بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

فرحت کیانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ اور فرحت کیانی :
میرے ذہن میں ان کا بڑی باجیوں والا احترام اور عکس ہے جو کافی عرصے بعد چکر لگا کے سارا حال چال پوچھ کے، گھر میں نئے موضوعات چھیڑ کر۔۔۔۔ اور محلے میں وہ جو گھر ہوتا تھا اس بار اُس کو تالا کیوں لگا ہوا ہے؟ اس قسم کے سبھی معاملات کہ خبر گیری کر کے، یہ جا وہ جا۔۔۔۔! دوبارہ سسرال کے بکھیڑوں میں پڑ جاتی ہیں۔
اِن کا سلو مگر سٹِیڈی پُنا مجھے سوہنا لگتا ہے۔
آپ کی محبت ہے کہ یاد رکھا مریم۔ سلو والی بات آپ نے درست کہی۔ میرا شمار غبی بچوں میں ہوتا ہے۔ رہی معاملات کی بات تو اکثر معاملات کی معلومات مجھے ملتی ہی نہیں ہیں۔
خوش رپیں بہت سا اور محفل میں یونہی خوشیاں بکھیرتی رہیں۔
 
عبداللہ محمد:
سنجیدہ ترین حالات میں بندے کو نہ صرف ہنسا دینے بلکہ بِنا ایکٹ کِیے ہی بندے کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دینے کے فن میں طاق ہیں۔ ان کی یہی خوبی متاثر کُن بھی ہے۔ ان کا مزاح معیاری ہوتا ہے۔ اردو محفل استعمال کرتے ہوئے جب جب میں بہت زیادہ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوئی اوردیر تک ہنستی رہی حتی کہ گھر والوں نے بھی پوچھا کہ اس قدر مزاحیہ بات ہمیں بھی بتائی جائے تو اس کے پیچھے موصوف کا ہی ہاتھ تھا۔

بہت بہت شکریہ۔ اگرچہ ہمارا انٹریکشن کافی حد تک کم ہے اسلئے کافی خوشگوار حیرت ہوئی یہ پڑھ کر۔
خوش رہئیے سدا۔۔۔
 
یاز :
یہ بہت دور کی کوڑی لاتے ہیں جو زیادہ تر بڑی مزیدار وغیرہ ہوتی ہے۔
ان کی مشن سٹیٹمنٹ ہے، '' ہر خبر پہ نظر '' !
اوہ۔۔۔۔وغیرہ کا صحیح استعمال تو میں بھول ہی گئی۔
:noxxx:

یاز بھائی کے بس اتنا سا۔ یہ تو کافی کم ہے جی۔ دوبارہ پھر سے کچھ سوچئیے جی۔۔
 

squarened

معطل
نہیں سیکھ سکی بہنا۔ کچھ مصروفیات بھی بہت تھیں اور کچھ اس بات کا بھی دخل زیادہ رہا کہ ہم اس معاملے میں بالکل کورے ہیں۔ شروع میں چند کلومیٹر کوئی انگلی پکڑ چلائے گا اور بے پناہ اجر پائے گا تو ہی چل پائیں گے۔
یقین کریں بہنا، مجھے خود کچھ نہیں آتا تھا فورمز سے ہی شوق ہوا اور وہیں سے سیکھی، انگلی پکڑ کر سکھانے میں وقت ہی آڑے آتا ہے اس لیے اب بھی آپ سے وعدہ نہیں کر سکتی میرے کچھ ٹیٹوریلز ہیں تو سہی مگر وہ اینیمیشنز یا مخصوص ایفیکٹس کے ہیں، بنیادی چیزوں کے لیے پھر سے وقت درکار ہوگا اور آگے دسمبرجنوری تک مصروفیات ہیں زندگی رہی تو اس کے بعد ہی کچھ ہو سکتا ہے
 

فرقان احمد

محفلین
بہنا میں نے بھی یہی سوچا تھا اور اس لڑی کے لیے تجویزبھی دی تھی مگر مدیر صاحب کا اصرار تھا میں لڑی شروع کروں۔
حضرت! آپ کو اب کاہے کی فکر۔ آپ اس وقت مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
ٹاپ ٹین کے درمیان، جن کو آپ نے منتخب فرمایا ہے۔
 
یقین کریں بہنا، مجھے خود کچھ نہیں آتا تھا فورمز سے ہی شوق ہوا اور وہیں سے سیکھی، انگلی پکڑ کر سکھانے میں وقت ہی آڑے آتا ہے اس لیے اب بھی آپ سے وعدہ نہیں کر سکتی میرے کچھ ٹیٹوریلز ہیں تو سہی مگر وہ اینیمیشنز یا مخصوص ایفیکٹس کے ہیں، بنیادی چیزوں کے لیے پھر سے وقت درکار ہوگا اور آگے دسمبرجنوری تک مصروفیات ہیں زندگی رہی تو اس کے بعد ہی کچھ ہو سکتا ہے
منتظرم !
 

لاریب مرزا

محفلین
حضرت! آپ کو اب کاہے کی فکر۔ آپ اس وقت مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
ٹاپ ٹین کے درمیان، جن کو آپ نے منتخب فرمایا ہے۔
فرقان بھائی!! ٹاپ ٹین کا تو نہیں معلوم البتہ آپ عدنان صاحب کو مقبولیت کی بلندیوں پر ضرور پہنچا کے رہیں گے۔ :ROFLMAO:
 

فاتح

لائبریرین
فاتح :
میں اس مقولے پر یقین رکھتی ہوں کہ افضل آرام وہ ہے جو کمایا جائے نا کہ وہ جو کِیا جائے۔
مجھے ایسا لگتا ہے کہ موصوف اس کی عملی تفسیر ہیں۔ انہوں نے اپنی تخلیقات، تکنیکی معلومات اور اپنے رویے سے سب کے دلوں میں ایسا گھر کر رکھا ہے کہ اب یہ بہت عرصے بعد بھی چکر لگائیں تو ایک شان سی شان محسوس ہوتی ہے۔
بقول جاسمن
میں غزلوں کا شہزادہ ہوں میں فاتح ہوں

ہاں یہ الگ بات ہے کہ۔۔۔ مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ
اس عزت افزائی پر شکریہ مریم۔ جیتی رہو
 

فرقان احمد

محفلین
فرقان بھائی!! ٹاپ ٹین کا تو نہیں معلوم البتہ آپ عدنان صاحب کو مقبولیت کی بلندیوں پر ضرور پہنچا کے رہیں گے۔ :ROFLMAO:
ارے بھئ، ہم زیدی بھائی کے معطل ہونے کے بعد ان سے دل لگی کرتے ہیں، اور کچھ نہیں۔
ویسے انتظامیہ میں انہیں بھی شامل ہونا چاہیے، ضرورت سے زیادہ متحرک ہیں، اسی باعث مقبول بھی ہیں۔ ماشاءاللہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نمرہ اور محمد بلال اعظم :
ان سے میں نے خاص طور پر یہ سیکھا ہے کہ اپنے خوابوں کا پیچھا کرنا چاہئیے۔ اُنہیں یونہی give up نہیں کر دینا چاہئیے کہ نہیں تَو نا سہی۔ انسان ایک سے زیادہ شعبہ جات میں بھی کارہائے نمایاں سر انجام دینے کے قابل ہو سکتا ہے اگر محنت اور زندگی کے سٹیج پر اپنا کردار خود تراشنے کی صلاحیت آپ میں عام لوگوں سے زیادہ ہو۔
:eek::eek::eek:
کچھ زیادہ ہی تعریف ہو گئی :LOL:
میں ذرا ہضم کر لوں :p
۔۔۔۔
ویسے شکریہ مریم حالانکہ شکریہ بنتا بھی نہیں ;) لہٰذا بس جیتی رہیے۔ :):)
 

La Alma

لائبریرین
La Alma
&
squarened

یہ دونوں خواتین اپنی منطقی اور تکنیکی گفتگو میں اکثر اوقات مرد حضرات کو بھی مات دیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ کبھی کبھار میں سوچتی ہوں کہ یہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتا !
آپ کا مراسلہ صبح آف لائن ہی پڑھ لیا تھا یقین مانئے آج سارا دن بلش آن کی ضرورت نہیں پڑی .:):)
اس حسنِ ظن اور خلوص بھرے الفاظ کے لیے تہہِ دل سے مشکور ہوں .
کاش مجھ میں بھی اتنے گٹس ہوتے کہ محفلینز کے متعلق میں بھی اپنا ما فی الضمیر کھل کر بیان کر سکتی .
 

رانا

محفلین
اگر آپ کی لکھنے والی آفر ابھی تک قائم ہے تو میں محفلین کے پروفائل بھیج دوں آپ کو تفصیلی مشاھدے کیساتھ :D
اس سچے آگ کے دریا میں ڈوبنے کا ارادہ ہو تو ضرور بتائیے گا ۔
ارادہ تو بہت پکا تھا صائمہ بہنا لیکن یقین مانیں آپ کی جذبات والی بات نے ہمیں واقعی سوچنے پر مجبور کردیا کہ ہر چیز میں ایک روح ہوتی ہے۔ تحریر بھی اگر روح سے خالی ہو تو الفاظ کا انتخاب کتنا ہی بہتر کیوں نہ کرلیا جائے، اہل ذوق کی نظروں میں وہ خشک اور بے جان تحریر رہے گی۔ اس لئے اب ہم سوچتے ہیں کہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ اس طرف توجہ دلادی کہ آپ تینوں کے مابین جو گرمجوشی اور محبت کے جذبات سے بھرپور ملاقات ہوئی اس کے ساتھ ہم انصاف نہیں کرپائیں گے۔ البتہ آپ کو تینوں احباب کو یہ دعوت ہے کہ کبھی کراچی آنا ہو اور آپ احباب کے پاس فرصت بھی ہو تو ہمیں ضرور شرف ملاقات بخشیں پھر تو ہم ان جذبات اور احساسات کا براہ راست حصہ ہوں گے اور آپ کے منع کرنے پر بھی لکھنے سے نہیں رُکیں گے۔ :)
 

squarened

معطل
اتنا لمبا عرصہ انتظار کریں گی سس؟ آپ کے مراسلوں سے اس کا اظہار ہوتا ہے کہ آپ بناء کسی کے سہارے کے بھی سب سیکھ سکتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ بہت جلد سیکھ لیں گی ان شاءاللہ. مکالمہ کی طرف چلتے ہیں کہ یہ لڑی کا موضوع نہیں
 

فہیم

لائبریرین
ایکس مین کامک / موویز کی ایک زنانہ کردار ہے "روگ" جس کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ جس کسی کو چھوتی ہے اس کی خصوصیت خود حاصل کرلیتی ہے۔
اور ہماری محفل کی ایک ممبر ہیں مریم افتخار :) جن کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اب تمام ذکر بالا محفلین کی خصوصیات کو حاصل کرچکی ہیں یعنی سب سے اتنا سب سیکھ چکی ہیں :)

ویسے خود ان کی مشاہدے اور لکھنے کی خصوصیت قابل تعریف ہے:)
ویل ڈن:applause:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایکس مین کامک / موویز کی ایک زنانہ کردار ہے "روگ" جس کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ جس کسی کو چھوتی ہے اس کی خصوصیت خود حاصل کرلیتی ہے۔
اور ہماری محفل کی ایک ممبر ہیں مریم افتخار :) جن کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اب تمام ذکر بالا محفلین کی خصوصیات کو حاصل کرچکی ہیں یعنی سب سے اتنا سب سیکھ چکی ہیں :)

ویسے خود ان کی مشاہدے اور لکھنے کی خصوصیت قابل تعریف ہے:)
ویل ڈن:applause:

زہے نصیب فہیم بھائی
حضور کا دیدارِ عام نصیب ہوا۔ :)
 
Top