تعارف میں ہوں بنت صغیر

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خوش آمدید۔ آؤ جی آؤ۔ جی آیاں نوں۔ لنگ آؤ۔

تم یہ کرو کہ تمہارے خاندان کے جتنے اراکین محفل کے رکن بنے ہیں۔ ان کی حاضری لگاؤ۔
میرے خیال میں یہ ہمارا ریکارڈ ہو گیا ہے کہ ہم ایک ہی خاندان کے چھ افراد محفل کے رکن ہیں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خوش آمدید!
بنت صغیر آپ سب کزنز کا اندازِ تحریر بہت ملتا جلتا ہے:happy:
متفق ہوں لیکن ان کا انداز تھوڑا مختلف ہے اس وقت ان کو محفل کی ٹھیک سے سمجھ نہیں آ رہی ایک دوسرے سے پوچھ کر لکھتی ہیں اس لیے ایسا ہے۔ میرا پروگرام ہے ان کو مختلف موضوع دے جائیں اور ان پر کچھ لکھا جائے تھوڑا تھوڑا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ابھی تو عبد الاحد، امام اور نور سحر نے رکن بننا ہے۔
جی انشاءاللہ انہوں نے بھی رکن بننا ہے۔ ابھی تو میری بے شمار کزنیں ہیں۔ جن کو محفل کا رکن بنانا ہے۔ جو جو کمپیوٹر سیکھنے آتا ہے اس کو میں محفل کا رکن بنا دیتا ہوں پھر وہ محفل کا ہی ہو کر رہتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
اپنی اکیڈیمی کے طلباء کو بھی محفل کا رکن بناتے جاؤ۔ ان کے ساتھ ساتھ تمہاری بھی مدد ہوتی رہے گی۔
 
KwULv.png
 
جی کون؟
اچھا جی۔ کھولتا ہوں دروازہ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔:)
خدا کا شکر ہے کہ دروازہ تو کھلا ہم تو نا امید ہو کر پلٹنے ہی والے تھے
ارے ایسے کیسے پلٹ جاتیں، یہ اردو محفل فورم ہے ، یہاں مہمانوں کا ریکارڈ توڑ اکرام کیا جاتا ہے۔:) بس میں ذرا ایک منٹ میں آتا ہوں، ایک بہت ضروری کام ہے۔
یہ کیا آپ تو پریشان ہی ہوگئے کہ یہ کون سی ہستی ہے جو بن بلائے مہمان کی طرح نازل ہوگئی۔
ارے کیسی باتیں کرتی ہیں، کون پریشان ہورہا ہے۔
تو آپ کہاں جا رہے ہیں؟ خوش آمدید نہیں کہیں گے؟
وہ۔۔ اصل میں۔۔ میں اب کیا بتاؤں آپ کو۔۔۔ اصل میں آپ کے آنے سے پہلے میں کمپیوٹر پر بیٹھا اردو محفل کے مزے لوٹ رہا تھا، خرم شہزاد خرم صاحب نے ایک بات پوچھی تھی ، اس کا جواب دینے ہی لگا تھا کہ آپ آگئیں۔۔ آئیے آئیے۔۔ آپ کو بھی اس محفل میں خوش آمدید۔۔ مرحبا۔۔۔ اہلا وسہلا۔۔:welcome:
ہمیں یقین تھا کہ آپ ہمیں خوش آمدید ضرور کہے گے۔
یقین نہ بھی ہوتا تو اب تک ہوچکا ہوتا۔:)
آپ نے اپنا نام کیا بتایا؟ میں بھول گیا معذرت۔
مجھے بنت صغیر کہتے ہیں۔
ہاں یاد آیا ، بنت صغیر ، مگر یہ تو کوئی نام نہ ہوا۔۔ خیر جانے دیں ۔۔۔ یہاں تو بنت آدم بنت شبیر بنت عائشہ بنت نوا ز بنت یاسین بنتِ آدم بنتِ حوا بنتِ سلیم حوا کی بیٹی جیسے بہت سے نام ہیں ، آج ایک اور کا اضافہ سہی۔
یہ بتائیے ، آپ کل کتنے بہن بھائی ہیں؟
ہم بے شمار بہن بھائی ہیں:p
:);):(:mad::confused::cool::p:D:eek::oops::rolleyes:o_O:barefoot::cautious::censored::cry::love::LOL::ROFLMAO::sick::sneaky:(y):X3::angry::-P:mrgreen::frustrated::biggrin::kiss:
اتنے یا اس سے بھی زیادہ؟
آپ کا ان میں سے کونسا نمبر ہے؟
میرا نمبر تیسرا ہے۔
اوہ۔۔۔! تیسرا نمبر۔۔۔ یعنی ۔۔۔
چلیں چھوڑیں ، یہ بتائیں آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟۔۔ مگر ایک منٹ۔۔۔ دیکھیں آپ کا تعلق ادبی خاندان سے ہے، تاریخ پیدائش عام سے انداز میں نہ بتائیے گا، اچھے اور ادیبانہ انداز سے بتائیے۔
(تھوڑا کھانسنے کے بعد)ہم سات جولائی کو اس دنیا میں رونق بکھرنے کے لیے اپنی پوری آب و تاب اور چمک دمک کے ساتھ جلوہ افروز ہوئے۔
بہت خوب۔۔۔:a6:
آپ کی تعلیم؟
میں نے بی ۔ اے بہت اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے (لیکن نمبر بتا نہیں سکتی)
نہ بتائیں جی۔۔ آپ کی مرضی۔۔۔ یہ بتائیں آپ کو کس چیز کا بہت شوق ہے؟
مجھے سلائی کا بہت شوق ہے۔
سلائی کے علاوہ کوئی اور شوق؟
سلائی ، کٹائی اور کڑھائی کے علاوہ مختلف اور اعلیٰ قسم کے ڈیزائن خود تخلیق کرتی ہوں۔ ہاتھ میں نفاست اور صفائی بھی بہت ہے۔ ایسی صفائی ہے کہ کچھ لوگوں کے کپڑے ہی نہیں ملتے۔ صاف ہو جاتے ہیں:Dمہندی لگانے کا بے حد شوق ہے۔ میک اپ نارمل سا پسند ہے۔
بہت خوب۔۔۔ آپ نے تو ہمیں ہنسنے پر مجبور کردیا۔:haha:
آپ کا پسندیدہ کلر؟
کلر میں زیادہ بلیک کلر پسند ہے اس کے علاوہ ہر اچھا کلر پہن لیتی ہوں۔ بلکہ جب کلر پہنتی ہوں تو وہ اچھا ہو جاتا ہے۔
جیسے جس دھاگے میں عینی شاہ آجاتی ہے وہ دھاگا اچھا ہوجاتا ہے۔
عینی شاہ سے یاد آیا آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟
کھانے میں بریانی شوق سے کھاتی ہوں، خود کوکنگ کا شوق ہے، لیکن مصروفیت کی وجہ سے کوکنگ بہت کم کرتی ہوں۔
بہت ہی اعلیٰ۔
یہ بتائیں کس چیز سے آپ کو نفرت ہے؟
دوغلےپن سے نفرت ہے، اپنی غلطی جلد تسلیم کرلیتی ہوں۔
اپنی مزید کچھ عادات بتائیں۔
باتونی ہوں تھوڑی سی لیکن دوسروں کی باتوں کو بھی غور سے سنتی ہوں۔ شرارتی بالکل نہیں ہوں۔ غصہ آتا ہے تو بہت زیادہ ورنہ کم ہی آتا ہے اور میں غصے پر کنڑول کر لیتی ہوں اور غصے میں اکثر چُپ ہو جاتی ہوں۔ مجھے گانے فل والیوم میں سننے کا بے حد شوق ہے۔ ایک خامی یہ بھی ہے کہ میں دوسروں پر بہت جلد اعتبار کر لیتی ہوں اور اکثر انجام بہت بُرا ہوتا ہے۔
اچھا۔۔ یہ بتائیں موسم کونسا پسند ہے آپ کو؟
سردی کا موسم بہت پسند ہے جی چاہتا ہے کہ تمام عمر سردی ہی رہے، کبھی گرمی نہ آئے۔
ہمم۔۔ممم۔۔۔۔ ویسے گرمی کا موسم بھی اچھا لگے اگر آپ اپنی سہیلیوں یا کزنوں کے ساتھ وقت گزارا کریں۔
ہماری ساری کزنز بہت ہی اچھی ہیں، جب ہم اکھٹے بیٹھتے ہیں تو ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے اور وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔
بہت اچھے ۔۔۔ آپ کا یہ انٹرویو ہم نے محفوظ کرلیا ہے، کیا آپ فورم میں کسی سے کچھ کہنا چاہیں گی؟
ایڈمن سے درخواست ہے اس تعارف کو پہلے مراسلے میں پوسٹ کر دیں شکریہ!
 
جی کون؟

اچھا جی۔ کھولتا ہوں دروازہ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔:)

ارے ایسے کیسے پلٹ جاتیں، یہ اردو محفل فورم ہے ، یہاں مہمانوں کا ریکارڈ توڑ اکرام کیا جاتا ہے۔:) بس میں ذرا ایک منٹ میں آتا ہوں، ایک بہت ضروری کام ہے۔

ارے کیسی باتیں کرتی ہیں، کون پریشان ہورہا ہے۔

وہ۔۔ اصل میں۔۔ میں اب کیا بتاؤں آپ کو۔۔۔ اصل میں آپ کے آنے سے پہلے میں کمپیوٹر پر بیٹھا اردو محفل کے مزے لوٹ رہا تھا، خرم شہزاد خرم صاحب نے ایک بات پوچھی تھی ، اس کا جواب دینے ہی لگا تھا کہ آپ آگئیں۔۔ آئیے آئیے۔۔ آپ کو بھی اس محفل میں خوش آمدید۔۔ مرحبا۔۔۔ اہلا وسہلا۔۔:welcome:

یقین نہ بھی ہوتا تو اب تک ہوچکا ہوتا۔:)
آپ نے اپنا نام کیا بتایا؟ میں بھول گیا معذرت۔

ہاں یاد آیا ، بنت صغیر ، مگر یہ تو کوئی نام نہ ہوا۔۔ خیر جانے دیں ۔۔۔ یہاں تو بنت آدم بنت شبیر بنت عائشہ بنت نوا ز بنت یاسین بنتِ آدم بنتِ حوا بنتِ سلیم حوا کی بیٹی جیسے بہت سے نام ہیں ، آج ایک اور کا اضافہ سہی۔
یہ بتائیے ، آپ کل کتنے بہن بھائی ہیں؟

:);):(:mad::confused::cool::p:D:eek::oops::rolleyes:o_O:barefoot::cautious::censored::cry::love::LOL::ROFLMAO::sick::sneaky:(y):X3::angry::-P:mrgreen::frustrated::biggrin::kiss:
اتنے یا اس سے بھی زیادہ؟
آپ کا ان میں سے کونسا نمبر ہے؟

اوہ۔۔۔ ! تیسرا نمبر۔۔۔ یعنی ۔۔۔
چلیں چھوڑیں ، یہ بتائیں آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟۔۔ مگر ایک منٹ۔۔۔ دیکھیں آپ کا تعلق ادبی خاندان سے ہے، تاریخ پیدائش عام سے انداز میں نہ بتائیے گا، اچھے اور ادیبانہ انداز سے بتائیے۔

بہت خوب۔۔۔ :a6:
آپ کی تعلیم؟

نہ بتائیں جی۔۔ آپ کی مرضی۔۔۔ یہ بتائیں آپ کو کس چیز کا بہت شوق ہے؟

سلائی کے علاوہ کوئی اور شوق؟

بہت خوب۔۔۔ آپ نے تو ہمیں ہنسنے پر مجبور کردیا۔:haha:
آپ کا پسندیدہ کلر؟

جیسے جس دھاگے میں عینی شاہ آجاتی ہے وہ دھاگا اچھا ہوجاتا ہے۔
عینی شاہ سے یاد آیا آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

بہت ہی اعلیٰ۔
یہ بتائیں کس چیز سے آپ کو نفرت ہے؟

اپنی مزید کچھ عادات بتائیں۔

اچھا۔۔ یہ بتائیں موسم کونسا پسند ہے آپ کو؟

ہمم۔۔ممم ۔۔۔ ۔ ویسے گرمی کا موسم بھی اچھا لگے اگر آپ اپنی سہیلیوں یا کزنوں کے ساتھ وقت گزارا کریں۔

بہت اچھے ۔۔۔ آپ کا یہ انٹرویو ہم نے محفوظ کرلیا ہے، کیا آپ فورم میں کسی سے کچھ کہنا چاہیں گی؟
واہ اسامہ بھائی۔کیا خوب انٹرویو "بنایا" ہے:):applause:
 
میرے خیال میں یہ ہمارا ریکارڈ ہو گیا ہے کہ ہم ایک ہی خاندان کے چھ افراد محفل کے رکن ہیں
بہت زبردست! اتنے سارے نیٹ یوزر ، یعنی آپ کے خاندان کو ہم ”نیٹوخاندان“ کہہ سکتے ہیں۔
ابھی تو عبد الاحد، امام اور نور سحر نے رکن بننا ہے۔
یعنی پہلے ہی چھ ہیں پھر ان تین کے آنے سے یہ نو ہوجائیں گے۔
پھر دو اور کوئی آجائیں گے تو یہ نو + دو = گیارہ ہوجائیں گے۔:)
 
Top