نئے(ورڈپریس) بلاگرز کے لیے اہم ہدایات اکٹھی کریں!

بلال

محفلین
کیا ہی بہتر ہو اگر ایک باقاعدہ برقی کتابچہ جاری کر دیا جائے بلاگ بنانے اور اس کے مسائل پر ۔۔
وسلام

جی بالکل آپ نے ٹھیک فرمایا۔۔۔ ویسے میں اس پر کام کر رہا ہوں لیکن میرے کام وقت بہت لیتے ہیں اس لئے اگر کوئی دوسرا یہ کام کرنا چاہے تو بہت اچھا ہو گا۔۔۔
 

طالوت

محفلین
چلئے دیر سے ہی سہی انتظار رہے گا ، مجھ سست نے بھی آپ جیسی کسی کوشش کے بارآور ہونے تک بلاگ کو لٹکا رکھا ہے ۔۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
طالوت، آپ کو جو انفارمیشن درکار ہے، اس کے بارے میں آپ یہاں سوال پوچھ سکتے ہیں۔ ورڈپریس کو بطور اردو بلاگ سیٹ اپ کرنا اور پوسٹ شائع کرنا نہایت آسان کام ہے۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ نبیل ۔۔ مگر اب کیا بتاؤں کہ میں نے ابھی تک سرے سے کوئی کوشش ہی نہیں کی :noxxx: کوشش کرتا تو سوال و جواب کی نوبت بھی آتی ۔۔
چلئے پہلے تو یہ پتہ چلے کہ اردو بلاگنگ کے لئے بہترین اور باسہولت میزبان کون کون سے ہیں ۔۔ باقی معاملات ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے ۔۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا آپ کے لیے مشورہ ہوگا کہ آپ اپنی ہوسٹنگ خریدنے سے قبل بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانے کا تجربہ کر لیں۔ لوگ کئی سالوں سے بلاگر پر ہی بلاگنگ کر رہے ہیں اور اس سے مطمئن ہیں۔ بعد میں آپ چاہیں تو ورڈپریس پر مبنی بلاگ سیٹ اپ کر کے پرانے بلاگ کا ڈیٹا اس میں امپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔

بلاگر پر اردو بلاگ بنانے کے لیے آپ کو محض www.blogger.com پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اگر آپ کے پاس جی میل کا اکاؤنٹ ہے تو یہی اکاؤنٹ وہاں بھی کام دے گا۔ اس کے بعد آپ میری تیار کردہ کوئی سی بلاگر کی اردو تھیم اپنے بلاگ کی سیٹنگز میں جا کر اپلوڈ کر لیں اور آپ کا اردو بلاگ تیار ہو جائےگا۔
 
نئے اردو بلاگران کو کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ اس کی روشنی میں ان کو رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
 
نبیل جہانزیب نے بلاگ سپاٹ پر اردو بلاگ بنانے کے لیے ایک ای بک بھی تو بنا کر رکھی ہے اس کا لنک دے دیں تو میرا خیال ہے نئے بلاگران کو کافی آسانی ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، یہ تھریڈ اسی فورم میں چسپاں ہے اور یہ اس کا ربط ہے۔ لیکن جہانزیب نے بلاگسپاٹ کی ٹیمپلیٹس کی کسٹمائزیشن کے بارے میں ہدایات اکٹھی کی ہیں۔ ایک عام یوزر کے لیے سی ایس ایس پر کام کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس کے مقابلے میں بنی بنائی تھیم کو اپلوڈ کرنا کہیں زیادہ آسان ہے۔
 

خرم

محفلین
حضور! آپ کو کس قسم کی مدد درکار ہے۔ کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ ورڈ پریس کے بارے میں آپ کتنا جانتے ہیں؟
بھائی بلاگ کا سافٹوئیر انسٹال کرلیا، نبیل بھائی کا ایڈیٹر پلگ ان بھی انسٹال کرلیا۔ لیکن اس سے آپ کے بلاگ پر تبصرہ کرنے والے تو اردو لکھ سکتے ہیں بلاگ پر آپ خود اردو نہیں لکھ سکتے۔:confused: یہ ہے ابتدائی مسئلہ۔
 

ابوشامل

محفلین
برادر آپ اردو ایڈیٹر پلگ ان کے آپشنز میں جائیے وہاں پر تمام مطلوبہ فیلڈز پر جہاں آپ اردو پلگ ان کو enable کرنا چاہتے ہیں ان پر چیک مارک لگا کر اپ ڈیٹ کر دیجیے۔ بس انی جئی گل سی
 

خرم

محفلین
کاش کہ اینی جئی گل ہوتی بھائی۔ یہ سب تو کر لیا لیکن جب بلاگ پر کچھ لکھتا ہوں تو سوالیہ نشانوں کی ایک قطار سی بندھ جاتی ہے۔ :(
 

زیک

مسافر
خرم آپ کے ڈیٹابیس پر مائ‌ایس‌قیو‌ایل کی کونسی ورژن ہے؟ کیا 4.1 یا 5.0 ہے؟

کیا آپ کے بلاگ کی wp-config.php میں یہ لائن ہے؟

PHP:
define('DB_CHARSET', 'utf8');
 

خرم

محفلین
بھیا ڈیٹا بیس کے کیرکٹر سیٹ‌میں ہی گڑبڑ تھی غالباَ۔ سارا سویڈش لاطینی میں‌تھا۔ اب اسے بدل رہا ہوں‌ یو ٹی ایف میں۔ دیکھیں‌کیا ہوتا ہے :)
 

خرم

محفلین
جی بالکل وہی ہوا۔ ڈیٹابیس کے کیریکٹر سیٹ‌کو بدلتے ہی حالات سُدھرتے چلے گئے۔ اب تو ماشاء اللہ پہلوٹھی کے بلاگ کی بھی پیدائش ہو چُکی :)
 

ابوشامل

محفلین
جی بالکل وہی ہوا۔ ڈیٹابیس کے کیریکٹر سیٹ‌کو بدلتے ہی حالات سُدھرتے چلے گئے۔ اب تو ماشاء اللہ پہلوٹھی کے بلاگ کی بھی پیدائش ہو چُکی :)
بہت مبارک ہو خرم صاحب۔ امید ہے بلاگ پر آپ کی روایتی شعلہ بیانی سے محروم نہیں رہیں گے۔ :)
 

گرائیں

محفلین
بھیا ڈیٹا بیس کے کیرکٹر سیٹ‌میں ہی گڑبڑ تھی غالباَ۔ سارا سویڈش لاطینی میں‌تھا۔ اب اسے بدل رہا ہوں‌ یو ٹی ایف میں۔ دیکھیں‌کیا ہوتا ہے :)

یہ کیریکٹر سیٹ کیسے اور کہاں سے بدلا جاتا ہے۔ براہ مہربانی مجھے بتادیں۔ نوازش ہو گی۔ میں ورڈ پریس پر اپنے بلاگ کو منتقل کرنا چاہتا ہوں اور اس قسم کی صورت حال سے پہلے بھی دو چار ہو چکا ہوں۔

شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہتر تو یہی ہوتا ہے کہ ڈیٹابیس بنانے ہوئے اس کی کولیشن utf8_unicode_ci پر سیٹ کر لی جائے۔ اگر بلاگ کسی اور اینکوڈنگ پر سیٹ ہو چکا ہو تو ڈیٹابیس کا ڈمپ لے کر اس کی اینکوڈنگ کنورٹ کرکے ڈیٹابیس کو واپس امپورٹ کرنا پڑتا ہے جو کہ آسان کام نہیں ہے۔ اس ربط پر اس کا طریقہ موجود ہے۔
 
Top