نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستان محفل، السلام علیکم
محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کے بعد اس تاریخی لمحے پر آپ کو خوش آمدید کرتے ہوئے دلی مسرت محسوس کر رہاہوں۔ یہ لمحہ دیکھنے کے لیے ہمیں ایک طویل اور صبر آزما انتظار کرنا پڑا ہے۔ہم نے گزشتہ سال ہی محفل فورم کی زین فورو سوفٹویر پر منتقلی کا فیصلہ کر لیا تھا۔ لیکن چند ضروری فیچرزکی عدم دستیابی کے باعث ہمیں اس منصوبے پر عملدرآمد کو مؤخر کرنا پڑا۔اس تاخیرکا اثر ہمارے اردو کمپیوٹنگ کے منصوبوں اور اراکین محفل کی حاضری پر بھی پڑا جو کہ وی بلیٹن کے نئےورژن پر اپگریڈ کےبعد سے فورم کے بگز کی وجہ سے نالاں تھے۔ دو ماہ قبل بالآخر زین فورو سوفٹویر کا بیٹا ورژن جاری ہوا جس میں اگرچہ تمام ضروری فیچرز دستیاب نہیں ہیں لیکن ہماری اکثر ضروریات اس سے پوری ہو جاتی ہیں۔ ہم چونکہ ایک طویل عرصے سےنئے ورژن کا انتظار کر رہے تھے، اس لیے ہم نے سٹیبل ورژن کا انتظار کیے بغیر ہی اس بیٹا ورژن پر منتقلی کا فیصلہ کر لیا۔ لیکن یہاں ہماری مشکلات کا آغاز ہوا۔ زین فورو میں وی بلیٹن 4 کے لئے ناقابلِ فہم وجوہات کی بناء پر کوئی آفیشل امپورٹر موجود نہیں ہے۔ایک تھرڈ پارٹی ایڈ آن کےذریعے وی بلیٹن 4 کا ڈیٹا امپورٹ کرنا ممکن ضرور ہے لیکن یہ صرف زین فورو کے پرانے ورژن کے ساتھ کام کرتا ہے، یعنی اس میں تھریڈ پریفکسز امپورٹ کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔ ہم نے اس صورتحال کے چیلنج کو قبول کیا اور اسی تھرڈ پارٹی امپورٹر میں ضروری تبدیلیاں کرکے اسے تھریڈ پریفکسز امپورٹ کرنے کے قابل بنایا۔ زین فورو میں مراسلات کا شکریہ ادا کرنے کا متبادل نظام موجود ہے جو کہ فیس بک کی لائک فیچر سے مماثلت رکھتا ہے۔ خوش قسمتی سے ایک سکرپٹ دستیاب ہوگئی جووی بلیٹن کے ڈیٹا سے تھینکس موڈ کاڈیٹا بطور زین فورو کے لائک امپورٹ کر دیتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہم نے زین فورو کے پبلک فرنٹ اینڈ کا اردو ترجمہ کیا اور اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے تجربات بھی کیے۔ بالآخر گزشتہ ویک اینڈ پر ہم نے زین فورو کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن پر محفل فورم کا ڈیٹا امپورٹ کرنے کا تجربہ کیاجس سے ہمیں اس کے بارے میں مفید (اور چشم کشا)معلومات حاصل ہوئیں۔ اس کے بارے میں میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ ٹیسٹ انسٹالیشن پر فورم مائیگریشن میں کم از کم 24 گھنٹے وقت لگا۔میں اور ابن سعیداس آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ جرمنی اور امریکہ میں وقت کا فرق ہونے کا فائدہ بھی اٹھایا۔ ایک سوتا تو دوسرا جاگتا۔ بہرحال اس ٹیسٹ کی کامیابی کے بعد ہمارا حوصلہ بڑھا اور ہم نے فیصلہ کیاکہ آئندہ ویک اینڈ پر اصل فورم کو ہی نئے سوفٹویر پر منتقل کر دیا جائے۔
جیسا کہ آپ دیکھ ہی رہے ہیں، الحمداللہ ہم محفل فورم کو نئے سوفٹویر پلیٹ فارم پر منتقل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس طرح اردو ویب اور اردو محفل فورم کے ایک نئے درخشاں دور کا آغازہوگا۔ عام طور پر کسی میجر اپگریڈ کے دوران مین فورم کو ڈاؤن کر دیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ ابن سعید نے سوچا کہ محفل فورم کو ڈیٹا کی منتقلی کے دوران فعال ہی رہنے دیا جائے اور اس پر ہی فورم مائیگریشن کی پیشرفت کے بارے میں اپڈیٹ فراہم کی جاتی رہے، اور واقعی ابن سعید کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔ فورم کی منتقلی ہمارے اندازے سے کہیں زیادہ طویل ثابت ہوئی۔ اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ ہم فورم کے کچھ غیر ضروری ڈیٹا سے جان چھڑانا چاہتے تھے تاکہ نئی فورم کو منظم کرنے میں سہولت رہے۔ دوسرے ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ شکریہ کے موڈ کا ڈیٹا امپورٹ کرنے میں بھی اتنی ہی دیر لگے گی جتنی کہ تھریڈز امپورٹ کرنے میں یعنی کہ تقریبا بارہ گھنٹے۔ ان سطور کے لکھنے کے وقت تک ہمیں فورم مائیگریشن کا آغاز کیے ہوئے تقریبا 40 گھنٹے ہو گئے ہیں۔ جس وقت فورم کا ڈیٹا امپورٹ ہو رہا ہوتا ہے، اس وقت ہمارا کام اس کے مختلف مراحل کے مکمل ہونے کا انتظار کرنا اور اگلے سٹیپ کا آغاز کرنا ہوتا ہے۔ زیادہ دیر تھریڈز اور شکریہ کا ڈیٹا امپورٹ کرنے میں لگتی ہے۔ لیکن اس کے دوران ہمیں مسلسل نگرانی کرنا پڑتی رہی ہے کیونکہ اردو ویب کا سرور متعدد بار اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے کریش کرتا رہا ہےاور ہمیں بار بار فورم مائیگریشن کو اسی سٹیپ سے آگے چلانا پڑتا۔ اس کے دوران بھی میں اور ابن سعید باری باری اس آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔ فورم ڈیٹا کی امپورٹ مکمل ہونے کے بعد کافی کام باقی تھا۔ ابھی کئی زمرہ جات کے پرمیشنز سیٹ کرنے کی ضرورت تھی۔ ابن سعید اس کام پر جٹ گئےاور مجھے یہ ویلکم پوسٹ لکھنے پر لگا دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی ابن سعید کی محنت، جوش وجذبہ اور ہمت کے باعث ہی ممکن ہوئی ہے۔ اس فورم مائیگریشن کا ایک دلچسپ قصہ یہ بھی ہے کہ اگرچہ تمام کام میرے کمپیوٹر پر ہو رہا تھا، لیکن اسے کرنے والے ابن سعید تھے۔ وہ امریکہ بیٹھ کر میرے ڈیسک ٹاپ کو ایک ریموٹ کنٹرول سوفٹویر کے ذریعے کنٹرول کر رہے تھے۔ ایک اور بات جو آپ کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتی ہے وہ یہ ہے کہ خاص طور پر محفل فورم کی مائیگریشن کے سلسلے میں تجربات کرنے کی غرض سے میں نے اپنے ونڈوز وسٹا سسٹم پر ونڈوز اڑا کر اوبنٹو انسٹال کر لیا تھا۔ یہ بھی خاصا دلچسپ تجربہ ثابت ہوا ہے۔ اس کے بارے میں میں علیحدہ سے لکھوں گا۔
ایک مرتبہ پھر آپ سب دوستوں کو نئی فورم پر خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ نئی فورم کی فیچرز کو استعمال کرکے اس کے بارے میں اپنی آراء اور تجاویز سے ہمیں آگاہ کریں۔اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ ابھی بیٹا سوفٹویر ہے، یعنی اس میں کچھ بگز ہونے کا امکان ہے، اور کچھ فچیرز نامکمل بھی ہو سکتی ہیں۔ بہرحال ہم کوشش کریں گے کہ فورم سوفٹویر کو نئے ورژنز پر باقاعدگی سے اپگریڈ کرتے رہیں۔اس مرتبہ ہم نے اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہےاور ڈیفالٹ تھیم کو نوری نستعلیق فونٹ میں فراہم کیا گیا ہے۔ فی الوقت ایک ہی تھیم فراہم کی گئی ہے۔ بعد میں مختلف فونٹس اور کلر سکیمز پر مبنی تھیمز بھی پیش کی جاتی رہیں گی۔نئی فورم میں ایک نئی بات یہ بھی ہے کہ وزی وگ ایڈیٹر میں براہ راست اردو ٹائپ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ویسےتو نئی فورم کےاستعمال کے ساتھ ساتھ آپ اس کی فیچرز کےبارے میں معلومات حاصل کرتے رہیں گے ، اس کے ساتھ ساتھ ہم بھی اس سلسلے میں مختلف ٹیوٹوریلز فراہم کرنے کوشش کرتے رہیں گے۔ ابھی نئی فورم کا آپریشن سٹیبل کرنے اور اس کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کافی کام باقی ہے۔ فورم کے اردو ترجمہ کی تکمیل و تصحیح کے سا تھ ساتھ اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن بھی مزید ٹیکسٹ ایریاز میں فراہم کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ وی بلیٹن والی فورم میں کئی ایڈ آن استعمال کیے جاتے تھے۔ نئی فورم میں جیسے جیسے ممکن ہو سکا ہم وقت کے ساتھ ساتھ ان ایڈ آنز کے متبادل کا اضافہ کرتے رہیں گے اور دوسرے مفید ایڈآنز بھی شامل کرتے رہیں گے۔ فی الوقت ڈاؤنلوڈ سیکشن بھی دستیاب نہیں ہوگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس کامتبادل جلد پیش کر سکیں۔ عین ممکن ہے کہ اس مرتبہ ڈاؤنلوڈ سیکشن کو فورم کا حصہ نہ بنایا جائے بلکہ علیحدہ سے فراہم کیا جائے۔
میں امید کرتا ہوں کہ نئے سوفٹویر پر منتقلی سے محفل فورم کے علمی اور تحقیقی تشخص کے ارتقاء میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ہی اس کی رونقیں بھی بڑھیں گی۔ایک بات جو میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں، یہاں ایک بارپھر دہراتا ہوں کمیونٹی سائٹس محض فورم سوفٹویر سے نہیں بنتیں بلکہ ان کے ممبران ہی اپنی شرکت اور فعالیت سےان میں روح پھونکتےہیں۔ ہم محفل فورم کو بہتر سوفٹویر پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر چکے ہیں۔ اب ضرورت اس بات کی ہےکہ اس پر جاری اردو کمپیوٹنگ کے پراجیکٹس کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا جائے۔فورم کی فعالیت اور رونق کے سلسلے میں فورم کے ممبران اور منتظمین دونوں کی شرکت اہم ہے۔ فورم کی نظامت پر نظر ثانی کے کام کافی عرصے سے ضرورت ہے۔ نئی فورم سیٹ اپ ہونے کے بعد اس جانب بھی توجہ دی جائے گی۔ فورم کی افادیت اور اس کے ارتقاء کا بڑا انحصار اس کے منتظمین کی فعالیت پر بھی ہے۔آئندہ موڈریٹرز کا انتخاب کرتے وقت اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہ اپنے زیر انتظام زمرہ جات کی مؤثر نظامت کریں گے۔ فورم کی نظامت پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ ہم فورم کے زمرہ جات پر بھی نظر ثانی کرنا چاہتے ہیں۔ جن زمرہ جات کی ضرورت باقی نہیں رہی ہے، انہیں آرکائیو کر دیا جائے گا، اور جہاں نئے زمرہ جات کی ضرورت پیش آئے گی، ان کا اضافہ کر دیا جائے گا۔
میں یہاں تجویز پیش کرتا ہوں کہ نئی فورم کا ایک شاندار انداز میں آغاز کرنے کے لیے ایک جشن کاآغاز کیا جائے جیسا کہ فورم کی سالگرہ کا جشن منایا جاتا ہے۔اس کے دوران آپ اپنی مرضی سے مختلف دلچسپ سلسلے شروع کر سکتے ہیں جیسے کہ باقاعدہ یا بے قاعدہ مشاعرہ وغیرہ۔ فی الوقت آرکیڈ ٹورنامنٹ منعقد نہیں ہو سکتا کیونکہ ابھی زین فورو کے لیے ابھی آرکیڈ سسٹم موجود نہیں ہے۔ لیکن اس کے بغیر بھی ہم خوب جشن منا سکتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ محفل اسی طرح پر رونق رہے اور اردو کا کارواں یونہی بڑھتا رہے۔
والسلام