تعارف میں نباء ہوں

خاور بلال

محفلین
السلام علیکم، نباء
خوش آمدید
محفل پر اتنا شاندار استقبال وصول کرنے پر مٹھائ کب کھلارہی ہیں۔ مٹھائ نہیں تو چلیں مٹھائ کی تصویر ہی کھلادیں۔
بچوں کی دلچسپی کے لیے یہاں گوشہ اطفال بنایا گیا ہے۔ گوشہ اطفال میں آپکو مزیدار نظموں، چلبلی کہانیوں، گھسے پٹے قصوں کے ساتھ ساتھ خطرناک جانوروں سے بھی پالا پڑے گا۔ گوشہ اطفال میں اگر آپکو مزہ آئے تو سیدہ شگفتہ باجی کو شکریہ کہیے گا، کیونکہ اس کے لیے سب سے زیادہ کام انہوں نے کیا ہے اور ہاں شعیب سعید شوبی کا بھی، کیونکہ ان کے آنے سے پہلے گوشہ اطفال پھیکا پھیکا سا تھا۔

اس محفل پر آپکو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ مثال کے طور پر شمشاد بھائ اور محب علوی آپکو باتیں مٹکانا سکھا سکتے ہیں۔ جویریہ باجی سے آپ اچھی اردو سیکھ سکتی ہیں۔ شوبی آپکو کارٹون بنانا سکھا دیں گے، اگر آپ کو پیدل چلنے کا بہت شوق ہے تو یہ ہُنر راہبر سکھا سکتے ہیں، لڑائ جھگڑا سیکھنا ہے تو اس سلسلے میں مہوش آپا مدد کرسکتی ہیں (مذاق)۔ البتہ مار کٹائ سیکھانے کے لیے یہاں کوئ نہیں اس کے لیے آپکو اپنی پھوپھو سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ اور ہاں کچھ نہ کرنا سیکھنا ہے تو اس کے لیے ابوشامل ہیں۔

مٹھائ کا انتظار رہے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم نباء ، خوش آمدید ! آپ تو اتنی چھوٹی سی دوست ہیں بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو یہاں دیکھ کر !
 

شمشاد

لائبریرین
ان کی جگہ میں آپ کا ذکر کر دیتا ہوں۔

نباء اگر شرارتیں کرنا سیکھنا ہو تو حسن سے رابطہ کرنا، لیکن خفیہ طور پر، ہاں۔
 
نباء یہ بتاؤ کہ ڈرائنگ کرتی ہو ؟ کرتی ہو تو جلدی سے بتاؤ کہ کیا کیا بناتی ہو اور کیا اور بنانے کا ارادہ ہے۔
 

دوست

محفلین
ہمارا ایک اور بھی ننھا دوست آیا کرتا ہے کبھی کبھی لیکن اب کافی دنوں نے نظر نہیں آرہا۔ حمزہ کاظمی کدھر ہو کاکے؟
 
بڑی غلط بات ہے چھوٹے سے معصوم بچے پر اس زمانے میں ظلم

دہائی ہے دہائی

اس معصوم کی چھوٹی چھوٹی معصوم خواہشیں اور اتنا پیارا بلاگ لکھتا ہے وہ کہ پڑھ کر مزہ آ جاتا ہے مگر ہائے ظالم پھو پھو
 

نباء

محفلین
خوش آمدید

ماشاءاللہ نباء رانی ہمیں بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں محفل میں دیکھ کر، اب آپ نے روز یہاں آکر کم از کم ایک پیغام ضرور پوسٹ کرنا ھے، اچھا؟
مجھے لگتا ھے کہ آپ سے بہت جلد ہماری بہت اچھی دوستی ہو جائے گی اور پھر خوب مزہ آئے گا۔[/QUد

دوستی پکی-زیادہ باتے کرنے سے منع کیا ہے۔۔ اب کل کرے گے۔۔
 

جیہ

لائبریرین
ارے اتنے دن ہوگیے ہیں نبا کو محفل پر آئے ہوئے اور میں نے خوش آمدید نہیں کہا:(
نباء‌ بٹیا محفل پر خوش آمدید
میں نے بھی گوشہ اطفال میں آپ کے لیے بہت کچھ لکھا ہے ، جس میں میری امی ایک نظم بھی ہے جسے پانچویں کلاس کے طالبہ نے لکھا ہے، ضرور پڑھیے گا :)
 

جیہ

لائبریرین
ہاں ہاں آپ کو تو بہانہ چاہیے مجھے زچ کرنے کا ۔۔۔ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ میرا دل کتنا نازک ہے :(
 
Top