نئی پاکستانی فلم ”یلغار“ کا ٹریلر جاری!

arifkarim

معطل
Yalghaar.jpg
پاکستانی باکس آفس پر تہلکہ مچا دینے والی فلم”وار“ کے پروڈیوسرکی جانب سے حال ہی میں ایک نئی ایکشن فلم ”یلغار“ کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ فلم اب تک کی سب سے زیادہ مہنگی پاکستانی فلم ثابت ہوگی۔ اس فلم کی کہانی آپریشن ”راہ راست“ پر مبنی ہے جو کہ سنہ 2008 میں پاک فوج کے کمانڈوز نے طالبان کیخلاف سوات میں کیا تھا۔
فلم کی ہدایتکاری ”وار“ مووی کے مشہور ہدایت کار بلال لاشاری کی بجائے حسن وقار رانا نے کی ہے۔ جو غالباً بلال لاشاری کی سابق فلم سے ہونے والی آمدنی پر قابض ہو گئے تھے۔ بہرحال انہوں نے یہ فلم سانحہ پشاور کے شہداء کے نام کردی ہے۔ اسکاٹریلر ذیل میں ملاحظہ ہو:
مزید:
https://www.facebook.com/YALGHAAR
http://tribune.com.pk/story/809364/yalghaar-a-tribute-to-peshawar-attack-victims/
http://www.dawn.com/news/1114571/lashari-kept-away-from-waars-profits

ادب دوست اوشو تجمل حسین جیہ حمیر یوسف زہیر عبّاس زیک ساقی۔ سلمان حمید سید فصیح احمد شہزاد وحید طالوت ظفری عبدالقیوم چوہدری عمار ابن ضیا فاتح فاروق احمد بھٹی لئیق احمد محب علوی محمد امین محمد سعد محمدصابر موجو وجی رانا
 

شزہ مغل

محفلین
موضوع بہت اچھا ہے۔
آپریشن راہ راست اور ضرب عصب جیسے موضوعات قومی جذبات بیدار کرنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔
مجھے اعتراض ہے فلم کے نام پر۔ یلغار
یہ نام سننے میں کچھ دہشت آمیز سا لگتا ہے۔
 

شزہ مغل

محفلین
دراصل یہ آپریشنز دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے نفاذ کے لیے کئے گئے ہیں اس لیے میرا خیال ہے کہ ان موضوعات پر بننے والی فلموں ڈراموں وغیرہ کے نام بھی پر امن ہونے چاہیں۔
ہماری فلم انڈسٹری ختم ہونے کی بڑی وجہ عموما" یہی خیال کی جاتی ہے کہ فلمیں دہشت گردی اور فحاشی کو فروغ دینے لگی تھیں۔ تو اگر ابھی بھی ہم سبق نہیں حاصل کریں گے تو ناکامی کا ذمہ دار کون ہو گا؟؟؟
 

شزہ مغل

محفلین
قومی جذبات کے فروغ کے لیے تو یہ موضوعات اچھے ہیں۔ مگر ساتھ ہی بہت نازک بھی ہیں۔
کیونکہ بہت بار انجانے میں کوئی دوسرا ملک نفرت کی زد میں آجاتا ہے۔
یہ بات میں محض پاکستانی فلموں کے لیے نہیں کہہ رہی۔ حب الوطنی پر مبنی فلم چاہے جس بھی ملک میں بنے یہ خطرہ بہرحال رہتا ہے
 

شزہ مغل

محفلین
پاکستانی ہونے سے بہت پہلے ہم سب انسان ہیں
اور میرا تو خیال ہے کہ جو کسی کا انسانیت کا حق تسلیم نہیں کرتا وہ خود کو بھی انسان نہیں کہہ سکتا
 

آوازِ دوست

محفلین
موضوع بہت اچھا ہے۔
آپریشن راہ راست اور ضرب عصب جیسے موضوعات قومی جذبات بیدار کرنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔
مجھے اعتراض ہے فلم کے نام پر۔ یلغار
یہ نام سننے میں کچھ دہشت آمیز سا لگتا ہے۔
آپ تاتاریوں والی یلغار کی بجائے یلغار کا کوئی سافٹ امیج ذہن میں رکھیں جیسا کہ افطاری کے وقت کھانے پر یلغار یا دعوتِ ولیمہ کی رنگا رنگ میزوں پر عوامی یلغار :) آپ کو خود کہنا پڑے گا یلغار ہو!
 

شزہ مغل

محفلین
آپ تاتاریوں والی یلغار کی بجائے یلغار کا کوئی سافٹ امیج ذہن میں رکھیں جیسا کہ افطاری کے وقت کھانے پر یلغار یا دعوتِ ولیمہ کی رنگا رنگ میزوں پر عوامی یلغار :) آپ کو خود کہنا پڑے گا یلغار ہو!
ایمیج چاہے جو بھی بنایا جائے لفظ کا مفہوم ہی اصل ایمیج ہوتا ہے۔
اگر میں کہوں "تھپڑ" تو آپ اس کا کیا ایمیج لیں گے؟؟؟ ایمان داری سے بتائیے گا
 

شزہ مغل

محفلین
رہنے دیجیئے جب فلم آئے گی تب دیکھ لیں گے۔
فی الحال تو فلم کی پوری کاسٹ تمام ٹیم ممبران کے لیے Best of Luck
 
Top