نئی محفل فورم پر خوش آمدید

نازنین ناز

محفلین
نبیل بھیا، سعود بھیا! دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد قبول کیجئے۔
سعود بھیا ہمیں آپ کی جناتی شخصیت پر حیرت ہے کہ آپ کس قدر محنتی انسان ہیں، محفل کے کسی بھی دھاگے میں آپ ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں، ہر کسی کی مشکلات، ان کی دلجوئی، بہنوں کے لاڈ اٹھانے، گھر کے جملہ اُمور کی دیکھ بھال تعلیم، میٹنگز، دفتری امور کی انجام دہی اور مذہبی وسماجی فرائض کی بجا آوری کے ساتھ ساتھ اتنا عظیم کام بھی خاموشی سے انجام دیتے رہے، اس کام کے لئے مجال ہے کہ کسی دوسرے کام کا حرج ہوا ہو۔ ہم محفلین جب بھی محفل میں حاضر ہوئے، آپ کو پہلے سے موجود پایا یہاں تک کہ ایک ایک کرکے ہم رخصت بھی ہوتے رہے، آپ تب بھی موجود رہے، اس دواران اتنا شاندار ذہنی جمناسٹک سے بھرپور اور محنت طلب کام بھی سرانجام دیتے رہے، یہ کچھ آپ ہی کی کرشماتی شخصیت کا خاصہ ہے۔ ایک بار پھر صمیم قلب سے مبارک باد قبول فرمائیے۔ اللہ رب العزت آپ کے علم وعمل میں مزید ترقی عطا فرائے اور آپ کو دونوں جہاں کی مسرتوں سے سرفراز فرمائے۔ آمین ثم آمین
 
شاکر

محفلین
ماشاءاللہ بہت مبارک ہو۔
نبیل اور ابن سعید بھائی کی ان تھک محنتوں سے بالآخر اردو کے ایک نئے سنگ میل کی بنیاد پڑ گئی۔
تکنیکی طور پر یو آر ایل کا فرق توجہ کا مستحق ہے۔ باقی ڈیزائن مین خوبصورتی تو وقت کے ساتھ ساتھ آتی رہے گی۔۔
 
صابر بھائی ٹیسٹ فورم پر تو موڈریٹر ہی تھے :p

جی، لیکن نئے سسٹم پر منتقلی سے پہلے کافی کلین اپ کیا گیا ہے۔ درجنوں اضافی یوزر گروپس کو حذف کر دیا گیا ہے اور ان تمام لوگوں کو بھی حذف کر دیا گیا ہے جنھوں نے پچھلے تین برسوں سے محفل میں لاگن نہیں کیا اور ان کے پیغامات کی تعداد صفر رہی۔ :)
 
بلال

محفلین
بہت خوب جناب۔۔۔ تمام دوستوں کو نئی اور اُجلی اُجلی جگہ مبارک ہو اور منتظمین خاص طور پر نبیل بھائی اور سعود بھائی کو اس میجر اپڈیٹ پر مبارک ہو۔
اردو کو آپ جیسے محنتی لوگوں کی سخت ضرورت ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ جیسے لوگوں کو سلام پیش کر سکوں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
ویسے حضور تھوڑا آرام فرما لیں اور پھر میرے خیال میں سب سے پہلے فانٹ سائز پر خصوصی توجہ دیں۔ کئی جگہ پر فانٹ اتنا چھوٹا ہے کہ پڑھنے میں کافی دشواری ہو رہی ہے۔
 
ہم نے فوری طور پر ایک پیوند کاری یہ کی ہے کہ forum.php والے تمام روابط محفل کے ہوم پیج پر ری ڈائریکٹ کر دیئے ہیں۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
نبیل بھیا، سعود بھیا! دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد قبول کیجئے۔
سعود بھیا ہمیں آپ کی جناتی شخصیت پر حیرت ہے کہ آپ کس قدر محنتی انسان ہیں، محفل کے کسی بھی دھاگے میں آپ ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں، ہر کسی کی مشکلات، ان کی دلجوئی، بہنوں کے لاڈ اٹھانے، گھر کے جملہ اُمور کی دیکھ بھال تعلیم، میٹنگز، دفتری امور کی انجام دہی اور مذہبی وسماجی فرائض کی بجا آوری کے ساتھ ساتھ اتنا عظیم کام بھی خاموشی سے انجام دیتے رہے، اس کام کے لئے مجال ہے کہ کسی دوسرے کام کا حرج ہوا ہو۔ ہم محفلین جب بھی محفل میں حاضر ہوئے، آپ کو پہلے سے موجود پایا یہاں تک کہ ایک ایک کرکے ہم رخصت بھی ہوتے رہے، آپ تب بھی موجود رہے، اس دواران اتنا شاندار ذہنی جمناسٹک سے بھرپور اور محنت طلب کام بھی سرانجام دیتے رہے، یہ کچھ آپ ہی کی کرشماتی شخصیت کا خاصہ ہے۔ ایک بار پھر صمیم قلب سے مبارک باد قبول فرمائیے۔ اللہ رب العزت آپ کے علم وعمل میں مزید ترقی عطا فرائے اور آپ کو دونوں جہاں کی مسرتوں سے سرفراز فرمائے۔ آمین ثم آمین

ہم جو کچھ کہنے کے لیے خود کو اہل اور منہ میں الفاظ نہیں پاتے تھے وہ آپ نے کہہ دیا۔۔ :)

واقعی یہ محنت ایسی ہے کہ اس کی دادِ تحسین کے لیے الفاظ نہیں ملتے اوپر سے سعود میاں کا جناتی کام۔۔۔ ماشاء اللہ۔۔۔ اللہ سلامت رکھے اس شخص کو۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
بہت خوب جناب۔۔۔ تمام دوستوں کو نئی اور اُجلی اُجلی جگہ مبارک ہو اور منتظمین خاص طور پر نبیل بھائی اور سعود بھائی کو اس میجر اپڈیٹ پر مبارک ہو۔
اردو کو آپ جیسے محنتی لوگوں کی سخت ضرورت ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ جیسے لوگوں کو سلام پیش کر سکوں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
ویسے حضور تھوڑا آرام فرما لیں اور پھر میرے خیال میں سب سے پہلے فانٹ سائز پر خصوصی توجہ دیں۔ کئی جگہ پر فانٹ اتنا چھوٹا ہے کہ پڑھنے میں کافی دشواری ہو رہی ہے۔

بھیا ہمارے پاس تو فونٹ بالکل ٹھیک ہے۔۔۔
 
کیا احباب نے نوٹس کیا کہ نیچے کی طرف، دائیں جانب زبان اور تھیم کی تبدیلی کا اختیار موجود ہے۔ اور ایک عدد زبان "اردو جدید" کے نام سے بھی شامل کی گئی ہے جس میں ابھی ترجمے ذرا کم ہیں لیکن قدرے مختلف اور سیاق و سباق والے ہیں۔ :)
 
بلال

محفلین
اوئے ہوئے۔۔۔ یار یہ تو بڑے اچھے اچھے فنکشن رکھنے والا فورم ہے۔ ادھر پوسٹ کی، اُدھر ابن سعید بھائی نے پسند کیا اور ساتھ ہی الرٹ آ گیا۔ لگتا ہے اب مزہ آئے گا۔ چلیں تھوڑا بہت کھیل کود کرتے ہیں اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
بہت خوب ! اُردو کے قدردانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ خوش رہیں اور جیتے رہیں۔۔۔
 
نازنین ناز

محفلین
کیا احباب نے نوٹس کیا کہ نیچے کی طرف، دائیں جانب زبان اور تھیم کی تبدیلی کا اختیار موجود ہے۔ اور ایک عدد زبان "اردو جدید" کے نام سے بھی شامل کی گئی ہے جس میں ابھی ترجمے ذرا کم ہیں لیکن قدرے مختلف اور سیاق و سباق والے ہیں۔ :)

نشان زدہ جملے کی تھوڑی وضاحت ایک آدھ مثال کے ساتھ تحریرفرمادیں تو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
اور نبیل بھائی۔۔ جس طرح آپ بے لوث خدمت کررہے ہیں اردو کی اس کے لیے "ہیٹس اوف"۔۔۔۔ اللہ آپ کا سایہ ہم پر اور اردو کمپیوٹنگ پر خوب سلامت رکھے ۔۔۔

کئی سالوں کے اس سفر میں اردو محفل پر کتنے ہی لوگ آئے۔۔۔ہزاروں تسجیلات، اور صد ہزار مہمان ہونگے۔ اور کتنے ہی چھوڑ کر چلے گئے جیسا کہ میں 2006 میں آیا۔۔پھر 2009 میں اور پھر 2011 میں واپس آیا۔۔
مگر ہر دفعہ محفل کو قائم و دائم بلکہ پہلے سے زیادہ روشن اور نمایاں پایا۔

اردو محفل جیسی خدمت شاید ہی کوئی اور کررہا ہو۔ اتنے قابل، محقق، ادباء و شعراء کو ایک جگہ جمع کرنا بلکہ فعال بھی کرنا اور ان سے اردو کی خدمت لینا یہ صرف اردو محفل کا ہی خاصہ ہے۔

نبیل بھیا،زیک بھائی، شمشاد بھیا، میرے دوست سعود ابنِ سعید، اعجاز چاچو، شگفتہ بہن اور بے شمار ایسے دوسرے جنہیں میں جانتا نہیں یا اس وقت نام ذہن میں نہیں، جنہوں نے اردو محفل کو "محفل" بنائے رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا، وہ سب
اس داد کے مستحق ہیں۔

آئیے اس تزئینِ نو پر تجدیدِ عہدِ وفا کریں۔ تاسیس سے لے کر اب تک جو کچھ یار لوگوں نے کیا وہ حسنِ کمال، اب ستاروں پر کمند ڈال کر، اس کمال کے بھی پار جا کر دیکھتے ہیں کہ اردو کی خدمت اس سے بہتر انداز میں کیسے ہوسکتی ہے۔
 
نشان زدہ جملے کی تھوڑی وضاحت ایک آدھ مثال کے ساتھ تحریرفرمادیں تو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ :)

زبان تبدیل کر کے دیکھ لیں، واضح فرق محسوس ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اس میں ایک کوشش یہ بھی کی گئی ہے کہ ممکنہ حد تک جنس کا تاثر ختم جائے۔ اور فقرے ایسے بنائے گئے ہیں جو مرد و زن پر یکساں فٹ بیٹھیں۔ :)
 
بلال

محفلین
بھیا ہمارے پاس تو فونٹ بالکل ٹھیک ہے۔۔۔
لگتا ہے پھر میرے پاس کوئی مسئلہ ہے۔ ویسے کچھ سکرین شاٹ ہیں۔ یہ دیکھ لیں، جس جگہ مجھے فانٹ نہایت چھوٹا اور غیرواضح لگ رہا ہے اسے سرخ چکور لگائی ہے۔ یہ 1024×768 پر لیے گئے ہیں۔ اگر اس سے زیادہ ریزولوشن کریں گے تو فانٹ اور بھی چھوٹا ہو جائے گا۔
mehfil-1.JPG

mehfil-2.JPG
 
بلال بھائی، ابھی محض پیغامات وغیرہ کا فونٹ درست کیا گیا تھا۔ باقی چیزیں دھیرے دھیرے درست کر دی جائیں گی ان شاء اللہ۔ :)
 
کاشفی

محفلین
میرے کچھ نئے موضوعات پچھلے فورم سے یہاں نہیں آئیں ہیں۔۔ اُسے میں یہاں کس طرح لاؤں؟ وہ آسکتے ہیں یا بھی نہیں؟
 
محمد امین

لائبریرین
بلال بھیا اوکے۔۔۔ہم سمجھے آپ پیغامات کے متن کی بات کررہے ہیں۔۔۔ باقی سب تو ہمارے پاس بھی ایسا ہی ہے جیسا آپ نے نشان زد کیا۔۔۔
 
بلال

محفلین
بلال بھائی، ابھی محض پیغامات وغیرہ کا فونٹ درست کیا گیا تھا۔ باقی چیزیں دھیرے دھیرے درست کر دی جائیں گی ان شاء اللہ۔ :)
بہت خوب جناب۔ ہمارے لئے تو اتنا بھی کافی ہے۔ ان شاء اللہ ساتھ ساتھ یہ سب ہوتا جائے گا۔ میں نے بس تھوڑی سی نشاندہی کی ہے تاکہ اسے درست کیا جا سکے۔۔ ہم تو خود عرض کر رہے تھے کہ حضور کوئی آرام وغیرہ نام کی چیز آپ کی لغت میں ہے یا نہیں؟ تھوڑا آرام کرو۔ پھر باقی کام بھی ہوتے رہیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے کچھ نئے موضوعات پچھلے فورم سے یہاں نہیں آئیں ہیں۔۔ اُسے میں یہاں کس طرح لاؤں؟ وہ آسکتے ہیں یا بھی نہیں؟

جناب، یہ تو فورم مائیگریشن سے پہلے ہی عرض کر دیا گیا تھا کہ اس کے دوران ارسال کردہ مراسلات نئی فورم پر ظاہر نہیں ہوں گے۔
 
Top