م م مغل: آپ کا اوتار، دستخط کچھ کہتے ہیں۔

مغزل

محفلین
مغل کا اوتار
image.php
ًمغل بھائی کے اوتار سے لگتا ہے کہ وہ زندگی کی تمثیلوں کے اوتار چڑھاؤ سے بخوبی واقف ہیں ۔ مگر ایک شاعر آدمی کیا کر سکتا ہے ۔ سوچ سکتا ہے ، لکھ سکتا ہے ۔ مگر کسی کو مجبور نہیں کرسکتا ۔ اوتار میں انسان کی زندگی کے دو رخ جھلک رہے ہیں ۔ یعنی کبھی خوشی ، کبھی غم ۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مغل بھائی نے اس حقیقت کو نہ صرف جان لیا ہے ، بلکہ قبول بھی کرلیا ہے ۔ قصہ مختصر ۔۔۔۔

زندگی ہنس کے گذرتی تو ، بہت اچھا تھا
خیر ہنس کے نہ سہی ، رو کے گذر جائے گی

( نوٹ : یہ تجزیہ مغل بھائی کے اوتار کے حوالے سے ہے ۔ پلیز اسے مغل بھائی کی شخصیت میں کسی اور پہلو سے پیوست نہ کجیئے گا ۔ شکریہ )
جبکہ دستخط میں دو روابط دئیے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک اپنا ہی شروع کیا ہوا تھریڈ ہے۔ جس کا عنوان کچھ یوں ہے۔
مغل کے دستخط
میری اصلاح کیجئے ۔۔ کیا میں تعصب پرور ہوں ؟؟
تھریڈ کا لنک۔
وہی بات ہے کہ واقعی حساس ہیں ۔ اپنی بات کہتے ہیں ۔ دل سے کہتے ہیں ، سچائی سے کہتے ہیں ، ایمانداری سے کہتے ہیں ۔ کو ئی اس کو رد تو دور تو دور کی بات ، نظر انداز بھی کردے تو ان کے لیئے وہ بہت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے ۔ پھر تھوڑے سے تلخ ہوجاتے ہیں ۔ جب اپنے محاسبے کے لیئے تیار رہتے ہیں تو کسی دوسرے کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں ۔;)

ظفری صاحب ۔۔ آپ ظفریاب سے مظفریاب ہوئے جاتے ہیں۔
آپ کی بات دل کو لگتی ہے ۔۔ مگر میں سوچتا ہوں ۔۔ کاش جیسا آپ نے کہا
ویسا میں ہو بھی جاؤں ۔۔۔۔۔۔۔ دعا کیجئے گا نا ؟؟

میرے دوست عزیز مرزا کا ایک شعر آپ کی نذر:

یہ شہرِ دل نہیں ہے شہرِ آثارِ قدیمہ ہے
سماعت ہو تو یاں ایک ایک پتھر بات کرتا ہے ۔

والسلام
 
اوتار

روناروتی دنیا ساری پیچھے بیٹھ کے ہنستی ہے
میرے دل کی تم کیا جانو جیسے اجڑی بستی ہے

دستخط

سچائی کی بات کرو تو لوگ کہیں دیوانہ ہے
جھوٹ کسی سےہم کہ پائیں اتنےبھی مکار نہیں
 

عندلیب

محفلین
م۔م۔مغل کا اوتار جب بھی دیکھتی ہوں تو مجھے ایک پرانے نغمے کا یہ شعر یاد آ جاتا ہے:grin1:
جب بھی جی چاہے نئی دنیا بسا لیتے ہیں لوگ
اک چہرے پہ کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ

اور رہی دستخط کی بات تو مغل صاحب کو اب اس تھریڈ کا لنک ہٹا دینا چاہئے کہ "اصلاح" کی "انتہا" ہو چکی ہے۔۔۔۔ کیونکہ کہتے ہیں کہ ہر انتہا دوبارہ کسی اور مسئلہ کی "ابتداء" ہوتی ہے۔:grin:
 

مغزل

محفلین
م۔م۔مغل کا اوتار جب بھی دیکھتی ہوں تو مجھے ایک پرانے نغمے کا یہ شعر یاد آ جاتا ہے:grin1:
جب بھی جی چاہے نئی دنیا بسا لیتے ہیں لوگ
اک چہرے پہ کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ

اور رہی دستخط کی بات تو مغل صاحب کو اب اس تھریڈ کا لنک ہٹا دینا چاہئے کہ "اصلاح" کی "انتہا" ہو چکی ہے۔۔۔۔
کیونکہ کہتے ہیں کہ ہر انتہا دوبارہ کسی اور مسئلہ کی "ابتداء" ہوتی ہے۔:grin:

آہا ہا ۔ آہا ہا ۔۔ زہے نصیب ۔۔ آج عندلیبِ ہند کہاں اجاڑ جنگلوں کے باسی کے تھریڈ میں آنکلی ہیں ۔۔ :hatoff:
بہت شکریہ ۔۔ عندلیب صاحب ۔۔ چلیئے یہ تو ہوا کہ میرے اوتار سے آپ کو نغمہ یاد آتا ہے ۔:grin:
یہاں تو مجھے ایک ای میل موصول ہوئی کہ جناب آپ کے اوتار سے مجھے چارلی چپلن یاد آتا ہے۔:laugh:
رہی اصلاح کی تو ۔۔۔۔۔۔۔ میں ابھی اصلاح کی بھٹی میں ہی ہوں ۔۔ تجربے کی آنچ بڑھ جائے تو شاید کام بن جائے۔
ابتدا اور انتہا کا فلسفہ ۔۔۔۔ کسی اور دن کیلئے اٹھا رکھتے ہیں ۔۔
سدا خوش رہیں جناب ۔۔ اس عزت افزائی کا بہت بہت شکریہ۔
والسلام
 

ابوشامل

محفلین
یہ میرا کل کیا گیا تبصرہ کہاں گیا؟
کیا وہ بھی دفعہ 500 کے تحت حراست میں تو نہیں لے لیا گیا؟
 

ابوشامل

محفلین
چلیں دوبارہ کر دیتا ہوں۔


مغل صاحب کا اواتار ظاہر کرتا ہے کہ وہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھتے ہیں یا ان میں گہری دلچسپی کے حامل فرد ہیں۔ چاہے ان کی دلچسپی اداکاری و فنکاری میں ہو یا گلوکاری و مصوری میں۔
دستخط پرانے ہو چکے ہیں، معاملہ بھی سلجھ چکا ہے، لیکن نجانے کیوں وہ اس دستخط کو سینے سے لگائے بیٹھے ہیں۔ البتہ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اپنی شخصیت کے معاملے میں بہت حساس آدمی ہیں اور کسی قسم کا طعنہ تو درکنار اپنے بارے میں کسی بدگمانی کو بھی برداشت نہیں کرتے۔ علاوہ ازیں اپنی اصلاح کا خیال بھی رکھتے ہیں، یہ خوبی نفسانفسی کے موجودہ دور میں بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین

چونکہ حضرت مغل جی کا شمار بھی محفل میں ہماری پسندیدہ ترین شخصیات میں ہوتا ہے اس لیے ہم خامہ فرسائی ضرور کریں گے نیز حضور چونکہ شاعر ہیں تو ہم بھی انکی مدح سرائی بقول شاعر ہی انجام دیں گے ۔ ۔
اوتار ۔ ۔
جو ہو سچ بات وہ اے نظم دو پہلو نہیں رکھتی
نظر آتا ہے یکساں رکھیے سیدھا یا گُہر الٹا
ٹا




مغل کے دستخط
میری اصلاح کیجئے ۔۔ کیا میں تعصب پرور ہوں ؟؟
تھریڈ کا لنک۔
[/quote]
دستخط بقول شاعر ۔ ۔
ہمنشیں شاعر فطرت ہوں میں
ہوتی ہے فطرت شاعر حساس
 

تعبیر

محفلین
جی ہفتہ تو گزر گیا ۔۔ مگر آپ اسم با مسمی ہو ۔۔ تعبیر ہمیشہ دیر سے آتی ہے۔۔ :blush:
اور دیکھیے جو ماورا ہے وہ اب ماورا نہیں ہے ۔۔ :laugh:
اوتار کی اتاردیتا ہوں ۔۔۔ کہ میرے ہونے کا پتہ دیتا ہے ۔۔ :(
حاضری کی بھی خوب کہی ۔۔ آپ کی حاضری کم کم کیوں ہے ؟؟
کیا کوئی خواب دیکھنا بھول گیا ۔۔ ویسے میرا ایک شعر ’’ ادی تعبیر ‘‘ کی نذر
بارِ تعبیر کو ن اٹھائے گا --------- خواب دیکھا نہیں‌گیا مجھ سے
بہت شکریہ


والسلام مع الکرام
نیاز مند
م۔۔م۔۔ مغل

:laugh: :laugh: :laugh:


ماوارء کو تو میں نے بھنسا دیا ہے آجکل وہ کیا ہے نا کہ ہم ٹہرے عام ممبر جبکہ ماوراء موڈریٹر ہیں اس لیے انکی کہی بات زیادہ اثر رکھے گی اور اس بہانے اب ماوراء نظر تو آئینگی محفل پر

رہی تعبیر کی بات تو اس دفعہ میں دیر سے نہیں آئی تھی بس آپ کچھ کھنچے کھنچے سے لگے تو اس وجہ سے ہم مین کچھ جھجک اگئی بس

ہاں مصروفیت کی وجہ سے حاضری کچھ کم ہو گئی ہے بس :(
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ظلِ الٰہی کے اوتار کا دھاگہ ہے۔ اب یہاں سے کھسک لو۔ ایسا نہ ہو جلال میں آ کر کولہو میں پہلوا دیں یا ہاتھی کے پاؤں سے کچلوا دیں۔
 

زینب

محفلین
ظل الٰہی سے پہلے اپ کیوں جلال میں اگے پا جی تدوین کی وجہ میں نے کوئی بونگی ماری تھی کیا؟؟؟
 
Top