنیاد یار پر ہے علی ..!
کیا کسی سے گرا لیا جاؤں ..!

بھئی کیا بات ہے، اب جانم جگرم عزیزم علی زریون محفل میں!
کیا بات ہے میرے یار کی کیا بات ہے۔
ظالم کہتا ہے
دوستا عشق ہوں گنہ تو نہیں
کیوں کسی سے چھپا لیا جاؤں!

اناالعشق، واہ!
 
غدیر زھرا

لائبریرین
بھئی کیا بات ہے، اب جانم جگرم عزیزم علی زریون محفل میں!
کیا بات ہے میرے یار کی کیا بات ہے۔
ظالم کہتا ہے
دوستا عشق ہوں گنہ تو نہیں
کیوں کسی سے چھپا لیا جاؤں!

اناالعشق، واہ!
میں محترم علی زریون کا کلام پہلے بھی محفل میں پوسٹ کر چکی ہوں :)
کیا بات ہے ان کی :)
ان کا اپنا شعر ہے---

مصرع مصرع بتا رہا ہے کہ ہاں
یہ غزل بھی مرے علی کی ہے

:) :) :)
 
میں محترم علی زریون کا کلام پہلے بھی محفل میں پوسٹ کر چکی ہوں :)
کیا بات ہے ان کی :)
ان کا اپنا شعر ہے---

مصرع مصرع بتا رہا ہے کہ ہاں
یہ غزل بھی مرے علی کی ہے

:) :) :)
ابھی وہی دیکھ رہا تھا، علی زریون تو ہے ہی ظالم، اللہ اللہ شعر کہتا ہے کوئی غضب کے:
یہ تو علی زریون ہیں بھائی ان کی گلی کا بچہ بھی
بات ذرا ٹیڑھی جو کرو تو منہ پر مصرع مارتا ہے
یار علی زریون شاعر ہے۔
وہ جو بات کہہ کے مکر گئے کوئی کوئی اور تھے
میں نہیں پھروں گا زبان سے، میں نجف سے ہوں
کیا بات ہے!
بہر کیف خوشی اس بات کی ہے کہ اس دور میں بھی علی زریون کو سمجھنے اور اس کا مزہ لینے والے موجود ہیں۔ ورنہ میں تو اس سے کہتا ہوں علی زریون تیرا زمانہ کم از کم سو سال بعد شروع ہوگا۔
 
بچشمِ خشک مت پڑھنا اسے تم
کہ یہ مصرع نہیں! شعلہ ہے صاحب

تو ظاہر ہے کہ پھر تیکھا تو ہو گا
علی زریون کا لہجہ ہے صاحب

:) :) :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ابھی وہی دیکھ رہا تھا، علی زریون تو ہے ہی ظالم، اللہ اللہ شعر کہتا ہے کوئی غضب کے:
یہ تو علی زریون ہیں بھائی ان کی گلی کا بچہ بھی
بات ذرا ٹیڑھی جو کرو تو منہ پر مصرع مارتا ہے
یار علی زریون شاعر ہے۔
وہ جو بات کہہ کے مکر گئے کوئی کوئی اور تھے
میں نہیں پھروں گا زبان سے، میں نجف سے ہوں
کیا بات ہے!
بہر کیف خوشی اس بات کی ہے کہ اس دور میں بھی علی زریون کو سمجھنے اور اس کا مزہ لینے والے موجود ہیں۔ ورنہ میں تو اس سے کہتا ہوں علی زریون تیرا زمانہ کم از کم سو سال بعد شروع ہوگا۔
صد فی صد متفق ہوں مہدی بھائی۔
دورِ حاضر میں علی زریون سے اشعار کہنے والے خال خال نظر آتے ہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ اس عہد میں سانس لے رہے ہیں جس میں علی زریون جیسے لوگ موجود ہیں۔
 
صد فی صد متفق ہوں مہدی بھائی۔
دورِ حاضر میں علی زریون سے اشعار کہنے والے خال خال نظر آتے ہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ اس عہد میں سانس لے رہے ہیں جس میں علی زریون جیسے لوگ موجود ہیں۔
کوئی لڑائی کوئی بحث کوئی جھگڑا نہیں
ہمارے بارے میں جس کو ہے جو گماں حق ہے

یار کیا کروں مجھے تو ہر بات پر علی زریون کے شعر یاد آجاتے ہیں۔ قسم پاک یار کی، علی زریون پاک ہے۔ ایسا بھی کوئی بندہ ہوتا ہے یار!!
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کوئی لڑائی کوئی بحث کوئی جھگڑا نہیں
ہمارے بارے میں جس کو ہے جو گماں حق ہے

یار کیا کروں مجھے تو ہر بات پر علی زریون کے شعر یاد آجاتے ہیں۔ قسم پاک یار کی، علی زریون پاک ہے۔ ایسا بھی کوئی بندہ ہوتا ہے یار!!
زمین بھی مرے آغوشِ سرخ میں تھی علی
فلک بھی مجھ سے،ہرے ذائقے سے مل رہا تھا

اور یہ دیکھیے، کیا خوب حقیقت ہے

میں خاص صحیفہ عشق کا، مرے پنے ہیں گلریز
میں دیپک گر استھان کا، مری لو میٹھی اور تیز
میں دور حسد کی آگ سے، میں صرف بھلے کا روپ
مرا ظاہر باطن خیر ہے، میں گیان کی اجلی دھوپ

من مکت ہوا ہر لوبھ سے، اب کیا چنتا؟ کیا دُکھ؟
رہے ہر دم یار نگاہ میں، مرے نینن سکھ ہی سکھ
 
خدا کی شان!
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بلاشبہ لاجواب انتخاب ہے آپ کا محترم غدیر بٹیا ۔۔۔۔۔
بہت شکریہ بہت دعائیں شراکت پر
علی زریون تو عام سا سادہ سا اک انسان ہے ۔ مگر اس کا لہجہ اس کی سوچ خاص الخاص ہے ۔۔۔
rc4qxd.jpg

16asa3t.jpg
 
غدیر زھرا

لائبریرین
زمین بھی مرے آغوشِ سرخ میں تھی علی
فلک بھی مجھ سے،ہرے ذائقے سے مل رہا تھا

اور یہ دیکھیے، کیا خوب حقیقت ہے

میں خاص صحیفہ عشق کا، مرے پنے ہیں گلریز
میں دیپک گر استھان کا، مری لو میٹھی اور تیز
میں دور حسد کی آگ سے، میں صرف بھلے کا روپ
مرا ظاہر باطن خیر ہے، میں گیان کی اجلی دھوپ

من مکت ہوا ہر لوبھ سے، اب کیا چنتا؟ کیا دُکھ؟
رہے ہر دم یار نگاہ میں، مرے نینن سکھ ہی سکھ
کیا کہنے---
 
غدیر زھرا

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بلاشبہ لاجواب انتخاب ہے آپ کا محترم غدیر بٹیا ۔۔۔ ۔۔
بہت شکریہ بہت دعائیں شراکت پر
علی زریون تو عام سا سادہ سا اک انسان ہے ۔ مگر اس کا لہجہ اس کی سوچ خاص الخاص ہے ۔۔۔
rc4qxd.jpg

16asa3t.jpg
بہت شکریہ بھیا :)
اور آپ نے تو لڑی میں مزید رنگ بکھیر دیئے --- جزاک اللہ :)
 
دبستانِ کراچی کے شاعر ہیں یہ؟
بہت اچھے لہجے میں شعر کہتے ہیں۔ لگتا ہے جون ایلیاء ان کی رگ رگ میں بسے ہوئے ہیں :)
فیسل آباد سے تعلق ہے، جون سے والہانہ محبت ہے، لیکن رنگ علی زریون کا اپنا ہے
 
الف عین

لائبریرین
اس زمانے کا واحد صوفی شاعر علی زریون۔ افسوس کہ اس نے مجھے اجازت نہیں دی کہ اس کا ترتیب شدہ کلام کی ای بک بنا دوں۔ ای بک بنائی تو تھی لیکن اس کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے ا لوڈ نہیں کی۔ اگر مل گئی تو یہاں ہی شئر کرتا ہوں
 
Top