میں نے بات کی

فرذوق احمد

محفلین
واہ جی واہ آج تو کمال ہی ہو گیا ۔۔ شمشاد بھائی کیا بتاؤں آپ کو کیا غضب کی آواز پائی ہے ۔۔ اور اردو تو پوچھئے مت ، مجھے غالب کی یاد آ گئی اتنی صاف شفاف اردو کے کیا کہوں میں ۔بھئی ظاہر ہے حیدر آباد کی ہے اردو تو صاف ہو گی ہی۔۔
شمشاد بھائی خواب پورا ہوا،،، آج میں نے اپنی منگیتر سے بات کی ۔
مگر میں سوچ رہا تھا کے جیسے ہی میں اُسے اپنا نام بتاؤں گا تو مارے شرم کے یا گھبراہٹ کے اس کے ہاتھ سے فون گِر پڑے گا ،، مگر ایسا نہیں ہوا :raisedeyebrow:
اُس نے تو مجھ سے ایسے بات کی جیسے وہ مجھے صدیوں سے جانتی ہے ۔۔ بلکہ میں خود گھبرا رہا تھا کہ،،،،
خیر میں نے کہاں، السلام و علیکم ( بڑے تمیز سے اور ادب سے )
اُس نے کہاں۔ وعلیکم السلام ( میٹھے انداز میں )
میں نےکہاں، جی کیسی ہیں آپ ؟
اُ س نے کہاں ، اللہ کا بڑا شکر ہے
میں نے کہاں گھر میں سب کیسے ہیں ؟
اُس نے کہاں سب اچھے ہیں ۔
میں نے کہاں ، ماشاللہ آپ کی آواز تو بڑی پیاری ہے
اُس نے آگے سے کچھ نہیں کہاں ۔
پھر اُس نے کہاں ؛
آپ کے گھر والے کیسے ہیں ؟
میں نے کہاں ٹھیک ہیں۔
پھر اُسی نے کہاں ۔
آپ کی جوب کیسی ہے ؟
میں نے کہاں الحمدللہ ٹھیک ۔۔
پھر میں کچھ دیر چپ رہا ، اور وہ بھی چپ رہی ، میں بھی چپ رہا اور وہ بھی چپ رہی ۔ میں بھی چپ وہ بھی چپ ،وہ بھی چپ میں بھی چپ ۔ میں بھی چپ ۔ وہ بھی چپ۔۔۔ اور اسی طرح میرا بیلنس ختم ہو گیا ،، 50 روپے تھے موبائل اور میں نے تازہ تازہ لوڈ کروایا تھا ؟

آپ لوگوں لگ رہا ہوگا کے میں نے کافی باتیں کی ہو گی مگر،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،کاشششششششششششش
 
فرذوق احمد

محفلین
ہاں بھئی یہ تو ہے ۔۔ آخر اتنی عمر ہو گئی بال ایسے ہی تو سفید نہیں ہوئے ،، شمشادد بھائی مجھے بھی کو ٹوٹکہ بتا دیں۔۔ نہیں تو یہی بتا دیں کہ پہلی بار آپ نے بھابھی سے کیا بات کی تھی ،، یہ کہاں دیکھا تھا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:dancing:
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے کہاں بات کی تھی، وہ تو راستے میں جا رہی تھی اور میں نے اپنے ایک دوست کے کہنے پر پہلی بار کسی لڑکی کو چھیڑا تھا۔ اس نے میرے گھر آ کر میری والدہ کو شکایت لگا دی اور انہوں نے پکڑ کر میری اس سے شادی کروا دی۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ارے آپی دراصل ہم شروع سے ہی لاہور میں تھے ۔۔ اور وہ حیدر آباد میں تو کبھی ملنے کا یا دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا ،، اگر خاندان میں کوئی شادی ہوتی تھی تو خالہ یا خالو آ جاتے تھے ،، اورنہ ہی ہم کبھی حیدر آباد گئے ،، سو اس لیئے کبھی ایک دوسرے کو دیکھا نہیں ۔۔ تو یہ پہلی بار ہی بات ہوئی ہے ۔۔۔۔ اس لئے تو زیادہ نہیں ہو سکی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
فرذوق احمد

محفلین
میں نے کہاں بات کی تھی، وہ تو راستے میں جا رہی تھی اور میں نے اپنے ایک دوست کے کہنے پر پہلی بار کسی لڑکی کو چھیڑا تھا۔ اس نے میرے گھر آ کر میری والدہ کو شکایت لگا دی اور انہوں نے پکڑ کر میری اس سے شادی کروا دی۔

شمشاد بھائی یہ کونسا چھیڑا تھا کہ شادی ہی ہو گئی ۔۔۔ ہم چیھڑتے ہیں تو ہمیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملتا ۔۔:frustrated:
 
خوشی

محفلین
میں نے کہاں بات کی تھی، وہ تو راستے میں جا رہی تھی اور میں نے اپنے ایک دوست کے کہنے پر پہلی بار کسی لڑکی کو چھیڑا تھا۔ اس نے میرے گھر آ کر میری والدہ کو شکایت لگا دی اور انہوں نے پکڑ کر میری اس سے شادی کروا دی۔

شکر کریں کہیں نصیبو کو نہیں چھیڑ بیٹھے:)
 
خوشی

محفلین
واہ جی واہ آج تو کمال ہی ہو گیا ۔۔ شمشاد بھائی کیا بتاؤں آپ کو کیا غضب کی آواز پائی ہے ۔۔ اور اردو تو پوچھئے مت ، مجھے غالب کی یاد آ گئی اتنی صاف شفاف اردو کے کیا کہوں میں ۔بھئی ظاہر ہے حیدر آباد کی ہے اردو تو صاف ہو گی ہی۔۔
شمشاد بھائی خواب پورا ہوا،،، آج میں نے اپنی منگیتر سے بات کی ۔
مگر میں سوچ رہا تھا کے جیسے ہی میں اُسے اپنا نام بتاؤں گا تو مارے شرم کے یا گھبراہٹ کے اس کے ہاتھ سے فون گِر پڑے گا ،، مگر ایسا نہیں ہوا :raisedeyebrow:
اُس نے تو مجھ سے ایسے بات کی جیسے وہ مجھے صدیوں سے جانتی ہے ۔۔ بلکہ میں خود گھبرا رہا تھا کہ،،،،
خیر میں نے کہاں، السلام و علیکم ( بڑے تمیز سے اور ادب سے )
اُس نے کہاں۔ وعلیکم السلام ( میٹھے انداز میں )
میں نےکہاں، جی کیسی ہیں آپ ؟
اُ س نے کہاں ، اللہ کا بڑا شکر ہے
میں نے کہاں گھر میں سب کیسے ہیں ؟
اُس نے کہاں سب اچھے ہیں ۔
میں نے کہاں ، ماشاللہ آپ کی آواز تو بڑی پیاری ہے
اُس نے آگے سے کچھ نہیں کہاں ۔
پھر اُس نے کہاں ؛
آپ کے گھر والے کیسے ہیں ؟
میں نے کہاں ٹھیک ہیں۔
پھر اُسی نے کہاں ۔
آپ کی جوب کیسی ہے ؟
میں نے کہاں الحمدللہ ٹھیک ۔۔
پھر میں کچھ دیر چپ رہا ، اور وہ بھی چپ رہی ، میں بھی چپ رہا اور وہ بھی چپ رہی ۔ میں بھی چپ وہ بھی چپ ،وہ بھی چپ میں بھی چپ ۔ میں بھی چپ ۔ وہ بھی چپ۔۔۔ اور اسی طرح میرا بیلنس ختم ہو گیا ،، 50 روپے تھے موبائل اور میں نے تازہ تازہ لوڈ کروایا تھا ؟

آپ لوگوں لگ رہا ہوگا کے میں نے کافی باتیں کی ہو گی مگر،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،کاشششششششششششش

سچی مجھے سمجھ نہیں‌آئی آپ نے بات کیا کی
 
فہیم

لائبریرین
میں تو صرف یہ مشورہ دے سکتا ہوں کہ کوئی گھنٹہ پیکج کرالو۔
باقی میں خود کبھی ایسے بات نہیں کی تو بتا نہیں سکتا کہ کیا بات کی جائے۔
لیکن یہ ضرور ہے کہ آپ کی جگہ میں‌ ہوتا تو اتنی دیر میں ہی پتہ نہیں کتنی باتیں کرلیتا:rolleyes:
 
فرذوق احمد

محفلین
ارے فہیم بھائی یہ تو مسئلہ ہے کہ اُس کے پاس موبائل نہیں ہے۔ اگر اُس کے پاس موبائل ہہوتا تو پتا نہیں اب تک میں کتنے فون کرچکا ہوتا ،،، خیر کوئی بات اس بار تو میں نے محتاط ہو کے بات کی ،مگر اب کُحل کے بات کرونگا ؟؟؟؟
 
فرذوق پیارے یوں گھر کی باتیں عام نہیں کرتے۔ اپنی ان تحریروں کو آپ تین چار سال بعد پڑھیں گے تو خجل ہو سکتے ہیں۔

آپ جائز طریقے پر ایک دوسرے کی رفاقت سے لطف اندوز ہوں، ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھیں، خوشیاں و غم بانٹیں مستقبل کے منصوبے بنائیں۔ کوئی مشکل پیش آئے تو بڑوں سے مناسب انداز میں مشورہ طلب کریں۔ لیکن یوں سر بازار لوگوں کی تفریح کا سامان نہ فراہم کریں۔ آپ ایک بار سوچیں کہ اگر کسی طور خبر ہو جائے تو کیا یہ گفتگو کی احوال بیانیاں اور اس پر تبصرہ آرائیاں آپ سے منسوب بچی کو بھی پسند آئیں گی؟

آپ کے پچھلے مراسلوں سے آپ کی شخصیت اور مزاج کا جو اندازہ لگایا ہے اسی کی بنیاد پر یہ مشورے دے رہا ہوں۔ بڑے اور بوڑھے ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے۔ ورنہ اگر یہ سب کچھ آپ کی ذہنی اختراع کا کارنامہ ہے اور تفریح کی غرض سے پوسٹ کیا ہے تو پھر میں بھی شامل ہو جاتا ہوں۔
 
بہت بہت بہت شکریہ ابنِ سیعد بھائی ۔۔کہ آپ نے اتنے اچھے طریقے سے یہ خوبصورت اور سبق آموز باتیں بتائی جو کہ میرے لیے کسی عزاز سے کم نہیں ۔ میں آپ کی باتوں کو سمجھ سکتا ہوں،اور عمل بھی کر سکتا مگر بات کچھ یوں ہے کہ کافی عرصہ سے میں محٍفل میں اپنی منگنی کی بات کرتا رہا ہوں سو اب جب ہو گئی ہے تو میں کچھ شئیر کرنا چاہتا تھا جو کہ میں سمھجتا تھا کہ ضروری ہیں،مگر میں بہت سی باتیں نہیں بتاؤں گا جو کہ ہماری پرسنل ہو گی:blushing: وہ تو ظاہر ہے کہ میں نہیں بتاؤں گا ،، مگر یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہے جنہیں‌ کر کے آپ سب سے بہت کچھ سیکھ بھی لیتا ہوں۔ اور ایک طرح کا مزاح‌بھی ہو جاتا جیسے میں نے شمشاد بھائی سے پوچھا کہ آپ نے بھابھی سے پہلے بار کیا بات یا انہیں کب دیکھا تو انہوں نے بہت خوبصورت جواب دیا ۔۔ تو یہ سلسہ بس ایسے ہی ہے ۔۔ اور ایک بات اور پتا نہیں کیا وجہ ہے کہ میرے خاندان والے مجھ سےبہت محبت کرتے ہیں کیونکہ بہت سی چھوٹی چھوٹی باتیں جیسے میرا بڑآ بھائی غصے میں ہو تو بھابی سے کیا کہتا ہے ،پھر منا کیسے لیتا ہے ،، ایسی باتیں جن میں ہنسی کا تھوڑا سے مارجن ہو وہ میں کرتا رہتا ہوں مگر میرا مطلب ہر گز یہ نہیں ہوتا کہ میں اپنے گھر کی پرسنل باتیں شیئر کرتا ہوں ۔۔

باقی آپ نے بہت اچھی بات کی اس کے لئے میں آپ کا شکر گزار ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی یہ عمر ہی ایسی ہوتی ہے کہ ہر کسی کو راز دار بنانے کو جی چاہتا ہے۔
 
فرذوق احمد

محفلین
شمشاد بھائی میرا تو آپ سے بھی راز کی باتیں سننے کو دل کرتا ہے ۔:battingeyelashes:
کبھی ہمیں بھی تو بتائیں کوئی ایسی بات جو اپ نے کسی سے نہ کی ہو۔۔۔۔
 
Top