تعارف میں نباء ہوں

نباء

محفلین
میں نباء ہوں ۔ ۔ ۔کلاس فور میں پڑھتی ہوں -مجھے اردو اچھی لگتی ہے- یہ میں خود لکھ رہی ہوں
 
اردو محفل میں خوش آمدید نباء۔۔۔۔۔!
امید ہے یہاں آپ کو اپنی دلچسپی کی کافی چیزیں ملیں گی اور آپ کو یہاں بہت مزا آئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم نباء بیٹی اور خوش آمدید۔ ماشاءاللہ آپ تو بہت چھوٹی عمر میں اتنی ایڈوانسڈ ہو گئی ہیں کہ خود سے اردو تک ٹائپ کر لیتی ہیں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید بیٹی۔

بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ کو اردو اچھی لگتی ہے، اللہ تعالیٰ آپ کے اس شوق میں اضافہ فرمایں۔
 

زونی

محفلین
میں نباء ہوں ۔ ۔ ۔کلاس فور میں پڑھتی ہوں -مجھے اردو اچھی لگتی ہے- یہ میں خود لکھ رہی ہوں


نباء آپکو فورم پر ڈھیروں خوش آمدید اور مجھے بہت اچھا لگا آپکو یہاں دیکھ کر ،میرا نام زونی ھے اور میں بھی آج سے پندرہ سال پہلے کلاس فور میں پڑھتی تھی اسلئے میری اور آپکی دوستی تو پکی:grin::cool:
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید نباء بٹیا۔ جیسا زونی نے لکھا ہے نا۔۔۔ میں بھی پچاس سال پہلے چوتھی کلاس میں کھیلتا تھا۔ پڑھتا وڑھتا نہیں تھا، یوں ہی فرسٹ آ جاتا تھا۔
خوش آمدید نباء۔
اور نباء کے معنی معلوم ہیں تم کو۔۔۔ کسی بڑی خبر کو کہتے ہیں۔ اور آج کی بڑی خبر یہ ہے کہ نباء نے محفل جائن کی ہے۔۔۔ بجاؤ سب لو تالیاں!!
 

سارہ خان

محفلین
خوش آمدید نباء ۔۔ بہت پیارا نام ہے نباء ۔۔۔:)

بہت خوشی ہوئی آپ کی اردو سے دلچسپی دیکھ کر ۔۔ آجکل کے بچوں کی تو اردو لکھنے سے جان جاتی ہے ۔۔ اور آپ تو ماشاء اللہ ٹائپ بھی کر رہی ہیں ۔۔۔:)
 

زونی

محفلین
خوش آمدید نباء بٹیا۔ جیسا زونی نے لکھا ہے نا۔۔۔ میں بھی پچاس سال پہلے چوتھی کلاس میں کھیلتا تھا۔ پڑھتا وڑھتا نہیں تھا، یوں ہی فرسٹ آ جاتا تھا۔
خوش آمدید نباء۔
اور نباء کے معنی معلوم ہیں تم کو۔۔۔ کسی بڑی خبر کو کہتے ہیں۔ اور آج کی بڑی خبر یہ ہے کہ نباء نے محفل جائن کی ہے۔۔۔ بجاؤ سب لو تالیاں!!


انکل جی یہ نہ ہو نباء بھی پڑھائی چھوڑ کر کھیلنا ہی شروع کر دے فرسٹ آنے کے لئے:grin: اور نباء کا مطلب بتانے کا بہت شکریہ ،میں ابھی نباء سے پوچھنے ہی والی تھی:)
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید نباء
دیکھو آپ کا کیسا شاندار استقبال ہوا ہے۔ اب آپ پھر سے آ جائیں۔
 

دوست

محفلین
جی آیاں نوں پتر جی۔۔خوش رہو مسکراتے رہو۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ چوتھی کلاس میں پڑھتی ہو۔۔
 

بلال

محفلین
خوش آمدید
آپ اپنا تعارف کروا کر کہاں چلی گئی؟ محفل پر آتی رہا کرو۔ اللہ آپ کو بہت ساری خوشیاں دے اور آپ کا مستقبل اچھا کرے۔۔۔ آمین
 

حسن علوی

محفلین
خوش آمدید

ماشاءاللہ نباء رانی ہمیں بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں محفل میں دیکھ کر، اب آپ نے روز یہاں آکر کم از کم ایک پیغام ضرور پوسٹ کرنا ھے، اچھا؟
مجھے لگتا ھے کہ آپ سے بہت جلد ہماری بہت اچھی دوستی ہو جائے گی اور پھر خوب مزہ آئے گا۔
 

نباء

محفلین
اپ سب کا شکریہ - مزہ ایا سب پڑھ کر -دیکھ کر

نباء ایک سورت کا نام بھی ہے قران کے 29 پارے میں ہے-
 

اعجاز

محفلین
خوش آمدید نباء :princess:

اور میں‌ بھی تمہارا پکے والا دوست ہوں ۔
تمہیں یہاں‌ کون لایا؟ پلیز بتاؤ اس کو محفل کنگ کا ایوارڈ دینا ہے۔
 
Top