نئی محفل فورم پر خوش آمدید

مغزل

محفلین
پہلے پہل تو ہمیں بھی یہی پریشانی لاحق تھی ۔ پھر میں نے صبر کیا اور نئی لڑی کا ارادہ ہی ترک کردیا۔۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت بہت بہت اچھا لگ رہی ہے یہ والی محفل ۔۔۔سب لوگوں نے اتنے اچھے کمنٹس کیے میرے پاس تو الفاظ نہیں ہیں ۔۔بس اتنا کہوں گی کہ جزاک اللہ نبیل لالہ اور سعود بھیا ۔۔اور بہت بہت مبارک ہو آپ کو اور سب محفلین کو ۔۔۔
 

Naeem Kasana

محفلین
محترم نبیل صاحب اردو ایف سی کے ایڈیٹر اور متعلقہ تمام سافٹ وئرز کے ڈائونلوڈ لینکس نہیں کھل رہے برائے مہربانی یہ مسلئہ حل کر دیں

اردو محفل فورم - Error
The requested page could not be found
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب اس کے لیے کچھ دن تو انتظار کی زحمت اٹھانی پڑے گی۔ فی الحال ڈاؤنلوڈ سیکشن دستیاب نہیں ہے۔ ہم اس کا متبادل بندوبست کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
 
نبیل بھائی۔ اپنے پرانے مضامین کی تدوین میں ہمیں مشکل کا سامنا ہے۔ خودکار پیغام کہتا ہے کہ ہم دس ہزار الفاظ سے کم استعمال کریں، لہٰذا ہم اپنے مضمون ’ جرمنی کی سیر‘ میں ’حضم‘ کے ٹائیپو کو برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ کیا کریں؟
 

آصف

محفلین
بہت خوشی ہوئی نبیل بھائی۔ یہ یقینا‎‎‌ اردو ویب کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ گزشتہ تقریبا دو سال سے آپ اس اپ ڈیٹ کی پلاننگ کر رہے تھے۔ اردو ویب کو تناور درخت دیکھ کر دل کو عجیب مسرت ہو رہی ہے۔
سب احباب کو بہت مبارک۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ آصف، تمہیں یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اس کامیابی میں تمہارا حصہ بھی ہے۔ :)
میں یہ بتانا بھول گیا تھا کہ کچھ تین ہفتے قبل آصف نے ہمیں میزبانی کا شرف بخشا تھا اور ہم نے ان کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر ونڈوز اڑا کر اوبنٹو انسٹال کیا تھا۔ آصف لینکس کے ایکسپرٹ ہیں اور انہوں نے اس کام میں میری مدد کی تھی۔ میرا لینکس انسٹال کرنے کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ زین فورو پر مائیگریشن کے کام کی بہتر ٹیسٹنگ کی جا سکے۔ سب سے پہلے ٹیسٹنگ میں نے لینکس پر اپنے لوکل ویب سرور پر ہی کی تھی۔ اوبنٹو مجھے بہت پسند آیا ہے۔ اس کے بارے میں میں علیحدہ سے لکھوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جو احباب آصف سے واقف نہیں ہیں ان کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ آصف اردو ویب اور اردو بلاگنگ کے بانیوں میں سے ہیں اور اردو کمپیوٹنگ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ وہ محفل فورم کے ایڈمن بھی رہ چکے ہیں۔ ابھی بھی ان کے نام کے ساتھ منتظم اعلی لکھا نظر آ رہا ہے۔ :)
 

میم نون

محفلین
جو احباب آصف سے واقف نہیں ہیں ان کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ آصف اردو ویب اور اردو بلاگنگ کے بانیوں میں سے ہیں اور اردو کمپیوٹنگ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ وہ محفل فورم کے ایڈمن بھی رہ چکے ہیں۔ ابھی بھی ان کے نام کے ساتھ منتظم اعلی لکھا نظر آ رہا ہے۔ :)
السلامُ علیکم آصف صاحب،

لیکن آپ غائب کہاں ہیں؟
 

Raheel Anjum

محفلین
کافی دنوں بعد یہاں آنا ہوا ۔ یہاں تو دنیا ہی بدلی ہوئی ہے۔ ماشااللہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اللہ نظر بد سے بچائےاور اردو محفل کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی توفیق دے۔ آمین
 
صرف فانٹ سائز بہت چھوٹا رکھا گیا ہے فارم کا۔ اگر فائر فاکس پر بڑا کیا بھی جائے تو پیچ سائڈوں سے باہر ہو جاتاہے ۔۔ ویسی کیا ہی زبردست اپ گریڈیشن ہے اس کی۔ بہت عمدہ
 
لوگوں نے چھوٹے فونٹ کا کچھ ایسا شور مچایا ہے کہ ہم سنجیدگی سے اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ تمام مینو اور اضافی معلومات کو نسخ فونٹ میں کر دیں اور پیغامات وغیرہ کو نستعلیق میں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ایک متبادل سٹائل فراہم کر دیا جائے جو کہ کم ریزولیوشن کے لیے زیادہ مناسب ہو؟ اس کو fixed width رکھا جا سکتا ہے اور اس میں اگر چاہیں تو مینو وغیرہ میں نسخ فونٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
ہم متبادل تھیم کے بارے میں ہی سوچ رہے ہیں۔ کیوں کہ موجودہ تھیم جس حالت میں ہے وہ ہمیں اور چیند ایک دیگر احباب کو عزیز ہے۔ اس لئے اس کو اور رائٹ کرنے کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا۔ :)
 
Top