تاسف م م مغل (مغزل ) بھائی کے چھوٹے بھائی کی شہادت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور مغل صاحب و دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں، آمین۔
 

موجو

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ ان کی حسنات کو قبول فرمائے ، اور درجات بلند کرے آمین
 

آبی ٹوکول

محفلین
انا للہ وا انا الیہ راجعون
مغزل بھائی آپکو آپکے چھوٹے بھائی کی شہادت مبارک ہو انکی ظاہری جدائی کا صدمہ تو آپکو ہوگا مگر جو اعزاز انھے ملا ہے وہ باعث اطمینان و سکون ہے دعا ہے کہ اللہ پاک اپنے حبیب لبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے توسل سے شہید کی شہادت کو قبول فرمائے اور انکے درجات کو بلند فرمائے اور آپ سب کو انکی ظاہری جدائی کو برداشت کرنےکی ہمت و توفیق عطا فرمائے آمین
 

کاظمی بابا

محفلین
عاجزانہ التماس۔
شہید نے اپنی جان دے کر اللہ تعالی کے حضور اعلی مقام پا لیا اور پس ماندگان کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔
شہادت کی خبر تاسف میں آئے گی یا مبارکباد میں ؟
-
ہمارے خاندان اور حلقہ احباب میں بھی شہادت کی بہت داستانیں ہیں۔
ہمارے ہاں تو الحمد للہ جشن کا سا سماں ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ سب ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔
 

فرخ

محفلین
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔۔۔
اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔۔ آمین، یا رب العالمین۔
 

مغزل

محفلین
انتہائی افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ محفل کے ہر دل عزیز رکن مغزل (م م مغل) بھائی کے چھوٹے بھائی محمد رؤف مغل مورخہ8 ستمبر 2015 جامِ شہادت نوش کر گئے۔
انا للہ وا انا الیہ راجعون​
دکھ کی ان گھڑیوں میں محمود مغل بھائی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور شہید محمد رؤف مغل کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
Rauf.jpg~original
آمین ثم آمین ۔ فاتح بھائی کافی دیر سے لڑی ڈھونڈ رہا تھا ۔ رسید چسپاں کر رہا ہوں ۔ غم تازہ ہوگیا ہے۔ بعد میں انشا اللہ ایک ایک دوست بہن بھائی کو جواب ارسال کرتا ہوں۔
 

وجی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ آپ سب کو صبر و استقامت عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top