اٰمین ثم اٰمین ، کل نفسُ ُ ذائقۃ الموت، ( ہر جی کو موت کامزہ چکھنا ہے )
بس جی اللہ کی جو رضا ، جس روح نے آنا ہے اس نے جانا بھی ہے ، ہمیں اللہ کی رضا ہی چاہیے، بس بچھڑنے کا غم ضرور ہوتا ہے ، قدرت نے 10 سال بعد اولاد سے نوازا تھا، جراحتی عمل میں کسی اوزار سے یہ معاملہ بنا، جو بنتے بنتے سرطان ہوگیا اور آخر جان لے گیا، آپ سبھی احباب کا فرداً فرداً ممنون و متشکر ہوں، فورم کے بہت سے دوستوں کے جواب دینے ہیں سو اسے عجلت سے تعبیر کیا جائے، آپ سبھی احباب کا ایک بار پھر صمیمِ قلب سے شکریہ، خصوصی شکریہ عارف عزیز کا ، کہ انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا، اور یہ خبر یہاں پہنچائی۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ