ہمارے ایک اچھے دوست ،شاعر ،افسانہ نویس، مزاح نگار ، اوکھے اوکھے جملے اور فقرات لکھنے والے کہ جن کے معنی دیکھنے کے لیئے ہمیں ڈکشنری ہمیشہ اپنے پاس رکھنی پڑتی ہے....اور بھی بہت سے فنون میں جانکاری رکھنے والے.... (کہ جن کا ہمیں بھی علم نہی) ں....نام ان کا ہے میم میم مغل (محمد محمود مغل) کی آج سالگرہ ہے.....
تو
ہوجایئے شروع .............سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے....جی ہاں مبارک باد اور دعاوں کا عظیم الشان سلسلہ شروع کیجیئے.....اور کو بہانہ بنا کر ان سے خوب راہ رسم بڑھایئے ...کیونکہ وہ ایک اچھے دوست بن سکتے ہیں آپ کے بھی......
میم میم مغل صاحب کو میری طرف سے سالگرہ مبارک ہو اور دعا ہے کہ اللہ انہیں ایسی ہزاروں نصیب فرمائے
.....حالانکہ اس کی امید نہیں ہے......کیونکہ اوسطا 60،65 سال تو عمر ہوتی ہے تو سالگریں بھی اتنی ہی بنتی ہیں ....
جنم دن مبارک ہو مغل صاحب۔۔۔ ویسے عمرِ مبارک کیا ہوگئی؟
اللہ صحت و عافیت کے ساتھ بابرکت عمر عطا فرمائے۔ آمین
مغل صاحب ایک اور سال کی گرہ بہت بہت مبارک ہو۔
مغل جی ہماری طرف سے بھی سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد قبول فرمائیے۔۔۔
جانِ من ، جانِ جگر، برادرِ عزیز ، عطا الرحمٰن فاروقی (المعروف فاروقی)
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ
میں یہاں پہنچا تو خبر ہوئی کہ بندہ آج 29 سال گزارچکا ہے،
اس موقع پر اظہارِ تہنیت، دعاؤں اور مبارکباد کیلئے ممنو ن و متشکر ہوں
سوچتا ہوں تمہیں فون کروں اور گلے لگالوں۔
اس بار نہ صرف میں بلکہ مجھ سے متعلق سبھی ، بھول بیٹھے،
محبت سر آنکھوں پر ، یقین جانو کہ شکریہ کو کوئی لفظ مستعار بھی نہیں ملا۔
بس یہ کہوں گا، تم سلامت رہو قیامت تک،
جگ جگ جیو میرے یار۔
اور ہاں آج کے دن تم مجھے تحفہ نہ دوگے کیا ؟؟
لو میں فرمائش کررہا ہوں۔۔ اور وہ تحفہ تم مجھے
اپنا کلمہ ِ اندراج farooqi1 سے ’’ فاروقی ‘‘ کر کے دو گے !!
کیا خیال ہے ۔۔؟
تمہار عاجز و احقر ۔
محمد محمود مغل
بھئی سبحان اللہ ، دل خوش کردیا دوست ۔۔ واہ واہ ۔۔
کیا ہی مزا آئے اگر باقی ا حباب بھی اپنے اپنے نام بجائے فرنگی زبان کے
اردو میں تبدیل کروالیں۔۔ حسن دو آتشہ ہوجائے گا۔
فون پر گلے لگانے کیا کیا کہی ۔۔ یہاں فورم پر بھی گلے مل سکتے ہیں
کہو تو مل کے دکھاؤں ؟؟
مغل سائین
میری جانب سے بھی آپ کوسالگرہ کی مبارکباد قبول ہو۔
سنائیں زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں۔