مبارکباد م م مغل کو سالگرہ مبارک ہو

محمداحمد

لائبریرین
آج محفل کے ہر دلعزیز رکن محمد محمود مغل کی سالگرہ ہے۔

ہم مغل بھائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ مغل بھائی کو ہمیشہ شاد آباد رکھنے (آمین)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
لالہ تو ابھی آئے نہیں ہیں اس لئے میں ہی کیک لے آئی ہوں:)

90660874.jpg


میر ی طرف سے لالہ کو بہت بہت
bbbc9b6e.gif


جیتے رہیں خوش رہیں لالہ۔ اللہ آپ کو بہت سی خوشیا ں اور کامیابیاں دے ۔ آمین
20.gif
 

مغزل

محفلین
آج محفل کے ہر دلعزیز رکن محمد محمود مغل کی سالگرہ ہے۔
ہم مغل بھائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ مغل بھائی کو ہمیشہ شاد آباد رکھنے (آمین)
بہت شکریہ احمد بھیا سلامت رہیں ،۔ معافی چاہتا ہوں تاخیر سے جواب دینے کے لیے ۔
 

کاشفی

محفلین
آج محفل کے ہر دلعزیز رکن محمد محمود مغل کی سالگرہ ہے۔

ہم مغل بھائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ مغل بھائی کو ہمیشہ شاد آباد رکھنے (آمین)

میری طرف سے بھی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
سدا خوش رہیں ہنستے مسکراتے اور دودھو نہائیں پوتو پھلیں۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت شکریہ احمد بھیا سلامت رہیں ،۔ معافی چاہتا ہوں تاخیر سے جواب دینے کے لیے ۔

میرا کیک تو کھایا نہیں اور جو احمد لالہ نے بنا کیک کے مبارک دی وہ قبول کر لی ہے:(


احمد لالہ معذرت اگر آپ کو بُرا لگے یہ بس محمود لالہ سے گلہ کرنے کا ایک معصوم سا انداز ہے:battingeyelashes:
 

مغزل

محفلین
محمد وارث:
سالگرہ بہت مبارک ہو مغل صاحب!
بہت شکریہ حضور، بندہ سراپا سپاس ہے ۔

جیلانی:
جناب سالگرہ میں کچھ کاٹا بھی جاتا ہے اور مغل صاحب شاید وہ لے کر آنے ہی والے ہیں۔۔۔۔ اور آپ کی تقلید میں ہم بھی پہلے ہی ان کومبارک باد کہہ دیتے ہیں ۔۔۔۔ تم جیو ہزار برس
بہت شکریہ جیلانی صاحب، مجھے تاخیر ہوئی معذرت ، دعاؤں کے لیے ممنون ہوں۔جزاک اللہ

عائشہ عزیز:
بہت شکریہ گڑیا رانی جیتی رہو۔

سخنور :
سالگرہ بہت مبارک ہو مغل صاحب!
بہت شکریہ فرخ بھائی ، بڑی محبت ، طالبِ دعا ہوں۔

وجی:
سالگرہ مبارک ہو م م مغل صاحب
خوش و خرم رہیں
بہت شکریہ وجی میاں سلامت رہیں۔ باری تعالیٰ خوش رکھے ۔ جزاک اللہ

ناعمہ عزیز:
لالہ تو ابھی آئے نہیں ہیں اس لئے میں ہی کیک لے آئی ہوں
میر ی طرف سے لالہ کو بہت بہت
جیتے رہیں خوش رہیں لالہ۔ اللہ آپ کو بہت سی خوشیا ں اور کامیابیاں دے ۔ آمین
بہت شکریہ منے ، جیتی رہو۔ صرف کیک پر ہی ٹرخاؤ گی یا۔ کوئی تحفہ بھی ہے میرے لیے۔

الف نظامی:
مبروک یا محمد محمود الرشید مغل!
بہت شکریہ سیدی، روز باشید بخیر، منتوار

نباء :
انکل مغل سالگرہ مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ گڑیا ، جیتی رہو ، سدا ہنستی مسکراتی رہو، سوری میں تمھیں محفل میں ویل کم بھی نہ کہہ سکا ، خوب ہنسو کھیلو مسکراؤ، محفل میں خوش آمدید، ۔:rolleyes:;)

شمشاد:
مغل صاحب سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد قبول فرمائیں۔
بہت شکریہ شمشاد صاحب، بہت محبت ، بہت عنایت، کرم مہربانی نوازش شکریہ، بہ سرو چشم جناب
 

مغزل

محفلین
الف عین:
مبارک ہو محمود، اور اس خوشی میں نبا بٹیا بھی آ گئی!!
بہت شکریہ بابا جانی ، آپ کی دعائیں درکار ہیں، تاخیر کی معذرت کہ زندگی نے سراپا معذرت کر چھوڑا ہے۔

طارق راحیل:
سال گرہ کی بہت بہت مبارکباد قبول فرمایئے جناب ۔۔
ویسے م م کا مکمل مفہوم بیان کیجئے گا۔
بہت شکریہ راحیل صاحب سلامت رہیں۔احمد نے وضاحت کردی ہے پھر بھی۔ ’’ مکمل نام محمد محمود الرشیدمغل ہے اور م م مغل قلمی نام ہے۔‘‘

کاشفی:
میری طرف سے بھی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
سدا خوش رہیں ہنستے مسکراتے اور دودھو نہائیں پوتو پھلیں۔۔
شکریہ کاشفی بھیا، سرخ کردہ دعا کے لیے ’’ خصوصی ‘‘ شکریہ۔ (ویسے یہ دعا بزرگ اپنی بہو بیٹیوں کو دیتے ہیں۔مردوں کا کیا ذکر اس میں؟)

جیہ:
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو مغل بھائی
بہت شکریہ جیا بٹیا، سلامت رہو۔ گبین کو پیار، ڈاکٹر صاحب کو آداب
 
Top