رند
محفلین
ساغر ہری پور ضلع ہے، وہاں پر ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر کئی ایسی دکانیں/دفاتر ہوں گے جہاںپر اسٹامپ پیپر اور اس جیسی دوسری دستاویزات کا کام ہوتا ہوگا۔ آپ وہاں پر ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ محنت وہاں بھی آپ کو اتنی ہی کرنی پڑے گی کیونکہ دفتری کام بھی ’’حلوہ‘‘ نہیں ہوتے۔
اور ایک بات، آپ کی پوسٹوں سے لگتا ہے کہ آپ نے اپنی پریشانی کو خود پر طاری کر لیا ہے۔ ذرا خود کو پرسکون رکھتے ہوئے حالات کا سامنا کریں۔
ماورا کا مشورہ صائب ہے۔ آپ کے لیے یہ وقت روزگار کی فکر کرنے اور اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کا ہے۔ ’’دل میں رہنے‘‘ کا مرحلہ اس کے بات آئے گا۔ پہلے غم روزگار پھر محبت کا غم۔۔ ترتیب الٹی کریں گے تو زندگی بہت بہت مشکل ہو جائے گی۔
اللہ آپ کو ہمت و حوصلہ عطا کرے۔ آمین
السلام علیکم و رخمت اللہ و برکاتہ
محترم و مکرمی جناب عارف انجم صاحب آپ نے واقعی بہت اچھا مشورہ اور نصحیت عنایت فرمائی میں آپ کا بے حد مشکور ہوں آپ کی باتوں سے مجھے کچھ اندازہ ہورہا ہے کہ شاید آپ بھی ہری پور ہی کے رہنے والے ہیں اگر ایسا ہے تو میں آپ کیساتھ شرف ملاقات کا خواہشمند ہوں تاکہ براہ راست آپ سے گفتگو ہو سکے اور آپ کی رہبر میں مجھے کوئی راہ دکھے اور جہاں تک محنت کا سوال ہے تو جناب میں آٹھ گھنٹے تو کام کرسکتا ہوں مزدوری کا کام لیکن بارہ گھنٹے پیاسہ رہ کر مشینوں کے شور اور گرمی میں کام کرنا میرے بس سے باہر ہے کیونکہ میں نے پہلے کبھی ایسی جاریحانہ مشقت نہیں کی اور جہاں تک پریشانی کی بات ہے تو جناب بے روزگار آدمی کے پاس پریشانی کے علاوہ کرنے کو اور ہوتا ہی کیا ہے اور میرے بارے میں آپ نے یہ اندازہ کہاں سے لگالیا کہ میرے پاس عشق مزاجی جیسے فضول کام کے لیے وقت ہے کہ میں میں محبت کا غم دل میں لیے پھروں جناب مجھے تو صرف غم روزگار ہے جسکا رونا میں ہر جگہ رو رہا ہوں اور یہ غم تو ایسا غم ہے کہ معازاللہ خدا کی یاد سے بھی انسان کو بیگانہ کر دیتا ہے تو پھر جنس مخالف کی کیا ہیسیت جیسا کہ اک مشہور شعر بھی ہے
د
نیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
بہرحال اللہ آپ کو خوش رکھے آمین وسلام تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے