نہ ذاتی حملہ نہ مذاق صرف 1 سادہ سا سوال
شکریہ خوشی ، اب ٹھیک ہے ۔ خوب جمے گی انشا اللہ، یہاں ہم سب بہنوں بھائیوں ، بیٹوں اور بیٹیوں کی طرح رہتے ہیں۔
لاڈ پیار میں ڈانٹ بھی چلتی ہے ، اور غصہ بھی، زینو بہن ہیںہماری ، ہم بٹیا ، بانگڑو ، چڑیل اور پتہ نہیں کیا کیا کہتے پھرتے ہیں۔
تعبیر خالہ ہم سے بڑی ہیں ، مگر ہم گڑیا کہتے ہیں، اسی طرح جیہ ہے ۔ یعنی ہم ایک گھر ایک خاندان کی طرح ہیں۔
اس خاندان میں شامل ہونا مبارک ہو، اب ’’ پھڈوں ‘‘ کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔
جی ملو ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خالہ جی ۔
جیتی رہو گڑیا ، مالک مولیٰ سلامت رکھے ، اور نصیباں اچھے فرمائے ۔،آمین
مبارکباد سر آنکھوں پر ۔ بھیا کی جان
سوری محمود بھیا پہنچنے میں کچھ دیری ہو گئی کچھ مصروفیات تھیں۔ بہرحال آتے ہی میں نے پڑھا کہ آپ کی دوسری شادی کی سالگرہ ہے تو سوچا کہ مبارکباد ہی دے دیں۔
ارے یہ کیا یہ دوسری شادی کی مبارکباد نہیں ہے ۔ تو چلئے جناب ناراض کیوں ہوتے ہیں شادی کی دوسری سالگرہ پر ہی مبارکباد قبول فرمائیں۔
کوئی بات نہیں چندا ماموں ، دوسری شادی کی سالگرہ کیلیے مجھے دوسری شادی کرنی ہی پڑےگی ، مگر ’’ زے ‘‘ اجازت دے تو تب ناں
بعد میں آپ ہیں کہیں گے کہ ہماری بھابھی پر سوتن لابٹھائی۔۔ یہ کیا غضب کیا۔،
پہلی شادی کی دوسری سالگر ہ کی مبارکباد سر آنکھوں پر ۔ بہت بہت شکریہ