سید شہزاد ناصر
محفلین
پسند کرنے کا شکریہسراپا بر سراپائے خودم از بیخودی قربان
بگرد مرکزِ خود صورتِ پرکار می رقص
زبردست کلام ، بہترین ترجمے کا تڑکا
شاد و آباد رہیں
پسند کرنے کا شکریہسراپا بر سراپائے خودم از بیخودی قربان
بگرد مرکزِ خود صورتِ پرکار می رقص
زبردست کلام ، بہترین ترجمے کا تڑکا
فرخ منظور بھائی نئے ارکان کی حوصلہ شکنی مناسب بات نہیں ہے
در اصل نئے ارکان کو معلوم نہیں ہوتا کہ کوئی خاص مراسلہ محفل میں پہلے پوسٹ ہو چکا ہے، تا وقتیکہ وہ متعلقہ فورم کامطالعہ شروع سے نہ کر لیں۔ خود میرے ساتھ ایسا ہو چکا ہے۔ میں نے پنجابی فورم کے آغاز میں فیض کی ایک پنجابی نظم 'ربا سچیا' پوسٹ کی تھی جس کو بعد میں کم از کم تین ارکان نے نئے دھاگے کی صورت میں ارسال کیا تھا۔
اس میں حوصلہ شکنی کی کوئی بات نہیںفرخ منظور بھائی نئے ارکان کی حوصلہ شکنی مناسب بات نہیں ہے
بہت شکریہ بھائی صاحبیہ انتہائی خوبصورت غزل ہے او اس کی نغمگی لاجواب ہے۔
اچھی غزلوں کی نشانی یہی ہوتی ہے کہ وہ بار بار پیش کی جاتی ہیں اور ہر بار لطف دیتی ہیں۔ بہت شکریہ سید شہزاد ناصر صاحب کہ آپ کی بدولت ہم نے بھی یہ غزل پھر سے پڑھ لی اور پھر سے لطف اُٹھایا۔
آپ نے درست فرمایا یہ کلام لعل شہباز قلندر کا ہے جن کا اصل نام خواجہ ّعثمان ہرونی تھاعثمان ہارونی نہیں بلکہ عثمان ہرونی درست ہے غالباّ۔۔اور یہ حضرت معین الدین چشتی اجمیری کے پیر و مرشد تھے۔ جبکہ یہ کلام حضرت عثمان مروندی المعروف بہ لعل شہباز قلندر کا ہے شائد
جب تک تحقیق مکمل نہ ہو جائے آپ کو اور ہمیں شاید و باید ہی سے کام چلانا پڑےگا۔ اس سے قطعِ نظرکہ یہ کلام کس کا ہے، ہمیں پسند آیا، محفلین کی خدمت میں پیش کر دیا۔ ہمیں تو یہ علم بھی نہیں تھا کہ ہم سے قبل بھی کوئی صاحب یہ کار خیر انجام دے چکے ہیں۔ البتہ اس پوسٹ کے کئی فائدے ہیں:عثمان ہارونی نہیں بلکہ عثمان ہرونی درست ہے غالباّ۔۔اور یہ حضرت معین الدین چشتی اجمیری کے پیر و مرشد تھے۔ جبکہ یہ کلام حضرت عثمان مروندی المعروف بہ لعل شہباز قلندر کا ہے شائد
یہ مجھے معلوم نہیں ان کا دیوان میرے پاس موجود نہیں مگر کئی محققین کی رائے میں یہ کلام لعل شہباز قلندر کا ہی ہےتصدیق شدہ سے آنجناب کی کیا مراد ہے؟ کیا یہ کلام اُن کے کسی مجموعہ کلام میں پایا جاتا ہے؟ یا ان کی کسی بیاض میں موجود ہے؟ یاکسی معتبر شاعر، ادیب مصنف یا محقق کی کسی کتاب میں ان کے نام کے ساتھ درج ہواہے؟