گیارہویں سالگرہ میں یہاں کیسے پہنچی !

عمر سیف

محفلین
پاپڑ بیلنا بھی بہت ہمت کا کام ہے ۔۔ لیکن کچھ لوگوں میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے بس اسے نکھارنا پڑتا ہے
اور نور سعدیہ صاحبہ Jack Of all trades ہیں
اپنی موجودگی کا مکمل احساس دلاتی ہیں چاہے جس موضوع پہ بھی بات ہورہی ہو
باباجی بھائی ۔۔۔ محاورہ پورا لکھتے ہیں ۔۔ ادھورا ہی چھوڑ دیا آپ نے ۔۔۔:ROFLMAO::ROFLMAO:
 
محمدظہیر

محفلین
ماشا اللہ بہت خوب. اس دفعہ اتنا آسان لکھا ہے آپ نے دوبارہ پڑھنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی:)
پڑھ کر اندازہ ہوا کافی محنت کی ہے آپ نے اس مقام تک (محفل تک) پہنچنے کے لیے :p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کی پوسٹ کو پڑھ کر آپ کی مستقل مزاجی اور مشکل پسندی کا اندازہ ہوتا ہے نور.
محمد وارث کا بلاگ میرے پسندیدہ بلاگس میں سے ہے لیکن جب سے لوگوں نے وہاں آ کر فاعلن مفعولن کی باتیں کرنا شروع کر دی ہیں. میرا حال پہلی بار شہر کی بتیاں دیکھنے والے پینڈو جیسا ہو گیا ہے. اب ڈر کے مارے میں اردو بلاگس کی طرف جاتی ہی نہیں. :(
 
نور وجدان

لائبریرین
پاپڑ بیلنا بھی بہت ہمت کا کام ہے ۔۔ لیکن کچھ لوگوں میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے بس اسے نکھارنا پڑتا ہے
اور نور سعدیہ صاحبہ Jack Of all trades ہیں
اپنی موجودگی کا مکمل احساس دلاتی ہیں چاہے جس موضوع پہ بھی بات ہورہی ہو

آپ کا بے حد شکریہ اتنے اچھے الفاظ میں ذکر کیا ،میں شاید ایسی نہیں ہوں مگر مجھے سن کے پھر بھی اچھا لگا ہے

اپنے پہنچنے کا تو آپ نے لکھ دیا ۔۔ اپنے جانے کا بھی لکھ کر جائیں گی ؟؟:D:D

آپ کو انتظار نہیں کرنا چاہیے ، آپ بھی تو ابھی تک ہیں نا :)
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ کی پوسٹ کو پڑھ کر آپ کی مستقل مزاجی اور مشکل پسندی کا اندازہ ہوتا ہے نور.
محمد وارث کا بلاگ میرے پسندیدہ بلاگس میں سے ہے لیکن جب سے لوگوں نے وہاں آ کر فاعلن مفعولن کی باتیں کرنا شروع کر دی ہیں. میرا حال پہلی بار شہر کی بتیاں دیکھنے والے پینڈو جیسا ہو گیا ہے. اب ڈر کے مارے میں اردو بلاگس کی طرف جاتی ہی نہیں. :(

مستقل مزاجی بس ارادے سے آتی ہے شاید ، اب تو ماننا پڑے گا کہ میں مستقل مزاج ہوں :) جزاک اللہ

میں شاید اب تبصرہ کرلیتی ہوں یا بول لیتی ہوں مگر ایک سال پہلے خاموش محفلین میں شمار ہوتی تھی اسی لیے فیس بک پر رابطہ کیا ۔۔ بلاشبہ ان کا بلاگ بہترین اردو بلاگز میں شامل ہے ، آپ کا بھی کوئی بلاگ ہے ؟ آپ کی چائے یا کافی اور اسنیکس کافی اچھے لگ رہے ہوتے ہیں تصاویر میں :)
 
عمر سیف

محفلین
آپ کا بے حد شکریہ اتنے اچھے الفاظ میں ذکر کیا ،میں شاید ایسی نہیں ہوں مگر مجھے سن کے پھر بھی اچھا لگا ہے

آپ کو انتظار نہیں کرنا چاہیے ، آپ بھی تو ابھی تک ہیں نا :)
ابھی تک ۔۔۔ اور تب تک ہیں جب تک آپ کے جانے کی تحریر نہیں پڑھ لیتے ۔۔ والسلام بھی تو کہنا ہے ۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوب محترم بٹیا جی
سادگی سے بھرپور انداز بیان
اردو محفل بلاشبہ اک مکتب ہے اک مدرسہ ہے ۔
سیکھنے کی چاہت رکھنے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔
کہیں پڑھا تھا
سقراط کا کہنا تھا کہ’’ علم و حکمت اُس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی جب تک اُسے حاصل کرنے کی اتنی ہی شدید خواہش نہ ہو جتنی شدید دم گھٹنے کے ماحول یا پانی میں ڈوبے ہونے کے وقت سانس لینے کی خواہش ہوتی ہے ‘‘۔گویا علم و حکمت اور دانش بیٹھے بٹھائے آسانی سے حاصل نہیں ہوجاتی بلکہ اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اورقیمت کے اندر پہلی چیز اس کیلئے ایک سچی طلب اور آرزو کا ہونا ہے اور پھر اُس کے مطابق محنت کرنا ہے۔
اب یہ قیمت کیا ہوتی ہے یہ تو قیمت ادا کرنے والا ہی جانے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مستقل مزاجی بس ارادے سے آتی ہے شاید ، اب تو ماننا پڑے گا کہ میں مستقل مزاج ہوں :) جزاک اللہ

میں شاید اب تبصرہ کرلیتی ہوں یا بول لیتی ہوں مگر ایک سال پہلے خاموش محفلین میں شمار ہوتی تھی اسی لیے فیس بک پر رابطہ کیا ۔۔ بلاشبہ ان کا بلاگ بہترین اردو بلاگز میں شامل ہے ، آپ کا بھی کوئی بلاگ ہے ؟ آپ کی چائے یا کافی اور اسنیکس کافی اچھے لگ رہے ہوتے ہیں تصاویر میں :)
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب نور سعدیہ!

محفل پر سب اسی طرح گھومتے گھماتے ہی آتے ہیں۔ لیکن ایک بار صحیح طرح آنے کے بعد بہت کم ہی لوگ یہاں سے جاتے ہیں۔ :)

خوش رہیے۔ :)
 
رانا

محفلین
واہ واہ بہت ہی عمدہ لکھا نور بہنا آپ نے۔ چلیں اس بہانے یہ تو پتہ لگا کہ آپ شاعری کی ڈسی ہوئی یہاں پہنچی تھیں۔:) ویسے ہمیں تو شاعری سیکھنے کی آج تک سمجھ نہیں آئی۔ کمپیوٹر کے بندے ہونے کے ناطے جب ثنائی نظام والی شاعرانہ تکنیک کا پتہ لگا تو ہم نے سوچا کہ بس اب تو شاعری ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوگا کہ پروگرامنگ کی بنیاد بھی ساری ثنائی زبان ہے۔ لیکن مجال ہے جو اس شاعرانہ ثنائی نظام کی ہمیں ککھ بھی سمجھ آئی ہو۔:) اب سوچتے ہیں اچھا ہی ہوا ورنہ ہم بھی شاعر بن جاتے تو محفل کے باقی شاعروں کا بشمول آپ کے کیا بنتا۔:)
 
آخری تدوین:

سلمان حمید

محفلین
ایک لطیفہ یاد آگیا۔
ایک قیدی دوسرے سے پوچھنے لگا کہ یہاں جیل خانے میں کیسے آئے؟ قیدی کہنے لگا کہ 302 میں۔ پہلا بولا کہ میں تو پچاس روپے میں آیا ہوں، رکشے والا دروازے کے آگے اتار کے گیا ہے۔
تو بس میں خود نہیں آیا، نیرنگ خیال لے کر آیا اور مستقل مزاجی کی کمی کے باعث آنا جانا لگا رہا۔
 
نیرنگ خیال

غلطی ہوگئی بھائی۔۔۔ آئندہ نہیں لاؤں گا۔ :)
 
Top