میں کیا کروں ؟ کون سی نوکری کروں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رند

محفلین
آج سے ڈیڑھ سال پہلے بالکل اسیطرح کے حالات میرے بھی تھے۔ صرف کردار بدلے ہوئے ہیں باقی ساری کہانی میری بھی اسیطرح تھی۔ میں آپکو صرف ایک مشورہ دونگا، دماغ کو ٹھنڈا رکھیں اور اللہ کی ذات سے مایوس نہ ہوں۔ یہ مشکلات عارضی ہیں۔

ساجد اقبال بھإئی ڈھارس باندھنے کا اور حوصلہ افزائی کے لیے میں آپ کا بے حد ممنوں و مشکور ہوں بات وہی ہوئی نا کہ
تیرے جیسا میرا بھی حال تھا نہ سکوں تھا نا قرار تھا​
 
ماوراء

محفلین

السلام علیکم و رخمت اللہ و براکاتہ
پیاری بہن تسلسل کلامی کی پذیرائی کا بے حد شکریہ بندہ جب تسلسل میں آجائے تو خود با بخود الفاظ کے موتیوں کے اخراج کے لیے اس کا دہن جنبش میں آجاتا ہے اور بہن جب میں نے آپ کو بہن مان لیا تو پھر میں ضرور بالضرور آپ کی نصحیتوں پر عمل کروں گا انشاءاللہ میں آپ کی پہلی نصحیت پر با احسن و خوبی عمل پیرا ہوچکا ہوں مقام تبدیل ہو چکا ہے اور اب کسی کے دل میں رہنے کے بجائے خود خدا کریم سے یہ دعا سنج ہوں کہ وہ اپنی الفت کو اس دل میں بسا دے الہی آمین
اور بہن آپ کا سمجھانے اور نصحیت کا طریقہ واقعی ہی میں بہت اچھا ہے آپ ایک دم ہی سے سارے کا سارا بار گراوں کسی چیز پر نہیں ڈالتیں بلکہ درجہ بہ درجہ مد مقابل کے ظرف کے مطابق اس کو جانچنے کی کوشش کرتی ہیں اور میں نے آپ کی پہلی نصحیت پر عمل کرلیا ہے اور اب دوسری پھر تیسری الل آخر تک کا دیدہ و دل فرش راہ کر کے منتظر ہوں اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں وسلام

وعلیکم السلام،

مجھے تو آپ سنجیدہ ہی نہیں لگ رہے۔:confused: اور غیر سنجیدہ بندوں پر میری نصیحت کام ہی نہیں کرتی۔

اللہ سے نہیں کہنا کہ وہ آپ کے دل میں گھر کر لے۔ بلکہ آپ نے اس کو خود اپنے دل میں بسانا ہے۔ اور صرف پروفائل میں لکھنے کو نہیں کہا تھا۔ اور یہ دو پل میں کام نہیں ہو گا۔
جب اللہ پر مکمل یقین اور اعتماد کرنا سیکھ لیں گے تو اپنے ذاتی مسائل کا حل اس طرح فورم پر نہیں بلکہ اپنے خدا سے پوچھیں گے۔
 
بندہ پھنسا ہے مصیبت میں اور یہاں مشورے اور باتیں ایسی ہورہی ہیں کہ بسسسسسسس!
ساغر! میرا آپ کو مشورہ ہے کہ عبید بھائی سے خاص پیغامات (ذ۔پ) کے ذریعہ رابطہ رکھیں۔۔۔ ان کے مشورے اچھے اور قابلِ عمل ہیں!
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے انتہائی افسوس ہوا ہے قھار علی شاہ رند صاحب عرف ساغر 786 کہ آپ نے محفل پر توجہ حاصل کرنے کیلیے اس قسم کے واقعات گھڑے اور پھر ان پر ردے کے ردے جما رہے ہیں۔ سب سے زیادہ افسوسناک بات وہ ہے جو آپ نے روزے، پانی اور اپنے افسر کے حوالے سے لکھی ہے، اپنی خود ساختہ خؒود نوشت میں مظلومیت ڈالنے کیلیے آپ اخلاقیات کا دامن بھی ہاتھ سے چھوڑ گئے۔

اسکی بجائے اگر آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف دے دیتے اور اسے دلچسپ بھی بناتے تو سبھی آپ کو خوش آمدید بھی کہتے اور توجہ بھی دیتے۔

ایک اور بات، آپ یقیناً گوبر اور گوہر میں فرق جانتے ہیں جیسا کہ آپ نے تحریر فرمایا، لیکن آپ چرخ اور چرغ (جو کہ چرغہ کی قبیل سے لگتا ہے) میں فرق نہ کر سکے، اپنے سگنیچرز دیکھیے۔

احبابِ محفل جانتے ہیں کہ میں کسی کے ساتھ اس طرح کی گفتگو کرنے کا عادی نہیں ہوں لیکن نہ جانے کیوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔
 
رند

محفلین
وعلیکم السلام،

مجھے تو آپ سنجیدہ ہی نہیں لگ رہے۔:confused: اور غیر سنجیدہ بندوں پر میری نصیحت کام ہی نہیں کرتی۔

اللہ سے نہیں کہنا کہ وہ آپ کے دل میں گھر کر لے۔ بلکہ آپ نے اس کو خود اپنے دل میں بسانا ہے۔ اور صرف پروفائل میں لکھنے کو نہیں کہا تھا۔ اور یہ دو پل میں کام نہیں ہو گا۔
جب اللہ پر مکمل یقین اور اعتماد کرنا سیکھ لیں گے تو اپنے ذاتی مسائل کا حل اس طرح فورم پر نہیں بلکہ اپنے خدا سے پوچھیں گے۔
السلام علیکم
پیاری بہن بھلا مجھے بھی تو معلوم پڑے کہ آخر کس چیز نے آپ کو یہ باور کروایا کہ میں غیر سنجیدہ ہوں اور مجھے اٹکیلیاں سوجی ہیں :confused: آپ یہ سوچ بھی کیسے سکتی ہیں کہ میرا یہاں یہ سب لکھنا محض تفریق کے لیے ہے غذب خدا کا میں‌نے نیٹ میں یہ مسلہ اس لیے لکھا کیونکہ اس کا مجھ کو حل چائیے صرف یہاں ہی نہیں میں اپنے دوستوں کیساتھ بھی اپنے دکھ سکھ بانٹتا رہتا ہوں اس امید کیساتھ کہ شاید درد کا درماں ہوجائے لیکن بعض لوگوں کی ذہنیت ہی بس:confused:اور جہاں تک نصحیت کی بات ہے تو مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی کہ میں نے ادھر آپ لوگوں سے اپنا مسلہ بیان کیا اور یہ بات یاد رکھیے گا کہ میں‌یہاں نصحتیں سننے نہیں بلکے حوصلہ افزائی کے لیے آیا تھا اور آپ میری بھی ایک نصحیت سن لیں کبھی کسی بے وقوف کو نصحیت مت کرنا کیونکہ وہ اس پہ عمل نہیں کرے گا اور کبھی کسی عقلمند کو نصحیت مت کرنا کیونکہ اس کو آپ کی نصحیت کی کوئی ضرورت ہی نہیں ۔
اور آپ بار بار یہ کہہ رہی ہیں کہ خدا کو دل میں بسانا ہے تو کیا خدا خود بخود دل میں بس جائے گا خدا کو دل میں بسانے کے لیے خدا سے دعا کرنا کیا بری بات ہے اور ایک بات یاد رکھیں وہ خدا ہوہی نہیں سکتا جو دل میں دماغ میں بس جائے کیونکہ خدا لا محدود ہے اس کو کسی بھی ظرف میں محدود نہیں کیا جاسکتا دل میں خدا کی محبت بسائی جاتی ہے
اعتماد تو بالآخر تمام انسانوں کا خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نا ہوں خدا ہی پر ہوتا ہے اور کسی کے بارے میں آپ اور ہم کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ اس کو خدا پہ اعتماد نہیں خدا پر اعتماد رکھنا یا نا رکھنا تو انسان کے دل کی بات کیا آپ لوگوں کے دل کے راز بھی جانتی ہیں لحاظہ آئندہ سے اپنے مشورے اور نصحتیں اپنے پاس سنبھال کے رکھیں اللہ کریم آپ کو خوش رکھے وسلام

رند

محفلین
اور ایک بار اور ماورا بہن کہ آپ نے یہ بھی لکھا کہ یہ میرا زاتی مسلہ ہے تو میں یہ عرض کرتا چلوں کہ یہ میرا زاتی مسلہ ضرور ہے لیکن عمومی نوعیت کا ہے ہر اکثر انسانوں کو درپیش ہے کئی دوست ادھر فارم پہ بھی ایسے آئے ہیں اور انھوں نے یہاں لکھا بھی ہے کہ ان کیساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے اور یہ فارم بنایا ہی کیس لیے اس کا مقصد ہی کیا ؟ اس کا مقصد ہے ہی یہ کہ یہاں اس قسم کے مسائل جو خود انسان کو درپیش ہوں زیر کلام لائے جائیں تاکہ جس کا مسلہ ہو اس کا بھی بھلا ہو اور بعد میں جو پڑھے وہ بھی اس سے کچھ سیکھ سکے
 
تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif

:chalo:
 
ماوراء

محفلین

:laugh:

وعلیکم السلام،

ساغر صاحب میں آپ کو بھائی تو بالکل بھی نہیں کہوں گی۔ اللہ مجھے کیا ہمیشہ ایسے بھائیوں سے سب کو بچائے۔ lolساتھ بہن بھی لکھ رہے ہیں۔ اور اوپر سے عزت افزائی بھی خوب کر رہے ہیں۔ :lol:

ساغر، یہ آپ کا امتحان تھا۔ لیکن آپ امتحان میں فیل ہو گئے۔ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں آپ اس رویے کے ساتھ کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔(اگر واقعی آپ کے ایسے (بتائے ہوئے) حالات ہیں)۔ آپ کے اندازِ کلام سے میں نے اندازہ تو لگا ہی لیا ہے کہ آپ ماشاءاللہ کتنے عقلمند ہیں۔ افسوس ہوا سن کے کہ آپ نے اپنی پریشانیوں کو دوسروں کی ہمدردی حاصل کرنے یا حوصلہ افزائی کے لیے شئیر کیا نا کہ کسی مشورے اور نصیحت کے لیے۔

آپ نے ٹھیک کہا کہ بےوقوف کو نصیحت نہیں کرنی چاہیے۔ کہ وہ اس پر عمل نہیں کرے گا۔ مجھے اندازہ ہو گیا تھا۔ اس لیے اوپر والا پیغام میرا یہاں آخری پیغام تھا۔ ایسا کیجئے گا جو باقی لوگ آپ کو جابز یا پڑھائی کے بارے میں مشورہ یا نصیحت کر رہے ہیں ان پر بھی بالکل بھی عمل نہ کیجے گا۔

اور اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ میں آپ کو اپنی پریشانیوں کا حل بتانے آئی تھی تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔ مجھے تو آپ کا مقام انٹرسٹنگ لگا تھا۔ اس پر ہی کمنٹس کرنے کا موقع ملا تھا۔ اور باقی جو آپ کہہ رہے ہیں کہ بار بار خدا کا کہا ہے۔ میں نے آپ کا بلاگ دیکھا ہے۔ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔ واقعی مجھے آپ کو مقام بدلنے کو نہیں کہنا چاہیے تھا۔آپ تو پہلے ہی پہنچے ہوئے ہیں۔ بس گوہر نایاب کو پہچاننے میں غلطی ہو گئی۔ ہم تو انسان ہیں نقطے ، زیر زبر کی غلطی ہو ہی جاتی ہے۔ :p:lol:

آپ کا اندازِ گفتگو یقین کیجیے ۔ بہت مزہ آیا پڑھ کر۔ ایسے نایاب جملے کم ہی سننے کو ملتے ہیں۔

بہت شکریہ ساغر صاحب۔ جاتے جاتے ایک اور نصیحت۔ آپ کے ذاتی مسائل میں کسی کو کوئی انٹرسٹ نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ لوگ اپنی زندگیوں میں بہت مصروف ہیں۔اور اگر آپ اپنے مسائل کو کسی کے سامنے رکھتے ہیں تو ہر طرح کے ریکشن کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔ ویسے میں نے آپ سے پہلے پوچھا تھا۔ تب کہہ دیتے کہ آپ بہت عقلمند ہیں۔ اور آپ کو کسی نصیحت کی ضرورت نہیں۔:)

آپ کا اللہ ہی حافظ۔ :p

:laugh:
 
Dilkash

محفلین
رندوں کو مشوروں کی نہیں پینے پلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ہاہاہہاہ
اجکل روزگار کی کیا کمی ہے۔اور کیوں کام نہ ہو تو ڈاکہ،رہزنی موبائیل سنیچنگ جیسے سٹریٹ مشاغل تو ہر کوئی کر سکتا ہے ۔۔اوپر سے اگر پولیس کی سرپرستی بھی حاصل ہو تو پھر کیا مشکل؟

مگر یہ راز آخر کھل گیا سارے زمانے پر
حمیت نام ہے جس کا گئی تیمور کے گھر سے
 
السلام علیکم
پیاری بہن بھلا مجھے بھی تو معلوم پڑے کہ آخر کس چیز نے آپ کو یہ باور کروایا کہ میں غیر سنجیدہ ہوں اور مجھے اٹکیلیاں سوجی ہیں :confused: آپ یہ سوچ بھی کیسے سکتی ہیں کہ میرا یہاں یہ سب لکھنا محض تفریق کے لیے ہے غذب خدا کا میں‌نے نیٹ میں یہ مسلہ اس لیے لکھا کیونکہ اس کا مجھ کو حل چائیے صرف یہاں ہی نہیں میں اپنے دوستوں کیساتھ بھی اپنے دکھ سکھ بانٹتا رہتا ہوں اس امید کیساتھ کہ شاید درد کا درماں ہوجائے لیکن بعض لوگوں کی ذہنیت ہی بس:confused:اور جہاں تک نصحیت کی بات ہے تو مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی کہ میں نے ادھر آپ لوگوں سے اپنا مسلہ بیان کیا اور یہ بات یاد رکھیے گا کہ میں‌یہاں نصحتیں سننے نہیں بلکے حوصلہ افزائی کے لیے آیا تھا اور آپ میری بھی ایک نصحیت سن لیں کبھی کسی بے وقوف کو نصحیت مت کرنا کیونکہ وہ اس پہ عمل نہیں کرے گا اور کبھی کسی عقلمند کو نصحیت مت کرنا کیونکہ اس کو آپ کی نصحیت کی کوئی ضرورت ہی نہیں ۔
اور آپ بار بار یہ کہہ رہی ہیں کہ خدا کو دل میں بسانا ہے تو کیا خدا خود بخود دل میں بس جائے گا خدا کو دل میں بسانے کے لیے خدا سے دعا کرنا کیا بری بات ہے اور ایک بات یاد رکھیں وہ خدا ہوہی نہیں سکتا جو دل میں دماغ میں بس جائے کیونکہ خدا لا محدود ہے اس کو کسی بھی ظرف میں محدود نہیں کیا جاسکتا دل میں خدا کی محبت بسائی جاتی ہے
اعتماد تو بالآخر تمام انسانوں کا خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نا ہوں خدا ہی پر ہوتا ہے اور کسی کے بارے میں آپ اور ہم کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ اس کو خدا پہ اعتماد نہیں خدا پر اعتماد رکھنا یا نا رکھنا تو انسان کے دل کی بات کیا آپ لوگوں کے دل کے راز بھی جانتی ہیں لحاظہ آئندہ سے اپنے مشورے اور نصحتیں اپنے پاس سنبھال کے رکھیں اللہ کریم آپ کو خوش رکھے وسلام

یہ جسے دکھ سکھ کہ رہے ہیں اس کا اصل نام فراڈ ہے۔ رمضان میں بھی جھوٹ کا سہارا اور جناب آپکی پہلی پوسٹ سے ہی مجھے چکر کی بو آ گی تھی مگر نہ جانے کیوں آپ کی جن باتوں سے چکر لگ رہا تھا ان کا ذکر نہ کر سکا آخری الفاظ
لعنۃ اللہ علی الکذبین
 
:laugh:

وعلیکم السلام،

ساغر صاحب میں آپ کو بھائی تو بالکل بھی نہیں کہوں گی۔ اللہ مجھے کیا ہمیشہ ایسے بھائیوں سے سب کو بچائے۔ lolساتھ بہن بھی لکھ رہے ہیں۔ اور اوپر سے عزت افزائی بھی خوب کر رہے ہیں۔ :lol:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ میں آپ کو اپنی پریشانیوں کا حل بتانے آئی تھی تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔ مجھے تو آپ کا مقام انٹرسٹنگ لگا تھا۔ اس پر ہی کمنٹس کرنے کا موقع ملا تھا۔ اور باقی جو آپ کہہ رہے ہیں کہ بار بار خدا کا کہا ہے۔ میں نے آپ کا بلاگ دیکھا ہے۔ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔ واقعی مجھے آپ کو مقام بدلنے کو نہیں کہنا چاہیے تھا۔آپ تو پہلے ہی پہنچے ہوئے ہیں۔ بس گوہر نایاب کو پہچاننے میں غلطی ہو گئی۔ ہم تو انسان ہیں نقطے ، زیر زبر کی غلطی ہو ہی جاتی ہے۔ :p:lol:
:laugh:

:haha::haha:
اور کچھ بچا تو نہیں؟؟؟ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں خاصی بحث مباحثہ ہو چکا۔ ضرورت سے زیادہ مشورے اور نصیحتیں مل گئے۔ اب پلیٹ میں نوکری رکھ کر تو لے کر کوئی نہیں آئے گا۔ آگے بندے کی اپنی ہمت ہے۔ وہ کہتے ہیں ناں ہمتِ مراداں مدد خدا۔

آجکل کے ایف اے پاس لڑکے کو ٹھیک سے اردو میں القاب و آداب کے ساتھ ایک درخواست تو لکھنی آتی نہیں اور یہاں تو اردو زبان پر اتنی دسترس ہے کہ دیکھنے میں کم ہی آتی ہے، حیرت ہے پھر بھی بے روزگار ہیں۔

کیا سچ ہے کیا جھوٹ ہے، یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ اور ہر ایک کو اس کا جواب دہ ہونا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی اس دھاگے کو مقفل کرتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top