مبارکباد م۔ م۔ مغل ماہر کے عہدے پر

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکریہ خرم ۔۔ اور آپ کے تحفظات بجا ہیں۔۔ میں ایڈمن سے کہہ کر 150 پوسٹس حذف کروادیتا ہوں ۔۔
پھر یہ ہوگا کہ’’ مشتاق ‘‘ہی رہوں گا ۔۔۔۔۔۔۔بقول چچا کہ :
’’ ہم ہیں مشاق اور "وہ" بیزار۔۔۔۔۔۔۔ یا الہیٰ یہ ماجرا کیا ہے ‘‘
اس شعر میں وہ واوین میں ہے ۔۔۔ اور مراد آپ یعنی خرم شہزاد صاحب ہی ہیں ۔۔
آخر چچا اپنے بھتیجے کی طرف داری تو کرسکتے ہیں نا ؟؟
یا ۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟؟//
ویسے مبارکباد کیلیے ۔۔۔۔۔۔ سراپا تشکر ہوں۔۔
ہا ہاہا مجھے لگتا ہےیہاں حضرت غالب صاحب کے ہی بھتیجے بھتیجیا ہیں مجھے بھی کوئی سلسلہ جوڑنا پڑھے گا آپ کی طرف سے اور جیہ آپی کی طرف سے تو میری بھی رشتیداری بنتی ہے چچا جی سے ہم تو چا چا کہتے ہیں:grin:
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم
بہت مبارک ہو۔

و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبراکاۃ
بہت بہت شکریہ فرحت کیانی صاحبہ۔۔
بندہ پروری ہے۔۔


آپ کو ماہر بننا بہت بہت مبارک ہو۔
آپ کی محبت سر آنکھوں پر جانِ انجمن۔۔۔ جانِ سخن ۔۔ جانِ جاں ۔۔۔ راجا (ایم اے ) صاحب۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ
 

جیہ

لائبریرین
غالب کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ اپنے عہد سے 100 پہلے پیدا ہوے تھے، مگر یہ اپنے تین میموں والے صاحب، لگتا ہے اپنے عہد سے 100 سال بعد پیدا ہوے ہیًں، وہی سو سال پرانی تکلف بھرے فقرے ، مغل بھائی جی اب تو آپ اس محفل پر پرانے ہو گیے ہیں، یہ تکلفات ختم کردیں ;)
 

مغزل

محفلین
غالب کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ اپنے عہد سے 100 پہلے پیدا ہوے تھے، مگر یہ اپنے تین میموں والے صاحب، لگتا ہے اپنے عہد سے 100 سال بعد پیدا ہوے ہیًں، وہی سو سال پرانی تکلف بھرے فقرے ، مغل بھائی جی اب تو آپ اس محفل پر پرانے ہو گیے ہیں، یہ تکلفات ختم کردیں ;)


’’اِ س ‘‘ تکلّف میں جو مزا ہے ، جیہ !
وہ کسی اور شے میں ہے ہی نہیں۔۔۔۔

"جیہ" جی جی ۔۔ اس تکلف میں ایک بات ہے کہ
کسی کی شان میں کچھ کمی بیشی کا احتمال جاتا رہتا ہے۔۔
میں اب اتنا بھی پرانا نہیں ہوا ہوں جی جی کہ ۔۔۔ کسی کو میری کوئی بات بری نہ لگ پائے۔۔۔
میں محبتیں سمیٹنے آیا ہوں۔۔۔۔ کسی کی دل آزاری ہوگئی تو ۔۔۔ ساری زندگی کی شرمندگی۔۔۔۔
 

راجہ صاحب

محفلین
راجہ جی اب کے آئیے گا تو مٹھائی ضرور لائیے گا۔۔۔
میں آپ کے مراسلے کا جواب روانہ کر چکا ہوں ۔۔ آپ دیکھئے (صرف 3 مراسلے قبل)

جناب وہ تو ایم اے راجہ ہیں

اور میں نا چیز خالی خوالی راجہ ہوں :(


اور مٹھائی بنتے ہی لے کر پہنچ جاؤں گا :grin:
 

مغزل

محفلین
جناب وہ تو ایم اے راجہ ہیں
اور میں نا چیز خالی خوالی راجہ ہوں :(
اور مٹھائی بنتے ہی لے کر پہنچ جاؤں گا :grin:

معافی چاہتا ہوں بھیا جی ۔۔ آپ کی مبارکباد سر اور آنکھوں کے طاقچوں پر،
اب مٹھائی کی ضرورت نہیں رہی کہ ۔۔۔ میں نے ابھی ابھی بہت ساری ہڑپ کرلی ہے۔۔
 
Top