ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
شکیل احمد خان23 ، بھائی آپ کا یہ طریقہ پڑھ کر پہلا تاثر تو یہی تھا کہ شعر کی جسٹیفیکیشن کا مسئلہ حل ہوگیا ۔ لیکن اس پر مزید غور کیا تو یہ حل قابلِ عمل نہیں لگا۔ اس میں دو مسائل سامنے آئے ۔ ایک تو یہ کہ جب غزل کو یہاں سے کاپی کرکے کسی اور جگہ پیسٹ کریں تو وہاں وہ سفید رنگ کی ڈیش کالے رنگ میں ظاہر ہوتی ہے ۔اور ظاہر ہے کہ لفظوں کے درمیان ڈیش کا ہونا بڑا مسئلہ ہے۔ دوسری بات یہ کہ اگر کوئی اردو محفل کے متون کو ڈیٹا بیس کے طور پر استعمال کرے تو ڈیش کی موجودگی الفاظ اور جملوں کی تقسیم میں مسئلہ پیدا کرے گی۔ اس لیے صرف ظاہری خوبصورتی پیدا کرنے کی خاطر یہ حل مجھے قابلِ عمل نظر نہیں آتا ۔اب دیکھیں میں نے مصرعوں کی دونوں لائنوں کو یکساں کرنے کے لیے اردو کا فل سٹاپ لگادیاتو دونوں مصرعے برابر برابر ہوگئے اب میں ان فل سٹاپوں کو چھپادیتا ہوں اور باکس کو بھی اوجھل کردیتا ہوں،فل سٹا پ چھپانے کے لیے میں انھیں سفید رنگ دیدوں گا تو کیونکہ کاغذ (بیک گراؤنڈ ) بھی سفید ہے تو سفید سفید میں چھپ جائے گا اور بارڈر غائب کرنے کے لیے بلٹن آپشن استعمال کروں گا اور نو بارڈر پر شہادت کی انگلی کلک کروں گا تو بارڈر بھی غائب ہوجائے گا۔۔۔۔۔