تعارف میں ہوں بنت صغیر

شمشاد

لائبریرین
شمشاد انکل اوے اوے:p
آپ بنت شبیر کو تنگ کرتے تھے نا اب ہم دونوں بہنیں آپ کو تنگ کیا کریں گی:dancing:
توبہ کرو توبہ اور وہ بھی کانوں کو ہاتھ لگا کر۔

میں اور بنت شبیر کو تنگ کروں۔ مجھے اپنے گھر پر حملہ نہیں کروانا۔
 

بنت صغیر

محفلین
السلام علیکم​
میں ہوں بنت صغیر​
مکمل تعارف (کمنگ سون)

ٹھک ٹھک ٹھک خدا کا شکر ہے کہ دروازہ تو کھلا ہم تو نا امید ہو کر پلٹنے ہی والے تھے
السلام علیکم!
لیکن یہ کیا آپ تو پریشان ہی ہوگئے کہ یہ کون سی ہستی ہے جو بن بلائے مہمان کی طرح نازل ہوگئی تو آپ کہاں جا رہے ہیں خوش آمدید نہیں کہے گے۔ ہمیں یقین تھا کہ آپ ہمیں خوش آمدید ضرور کہے گے۔ مجھے بنت صغیر کہتے ہیں ہم بے شمار بہن بھائی ہیں:p اور میرا نمبر تیسرا ہے۔ میرا اسٹار سرطان ہے جس کی تمام خامیاں ہم میں موجود ہیں۔ بقول ہماری سسٹرز کے خیر سات جولائی کو اس دنیا میں رونق بکھرنے کے لیے اپنی پوری آب و تاب اور چمک دمک کے ساتھ جلوہ افروز ہوئے۔ میں نے بی ۔ اے بہت اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے (لیکن نمبر بتا نہیں سکتی)
مجھے سلائی کا بہت شوق ہے۔ سلائی ، کٹائی اور کڑھائی کے علاوہ مختلف اور اعلیٰ قسم کے ڈیزائن خود تخلیق کرتی ہوں۔ ہاتھ یں نفاست اور صفائی بھی بہت ہے۔ایسی صفائی ہے کہ کچھ لوگوں کے کپڑے ہی نہیں ملتے۔ صاف ہو جاتے ہیں:D مہندی لگانے کا بے حد شوق ہے۔ میک اپ نارمل سا پسند ہے۔ کلر میں زیادہ بلیک کلر پسند ہے اس کے علاوہ ہر اچھا کلر پہن لیتی ہوں۔ بلکہ جب کلر پہنتی ہوں تو وہ اچھا ہو جاتا ہے۔ کھانے میں بریانی شوق سے کھاتی ہوں خود کوکنگ کا شوق ہے لیکن مصروفیت کی وجہ سے کوکنگ بہت کم کرتی ہوں۔ دوغلےپن سے نفرت ہے اپنی غلطی جلد تسلیم کرلیتی ہوں۔ باتونی ہوں تھوڑی سی لیکن دوسروں کی باتوں کو بھی غور سے سنتی ہوں۔ شرارتی بالکل نہیں ہوں۔ غصہ آتا ہے تو بہت زیادہ ورنہ کم ہی آتا ہے اور میں غصے پر کنڑول کر لیتی ہوں اور غصے میں اکثر چُپ ہو جاتی ہوں۔ مجھے گانے فل والیوم میں سننے کا بے حد شوق ہے۔ ایک خامی یہ بھی ہے کہ میں دوسروں پر بہت جلد اعتبار کر لیتی ہوں اور اکثر انجام بہت بُرا ہوتا ہے۔ سردی کا موسم بہت پسند ہے جی چاہتا ہے کہ تمام عمر سردی ہی رہے کبھی گرمی نہ آئے۔ ہماری ساری کزنز بہت ہی اچھی ہیں جب ہم اکھٹے بیٹھتے ہیں تو ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے اور وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔
ایڈمن سے درخواست ہے اس تعارف کو پہلے مراسلے میں پوسٹ کر دیں شکریہ
 

مہ جبین

محفلین
وعلیکم السلام بنت صغیر
ماشاءاللہ جس تواتر سے محفل پر خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے تو امید ہے کہ جلد ہی مرد برادری اکثریت سے اقلیت میں بدل جائے گی
ویسے ماشاءاللہ تعارف اچھے طریقے سے کروایا ہے
ایک اور سرطانی کا اضافہ ۔۔۔۔۔۔ چہ خوب:)
 

نکتہ ور

محفلین
ٹھک ٹھک ٹھک خدا کا شکر ہے کہ دروازہ تو کھلا ہم تو نا امید ہو کر پلٹنے ہی والے تھے
السلام علیکم!
لیکن یہ کیا آپ تو پریشان ہی ہوگئے کہ یہ کون سی ہستی ہے جو بن بلائے مہمان کی طرح نازل ہوگئی تو آپ کہاں جا رہے ہیں خوش آمدید نہیں کہے گے۔ ہمیں یقین تھا کہ آپ ہمیں خوش آمدید ضرور کہے گے۔
محفل کے دروازے ہر اردو دان کے لئے کُھلے ہیں آپ نازل ہوں یا تشریف لائیں ہم آپ کو خوش آمدید ضرور "کہے گے"
خوش آمدید


اصل بات بتانی تھی نا کہ ٹائپنگ ابھی نہیں آتی
آپ بھی تو اپنی تحریر کی غلطیاں نہیں نکالتے۔ آپ کی شاگرد پر بھی یہی اثر نظر آ رہا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
محفل کے دروازے ہر اردو دان کے لئے کُھلے ہیں آپ نازل ہوں یا تشریف لائیں ہم آپ کو خوش آمدید ضرور "کہے گے"
خوش آمدید



آپ بھی تو اپنی تحریر کی غلطیاں نہیں نکالتے۔ آپ کی شاگرد پر بھی یہی اثر نظر آ رہا ہے۔
اب شاگرد کے سامنے تو کچھ نا کہیں نا
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے گانے فل والیوم میں سننے کا بے حد شوق ہے۔
باقی تو سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہی لگا۔ اندازہ ہی ہے کہ کان خراب ہیں۔
یہ اندازہ کیسے ہوا
کان خراب ہیں تبھی تو فل والیوم میں گانے سُنتی ہو گی ناں۔
 
Top